2025-11-04@06:45:29 GMT
تلاش کی گنتی: 211

«میچ کیلئے»:

(نئی خبر)
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کے لیے ایک شاندار سنگ میل عبور کر لیا ہے۔  کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ارش دیپ سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی طرف سے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 2022 میں بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نے 61 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اہم سنگ میل عبور کیا۔  اس سے قبل بھارت کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اسپنر یوزویندر چہل کے...
    ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ اینڈیز کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے بعد کپتان شان مسعود نے اسپنرز کی تعریف کی ہے۔ شان مسعود نے کہا ہے کہ خامیاں ہر شعبے میں ہوتی ہیں تاہم ہمیں ’بیسٹ‘ بننے کے لیے خود کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے ملتان ٹسٹ میچ کے پچ کو بیٹنگ کے لیے مشکل قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور سعود شکیل کی پارٹنرشپ اہم تھی۔ یہ بھی پڑھیے:ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں شان مسعود کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں پچ پر وقت گزارنا اہم کام ہے اور ایسے موقع پر اپنی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کرنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا، امید ہے قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرےگی،صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام کھلاڑیوں خصوصاً ساجد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو کرکٹ ٹیم پر فخر ہے،امید ہے کامیابیوں کا یہ...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے ٹکٹوں قیمت سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلی حکام کی مشاورت جاری ہے جبکہ ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں ہونے والے چمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 1ہزار روپے جبکہ مہنگا ترین وی وی آئی پی ٹکٹ 25 ہزار روپے ہوسکتا ہے۔اسی طرح پی سی بی حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل وفد دبئی میں شیڈول بھارت کے میچز پر ٹکٹس ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان میں ٹکٹوں کی قیمت پاکستانی روپے میں رکھی جائیں گی۔دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیموں...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ مفت پاسز پر پابندی لگ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ خریدنے والا ہی چیمپئینز ٹرافی کے میچز دیکھ سکے گا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گائیڈ لائن کے تحت تمام ٹکٹس آن لائن فروخت ہوں گے جبکہ کوئی ٹکٹ بوتھ نہیں بنائے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی پاکستانی شائقین لوکل کرنسی میں ٹکٹ خرید سکیں گے، غیرملکی ڈالرر، پاونڈز اور یورو میں ادائیگی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سستا ترین ٹکٹ ایک...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے ٹکٹوں قیمت سامنے آگئی۔نجی اخبار کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے جبکہ ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے جبکہ مہنگا ترین وی وی آئی پی ٹکٹ 25 ہزار روپے ہوسکتا ہے۔ اسی طرح پی سی بی حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد دبئی میں شیڈول بھارت کے میچز پر ٹکٹس ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان میں ٹکٹوں کی قیمت پاکستانی روپے میں رکھی جائیں گی۔دوسری جانب...
    میلبرن: آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی بورڈ کے مطابق 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں ٹیم سے ڈراپ ہونے والے جوش ہیزل ووڈ اور آل راؤنڈر مچل مارش کی ٹیم میں واپس ہوئی ہے جبکہ میٹ شارٹ اور ایرون ہارڈی بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔  اسکواڈ میں شمولیت کے باوجود ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کی ٹورنامنٹ میں شرکت پر غیریقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ پیٹ کمنز حال ہی میں بھارت کیخلاف بارڈر گاوسکر ٹرافی کے دوران ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، جبکہ انکی اہلیہ کے ہاں عنقریب دوسرے بچے کی پیدائش بھی متوقع...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلادیش کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران جسپریت بمراہ کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ بالنگ کروانے سے قاصر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لیکر پھوٹ پڑگئی بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ...
    پاکستان میں سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں کین ولیمسن شامل ہیں تاہم انہیں کپتانی نہیں دی گئی تاہم وہ بطور سینئیر پلئیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ کیوی اسکواڈ: کپتان مچل سینٹنر، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، رچن رویندرا، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، گلین فلپس، ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ بھی شامل ہیں۔ سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 فروری کو پاکستان، 10 فروری کو جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں حصہ لے گی بعدازاں کیویز چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں 19 فروری کو گرین...