2025-11-04@15:06:57 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 103				 
                «کو معاوضوں کی ادائیگی»:
(نئی خبر)
	نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کو سالانہ ایک قسط کی موجودہ حد کے بجائے سال بھر میں ایک سے زیادہ اقساط میں اپنے بجلی کے بل ادا کرنے کی اجازت دینے کی تجویز دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بجلی کے بل گھر کے کرائے سے بھی بڑھ گئے، بلوم برگ نیپرا نے یہ تجویز ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز)  کے ریونیو کی ضروریات کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کنزیومر سروس مینول میں ترامیم کے حصے کے طور پر پیش کی۔ مجوزہ تبدیلیوں کے مطابق اپنی پہلی قسط کی بروقت ادائیگی کرنے والے بجلی صارفین سے کوئی مارک اپ چارج نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ڈسکوز کو بعد کی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ...
	وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندے سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائی گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلیے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں۔ ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو فوری طور پر پورا کرے۔ بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی اسکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے۔ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات و نشریات کو غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی اسمگلنگ کے بارے میں مؤثر آگاہی مہم چلانے اورایف آئی اے بیرون ملک...
	بدین(نمائندہ جسارت )سندھ کے نامور ہاری رہنما شہید محمد فاضل راہو کی 17 جنوری پر 38 ویں برسی کے سلسلے میں بدین میں راہو ہائوس پر سابقہ صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شہید فاضل راہو کے ساتھیوں کے علاوہ پی پی کے اراکین سندھ اسمبلی میونسپل کمیٹی بدین کے وائس چیئرمین اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو سمیت عہدیداران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد اسماعیل راہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے شہید فاضل راہو سندھ کے عوام کا محبوب لیڈر اور سندھ کا مخلص لیڈر تھا انہوںنے اپنی پوری زندگی غریب اور ہاریوں مزدوروں نوجوانوں عورتوں سمیت ہر مظلوم کی آ...
