2025-11-17@23:52:33 GMT
تلاش کی گنتی: 236

«امر بالمعروف نہی عن المنکر»:

(نئی خبر)
    افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر کسی غیرملکی سفارتی دورے پر جاپان پہنچ گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، وزیر خارجہ امور اور وزیر معیشت اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد سفارتی دورے پر جاپان پہنچ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی افغان وزارتِ اقتصادیات کے نائب وزیر لطیف نظیری کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ باعزت تعلقات چاہتے ہیں تاکہ افغانستان کو ایک مضبوط، متحد، ترقی یافتہ، خوشحال اور عالمی برادری کا فعال رکن بنایا جا سکے۔ لطیف نظیری کے مطابق افغان وفد کا یہ دورہ عالمی برادری کا فعال رکن بننے کی...
    ٹوکیو: افغانستان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق افغان وفد کابل سے روانہ ہوا تھا، ایک ہفتےکے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق طالبان وفد انسانی امداد کے حصول پر بات کرے گا اور ممکنہ طور پر جاپانی حکام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔ افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا ہےکہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے، دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ دوسری جانب جاپانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) جاپان کی مقامی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کا وفد اتوار کو ٹوکیو پہنچا۔ یہ وفد ایک ہفتے تک جاپان میں ہی رہے گا۔ اس وفد میں وزارت خارجہ، تعلیم، معیشت اور صحت کی وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ افغانستان میں سال دو ہزار اکیس میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد طالبان کا یہ پہلا بڑا بین الاقوامی دورہ ہے، کیونکہ انھوں نے اب سے پہلے خطے سے باہر کا دورہ نہیں کیا تھا۔ طالبان وفد جاپانی حکام کے ساتھ انسانی امداد کے حصول اور ممکنہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے بات کریں گے۔ أفغانستان کی وزارت اقتصادیات کے نائب وزیر لطیف نظری نے اس دورے کو "بین...
    بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے مداحوں کے لیے ڈبل سرپرائز کا اعلان کیا ہے۔ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم "سکندر" کے ساتھ "ہاؤس فل 5" کا پہلا آفیشل ٹریلر سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔  یہ خبر مداحوں کے لیے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں، کیونکہ دونوں فلمیں 2025 کی سب سے بڑی ریلیزز میں شامل ہیں۔ ہدایتکار ترون منسوکھانی کی "ہاؤس فل 5" اس سال 6 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم بھارت کے سب سے مشہور کامیڈی فرنچائز کا پانچواں حصہ ہے، جس میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹارز شامل ہیں۔  فلم میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، فردین...
    تم خواہ کوئی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ کو ہر بات کا علم ہے۔ ازواج نبیؐ کے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ ان کے باپ، ان کے بیٹے، ان کے بھائی، ان کے بھتیجے، ان کے بھانجے، ان کے میل جول کی عورتیں اور ان کے مملوک گھروں میں آئیں (اے عورتو) تمہیں اللہ کی نافرمانی سے پرہیز کرنا چاہیے اللہ ہر چیز پر نگاہ رکھتا ہے۔ اللہ اور اس کے ملائکہ نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو۔ (سورۃ الاحزاب:54تا56) فرمان خداوندی: اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے بلایا جائے تو اللہ کی یادکی طرف چل پڑو اور خرید...
    خشیت ِ الٰہی کا مطلب ہے اﷲ تعالیٰ کا خوف اور عاجزی کے ساتھ اس کی عظمت کا احساس۔ خالق ِ ارض و سما کی عظمت و جلالت اور کن فیکون کو وہی سمجھ پائے گا جس کا دل خوف ِ الٰہی سے معمور ہوگا۔ خشیت ِ الٰہی محض ڈرنے کا نام نہیں بل کہ ایسا خوف ہے جو اﷲ کی محبت، تعظیم اور فرماں برداری کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔ یہی کیفیت انسان کو گناہوں سے بچاتی ہے اور نیکی کی طرف راغب کرتی ہے۔ سورہ فاطر آیت 28 مفہوم پیش ِ خدمت ہے: ’’بلاشبہ! اﷲ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو اس کی عظمت کا علم رکھتے ہیں۔‘‘ یعنی خالق ِ کائنات کی حقیقت اور موجوداتِ...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات منفرد واقعہ ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس  ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کا عدل و انصاف سے براہ راست تعلق ہے، یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہمارے نظام انصاف پر تحفظات ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، نجومی نہیں کہ بتا سکیں حکومت کب جائے گی، اپوزیشن کا آپس میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، 26ویں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں، ججز تقرری میں پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا،...
    آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کے سوال پر خواجہ آصف کا نورعالم کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی ایم ایف کے وفد کو سپریم کورٹ کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد ملاقات ہوئی ہوگی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی ) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے سوال پوچھنا اپوزیشن کا کام ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے وفد نے کس کی اجازت سے چیف جسٹس...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی اعلی عدلیہ کے ججز سے ملاقات پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں انوکھا واقعہ ہے، بہترین معیشت کا تعلق عدل و انصاف کے ساتھ ہے، لگتا ہے آئی ایم ایف کو ہمارے عدل وانصاف سے تحفظات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں منعقدہ کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا اس میں کیا طے ہوا،  اس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی کھانے کی دعوت پر گئے تھے، جب بیٹھتے ہیں تو بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا...
    آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی اداروں سے ملاقات ملکی تاریخ میں منفرد واقعہ ہے،مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، مجھے اس پر تحفظات ہیں، موجودہ حکومت اسٹیبلیشمنٹ کی مینجمنٹ ہے، 26 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا آپس میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، محمودخان اچکزئی کی طرف سے کھانے کی دعوت پر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ججز کی تقرری میں پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا، اب دوبارہ لیا گیا، ہماری...
    فوٹوز فائل جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ جس کا وزیر دفاع خواجہ آصف نے جواب دے دیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کا وفد کس حیثیت میں، کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا: چیف جسٹس پاکستانچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا۔  وزیر دفاع...
    میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)لیاری سے منتخب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ نے میئر کراچی کے سرپرستی میں ہونے والے کرپشن کی داستان منظر عام پر لے آئے۔یوسف بلوچ نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب کے ساتھ اس وقت جتنے لوگ بیٹھے ہیں ان کے پاس مال آرہا ہے یہ لوگ اپنی ذات کے لیے پیسے بنا رہے ہیں،20 لاکھ روپے کی ترقیاتی کام کی فائل میں سے 16 لاکھ روپے رشوت میں چلے جاتے ہیں بقیہ 4 لاکھ روپے ٹھیکیدار کو ملتے ہیں کیا 4لاکھ روپے میں کیا کوئی ترقیاتی کام ہوسکتا ہے ؟کراچی کے اوپر اور خاص طور پر ہمارے لیاری پر میئر کراچی کے نام پر وائسرائے مسلط کردیا گیا ہے۔ان...
    احسن اقبال— فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنےحقِ آزادی کے حصول کے لیے ایک بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آج پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کر رہی ہے، کشمیری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حقِ خود ارادیت کے لیے قابض بھارتی ظلم و جبر کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حقِ آزادی کے حصول کے لیے ایک بے مثال، تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں، کشمیریوں کی قربانیوں نے آزادی کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھا ہے، پورا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے حصول کے لیے بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں،ان کی قربانیوں نے آزادی کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھا ، مجھے پورا یقین ہے کہ وہ دن قریب ہے جب ان کے خواب تعبیر پائیں گے ۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کر رہی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حقِ خودارادیت کے لیے قابض بھارتی ظلم و...
    بلاشبہ ہم اپنے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کی تمنا رکھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک معاشی، صنعتی، سماجی، علمی اور اخلاقی میدانوں میں سب سے آگے نظر آئے مگر کیا ہم اپنی خواتین کو میدان عمل میں لائے بغیر یہ مقاصد حاصل کرسکتے ہیں، ہرگز نہیں، اس لیے کہ ہمارے ملک کی آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔ ہمیں اپنی خواتین کو فعال شہری بنانا ہوگا ۔ خواتین کی حقیقی خدمت میں مصروف یہ ادارہ ’’تنظیم فلاح خواتین‘‘ کے نام سے موسوم ہے اس کی روح رواں قمر النسا قمر ہیں جو جگت باجی ہیں جنھیں ضیا الحق سے لے کر محمد خان جونیجو وغیرہ بھی قمر باجی کہہ کر پکارتے رہے، ان...
    کچھ دن پہلے ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی حیرت انگیز کارکردگی کا ذکر ہو رہا تھا۔ احباب کی گفتگو سے معلوم ہوا کہ ان کے ویوز کئی ملین ہوتے ہیں۔ اس خبر نے مجھے خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا کہ ایک نوجوان کا کنٹنٹ کم از کم ایسا ہے کہ کئی ملین لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر سکتا ہے۔ یہ وہ دور ہے جب ہمارے آس پاس کے سارے لوگ بڑے مصروف ہیں۔ گھروں میں بیٹھ کر بزرگوں کی بات سننا تو دور کی بات ہے یہاں بڑے بڑے دانشوروں اور فنکاروں کو اپنے پروگرامز میں اتنے لوگ نہیں ملتے۔ اس لحاظ سے یہ نوجوان غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ضرور ہیں جو عوام و خواص کو نہ...
        اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات سنبھالنے کی ٹیم میں شامل پی ٹی آئی کے ایک اہم عہدیدار نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے ’چھوٹا گروپ‘ سرکاری سرپرستی میں افغانستان چند دنوں میں روانہ ہو گا۔ انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کرتے ہوئے عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سرکاری سرپرستی میں پہلے مرحلے میں ایک سمال گروپ بنایا گیا جو افغانستان کا دورہ کرکے افغان طالبان کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا  کہ یہ گروپ چند دنوں میں افغانستان جائے گا اور اس کے بعد ایک بڑا گروہ بنایا جائے گا جس میں تمام شراکت دار بھی شامل ہوں گے۔ عہدیدار، جو پی ٹی آئی کی مرکزی کور کمیٹی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی  ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمغۂ امتیاز یافتہ میزبان نے اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی ہے۔  فخر عالم نے لکھا ہے کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔   گلوکار کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون...
    مقبوضہ بیت المقدس:محصور فلسطینی پٹی غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں نے ایک چیک پوسٹ پر خوف کے عالم میں اپنے ہی ایک ساتھی پر حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص 39 سالہ جیکب ایتان تھا، جو وزارت دفاع کا کنٹریکٹر اور فوج کے زیر نگرانی کھدائی کرنے والی مشینوں کا آپریٹر تھا۔ وہ وسطی غزہ کے نیٹزارم کوریڈور کے تباہ شدہ علاقے میں کھنڈرات صاف کرنے کے لیے پہنچا تھا لیکن فوجیوں نے اسے حملہ آور سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ سادہ لباس میں آنے والے شخص کو دیکھ کر فوجیوں نے بغیر...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل رحمن نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔58سالہ فیصل رحمن نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زندگی میں کبھی بھی کسی سے محبت نہیں ہوئی۔اداکار نے مزید بتایا کہ زندگی میں کئی لوگوں کے قریب ہوا اور شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن شادی ہو نہیں سکی۔انہوں نے شادی نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے وعدے کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر بار شادی کرنے کا ارادہ ترک کر دیتا ہوں۔فیصل رحمن نے کہا کہ میرے خیال...
    کراچی:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل’’ آباد‘‘ ہاؤس کے دورے کے موقعے پر تقریب سے خطاب کر ر ہے ہیں‘ سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیزچیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی،آباد کے سابق چیئرمین جنید اشرف تالو، مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل اور آبادممبران بھی موجودہیں
    ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔ کامیڈین...
    چینی منڈی سے فائدہ اٹھانے والے پاکستانی تاجر نئے سال میں مزید مواقع کی تلاش میں مصروف عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز نان جنگ (شِنہوا) چین میں قمری نئے سال کا آغاز کرنے کی تیاری کے ساتھ خاندانوں کے ملنے اور تہوار کے لئے خریداری اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔اس دوران ایک پاکستانی تاجر عدنان آرائیں موسم بہار تہوار میلے کے مصروف ماحول میں چینی صارفین کو مستند پاکستانی قیمتی پتھروں سے تیار کردہ مصنوعات متعارف کرا رہے ہیں۔ چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر نان جنگ میں منعقدہ یہ تجارتی میلہ 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جو یومیہ 10 ہزار افراد کو متوجہ کررہاہے۔ یہ مقامی اور بین...
    نئی دہلی: معروف شاعر، ادیب و محقق ڈاکٹر تابش مہدی نئی دہلی میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر تابش مہدی آج صبح 10 بجے دہلی کے میکس اسپتال میں دم توڑ گئے، جہاں وہ دل اور گردے کے امراض میں زیر علاج تھے۔ ان کی عمر 74 برس تھی۔ ڈاکٹر تابش مہدی کی علمی اور ادبی خدمات اُردو زبان و ادب کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں جو ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ ان کی تجہیز و تکفین دہلی کے شاہین باغ قبرستان میں کی جائے گی۔ ڈاکٹر تابش مہدی نے اپنی تخلیقات کے ذریعے اردو زبان و ادب کو ایک نئی جہت دی۔ ان کی علمی و ادبی زندگی دہائیوں پر محیط رہی جس میں انہوں نے شاعری،...
    اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف علاقائی مسائل و دیگر امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی سے پشاور سے آئے جامعہ شہید عارف الحسینی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف علاقائی مسائل و دیگر امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، مولانا نذیر حسین مطہری اور مولانا احسان اللہ محسنی شریک تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔...
