2025-11-04@06:45:39 GMT
تلاش کی گنتی: 108

«ہونے کے شواہد»:

(نئی خبر)
    ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم شیر اللہ خان ولد محمد اشرف خان کے ہری پور ہزارہ سے لاپتہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔
    امریکی حراست میں قید پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے خلاف مقدمے کے حوالے سے ان کے حق میں نئے شواہد سامنے آنے کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے یہ بات اپنے وکیل کے توسط سے خصوصی طور پر اسے بتائی۔ انہوں نے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مجھے بھلایا نہیں گیا، ایک دن جلد ہی مجھے رہا کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ ایک دن میں اس اذیت...
    کوٹری (جسارت نیوز) ادارہ ترقیات سہون کے 300 سے زائد ملازمین 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنمائوں کا ملازمین کے ہمراہ احتجاج، ملازمین کی تنخواہیں فوری جاری کی جائیں، رہنمائوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات سہون جامشورو کے 300 سے زائد ملازمین گزشتہ 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب فاقہ کشی اور کمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ملازمین گزشتہ 10 روز سے مرکزی دفتر کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن ایمپلائز ورکرز یونین ایس ڈی اے کے رہنما شبیر بھنگ، آصف، ذوہیب، منیر ملانو اور قمر قریشی نے کوٹری میں مشترکہ احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ ترقیات سہون جامشورو...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری 2025)جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوں، سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی، سیاسی آدمی ہوں اور مذاکرات کا قائل ہوں اور مذاکرات سے ہی معاملات ٹھیک ہوتے ہیں،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف)نے کہا کہ سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہیے۔ مذاکرات کی کامیابی کیلئے وہ ماحول بھی ہونا چاہیے جس میں اس کی امید کی جا سکے۔ ہم نے اصولوں کو مدنظر رکھ کر مذاکرات کیے اور کامیاب ہوئے۔ سیاسی آدمی ہوںاس لئے ہمیشہ مذاکرات کا قائل ہوں کیونکہ آپس میں بیٹھنے سے معاملات حل ہوتے ہیں۔انہوں نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے اہم ہدایت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ روزگار بڑھانے کیلئے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے، نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نجی شعبے کوفروغ دے کربیروزگاری کےسدباب کی پالیسی پرسرگرم عمل ہے، پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔ شہبازشریف نے نوجوانوں کی بیرون ملک ملازمت کیلئے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)مدارس دینیہ کا فیضان تا روزقیامت جاری رہے گا۔ مدارس و اسلام کے بدخواہ دنیا و آخرت میں رسوا ہونگے۔ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دینی مدارس کا نمایاں کردار ہے۔ دینی مدارس حق کی اس معراج پر کھڑے ہیں جہاں دنیا کا باطل اپنی پوری قوت کیساتھ مدمقابل ہے۔ بخاری شریف قرآن کریم کے بعد سب سے بڑی معتبر کتاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا شیخ محمد ادریس، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید، مولانا سلمان الحق حقانی، جمعیت علماء سلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان،مولانا عظیم اللہ عثمان،آفاق خان نے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں 40 ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و 17 ویں تقریب ختم بخاری سے...
    اسلام آباد : وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی اور کہا براہ راست پروازیں جلد شروع ہوجائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اےاورسول ایوی ایشن نےپچھلے 4 سال انتھک محنت کی،آج یورپ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہورہا ہے، یہ سب اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے، میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں، ان 4سالوں میں پی آئی اے نے کئی سو ارب کا نقصان اٹھایا۔ وزیر ہوا بازی کا کہنا ہے کہ اس وقت پی آئی اےپر800 ارب کاقرضہ ہے، پی آئی اے کیلئےسب سےزیادہ منافع بخش رووٹس بند ہوگئے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2025ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے انکشاف کیا ہے کہ نگران دور میں خیبرپختونخواہ کے خزانے میں تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں تھے، اب صوبے کے خزانے میں 3ماہ کی ایڈوانس تنخواہ بھی پڑی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری حکومت آنے سے قبل خیبرپختونخواہ خزانہ میں تنخواہ جتنے فنڈز نہ ہونے کی باتیں زبان زدعام تھی، وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی ہدایات تھی کہ کم از کم دو ماہ تنخواہ کے فنڈز خزانے میں ہونے چاہئیں، اب خیبرپختونخواہ حکومت کے خزانے میں 3ماہ کی ایڈوانس تنخواہ بھی پڑی ہوئی ہے۔ صوبائی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویژن کی جانب...