بدین(نمائندہ جسارت )سندھ کے نامور ہاری رہنما شہید محمد فاضل راہو کی 17 جنوری پر 38 ویں برسی کے سلسلے میں بدین میں راہو ہائوس پر سابقہ صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شہید فاضل راہو کے ساتھیوں کے علاوہ پی پی کے اراکین سندھ اسمبلی میونسپل کمیٹی بدین کے وائس چیئرمین اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو سمیت عہدیداران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد اسماعیل راہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے شہید فاضل راہو سندھ کے عوام کا محبوب لیڈر اور سندھ کا مخلص لیڈر تھا انہوںنے اپنی پوری زندگی غریب اور ہاریوں مزدوروں نوجوانوں عورتوں سمیت ہر مظلوم کی آ واز تھا فاضل راہو نے سندھ کی زمینوں کی نیلامی اور ملک کے طاقتور شخصیات کو تحفے میں الاٹ کرنے کے خلاف جدو جہد کی اور زمینوں کا نیلام اور ملک کے مقتدر لوگوں کو الاٹ کرانے کا عمل بند کراکے مقامی ہاریوں کو ان زمینوں کے مالکانہ حقوق دلائے اور اس کے علاوہ ووٹر لسٹیں سندھی میں چھاپنے اور ایم آ ر ڈی کی جمہوریت کی بحالی کی تحریک کو کامیاب کرانے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا اور اپنے پورے خاندان سمیت جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کے فاضل راہو کو ملک کے جاگیردار طبقہ اور فوجی آ مریت نے ایک سازش کے تحت شہید کرایا۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح امہ حبیبہ تنزیلا قنبرانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے شہید فاضل اس وقت ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ان کا نظریہ اور ان کی جدوجہد ان کی اصولی سیاست ہمارے ساتھ ہے اور وہ آ ئند ہ نسل کے لیے مشعل راہ ہے اور ہر سال کی طرح اسی سال 17 جنوری کو راہوکی میں ان کی برسی بھرپور طریقے سے منائی جائیگی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید کی قربانی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے، ان کی بہادری اور مادرِ وطن سے وفاداری کی داستان نئی نسل کے دلوں میں وطن سے محبت کا جذبہ جگاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں کیپٹن سرور شہید کے یومِ شہادت پر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں ان کے عظیم کارناموں کو یاد کیا جا رہا ہے، قوم آج اپنے اس عظیم ہیرو کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔ مسلح افواج نے کیپٹن سرور شہید کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن سرور شہید نے 27 جولائی 1948ء کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران آزاد کشمیر کے تلپترہ سیکٹر میں دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، مادرِ وطن کے دفاع میں ان کی بے مثال بہادری اور قربانی نے انہیں ہمیشہ کے لئے امر کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید کی قربانی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے، ان کی بہادری اور مادرِ وطن سے وفاداری کی داستان نئی نسل کے دلوں میں وطن سے محبت کا جذبہ جگاتی ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کیلئے جان قربان کر دینا ہمارا طرۂ امتیاز ہے، کیپٹن سرور شہید کی شہادت ہماری تاریخ کا روشن باب ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے، مسلح افواج وطنِ عزیز کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت پر تیار رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • برسی قائد شہید کی آمد، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے پیغامات
  • وزیراعظم کا کیپٹن محمد سرور شہید کے77ویں یومِ شہادت پر خصوصی پیغام
  • کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
  • امام صحافت مجید نظامی کی برسی منائی گئی، دعائیہ تقریبات
  • کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
  • شہدائے پاکستان کو سلام، کیپٹن عاقب جاوید شہید کی چھٹی برسی
  • آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی آج منائی جارہی ہے۔
  • صدر زرداری کی70ویں سالگرہ  آج منائی جائیگی
  • امام صحافت مجید نظامی کی برسی آج منائی جائے گی
  • شہید صوبیدار لیاقت علی کی چوتھی برسی پر عقیدت کے پھول