کشمیری حقِ آزادی کے حصول کیلئے بے مثال جدوجہد میں مصروف ہیں: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
احسن اقبال— فائل فوٹو
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنےحقِ آزادی کے حصول کے لیے ایک بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آج پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کر رہی ہے، کشمیری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حقِ خود ارادیت کے لیے قابض بھارتی ظلم و جبر کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حقِ آزادی کے حصول کے لیے ایک بے مثال، تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں، کشمیریوں کی قربانیوں نے آزادی کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھا ہے، پورا یقین ہے کہ وہ دن قریب ہے جب کشمیریوں کے خواب تعبیر پائیں گے۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ کشمیری گزشتہ 75 سال سے وحشیانہ بھارتی جبر و استبداد کے خلاف قربانیاں دیتے آرہے ہیں، کشمیریوں کا صبر، حوصلہ اور استقلال تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ جب تک کشمیری بھارتی ظلم و ستم کا شکار رہیں گے پاکستان کبھی خاموش نہیں بیٹھے گا، پاکستان اپنے اصولی مؤقف سے دستبردار نہیں ہوگا، کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت ہر سفارتی، سیاسی اور اخلاقی محاذ پر جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری
رانااظہر:جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام تیاریاں جاری ہیں،ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں فیملی فن ریس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور کے سپورٹس افسران،ڈپٹی ڈائریکٹر چاندپروین، یاسمین اختر اور تما م ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
رانا ندیم انجم کا کہنا تھا کہ فیملی فن ریس میں ہزاروں گرلز اینڈ بوائز شریک ہوں گے۔