    غزہ(نیوز ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل کی جیلوں میں قید 69 خواتین سمیت 90 فلسطینی رہا کرا لیے، جنگی بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد اہل غزہ نے پہلی رات صہیونی حملوں کے خوف کے بغیر گزاری۔قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے محکمہ جیل نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق بسیں 90 فلسطینی قیدیوں کو لے کر اسرائیل کی اوفر ملٹری جیل سے روانہ ہوئیں۔ ایک قیدی کے والد نے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جیل کے باہر اپنے پیاروں کے منتظر فلسطینیوں...
    کراچیـ :بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کوپاک بحریہ کے جہاز کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے
    حیدرآباد: پنیاری کینال میں ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہیں
    نائب صدرالخدمت سندھ سیدمحمد یونس بے روزگار افراد کو سبزی وفروٹ کے ٹھیلے فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن کا کہنا تھا کہ آئین کی بحالی، الیکشن کے مینڈیٹ اور وہی مطالبات ہیں جو پہلے تھے۔ 9 مئی پر عدالتی کمیشن اور اسیران کی رہائی ترجیح ہیں، آج حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تیسری نشست تھی، جس میں ہم نے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم کسی بھی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے، حکومت مذاکرات کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کی بحالی، الیکشن کے مینڈیٹ اور وہی مطالبات ہیں جو پہلے تھے۔ 9...
    2025 کا سال ہارر فلموں کے شائقین کے لیے کچھ خاص لے کر آ رہا ہے۔ نفسیاتی کہانیوں، مافوق الفطرت مناظر اور سنسنی خیز فلموں کے ساتھ، یہ سال خوف اور دہشت کا ایک نیا باب رقم کرنے کو تیار ہے۔ اس سال ریلیز ہونے والی فلموں میں مشہور کہانیوں کے سیکوئلز، خوفناک خلائی کہانیاں اور شیطانی کھلونوں کے لرزہ خیز واقعات شامل ہیں۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ کون سی فلمیں آپ کے لیے خوف کا تجربہ بن سکتی ہیں: 'کمپینین' (31 جنوری) ایک ارب پتی کی موت کے بعد، آئرس اور اس کے دوستوں کا جھیل کنارے محل میں جانے کا منصوبہ ایک دہشتناک خواب بن جاتا ہے۔ یہ رومانس اور ہارر کا نیا امتزاج ہے۔   'دی...
    مشہور مصنف نیل گیمن، جو کہ "دی سینڈمین” اور "کورالائن” جیسے کامیاب کتابوں کے ادیب ہیں، ان پر آٹھ خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ الزامات نیویارک میگزین کے کور اسٹوری "تھیر از نو سیف ورڈ” میں تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ رپورٹر لیلا شاپیرو نے ان خواتین سے بات کی جنہوں نے گیمن کے خلاف یکساں دعوے کیے۔ ان الزامات میں  بی ڈی ایس ایم، زبردستی کے واقعات، اور ذاتی تعلقات کے دوران غیر اخلاقی رویہ شامل ہے۔ ایک متاثرہ خاتون، اسکارلیٹ پاولووچ، نے دعویٰ کیا کہ گیمن نے ان کے ساتھ متعدد بار زبردستی کی، جبکہ وہ ان کے بچے کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔ TagsShowbiz News Urdu
    کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے گلابی رنگ کا ایک کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے تاہم ہر تدبیر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے آگ سے متاثرہ علاقے میں ہر جانب گلابی رنگ بکھرا ہوا ہے۔ جلے ہوئے مکانات، ویران علاقے اور تباہ حال گاڑیوں، سب ہی نے گلابی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ یہ گلابی رنگ کی چادر دراصل ایک خاص قسم کے مرکب کی ہے جو تیزی سے پھیلتی جنگل کی آگ کی نمو کو روکنے کے کام آتی ہے۔ ایک ہفتے سے لگی آگ کو بجھانے کی کوشش میں لاس اینجلس کے جنگل میں ہزاروں گیلن فائر ریٹارڈنٹ گرائے گئے ہیں۔ جنگل میں...
    نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ بات چیت کے بعد نیتن یاہو نے اعلیٰ سطحی مذاکراتی وفد دوحا روانہ کر دیا۔ وفد میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سربراہ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندے برائے مشرق وسطیٰ اسٹیووٹکوف نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ اسٹیو وٹکوف نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی اور غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے پر بات چیت کی۔ نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ بات چیت کے بعد نیتن یاہو نے اعلیٰ سطحی مذاکراتی وفد دوحا روانہ کر دیا۔ وفد میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سربراہ بھی شامل...