چمپئنز ٹرافی ، مہنگا ترین ٹکٹ 25ہزار روپے تک ہوسکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے ٹکٹوں قیمت سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلی حکام کی مشاورت جاری ہے جبکہ ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں ہونے والے چمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 1ہزار روپے جبکہ مہنگا ترین وی وی آئی پی ٹکٹ 25 ہزار روپے ہوسکتا ہے۔اسی طرح پی سی بی حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل وفد دبئی میں شیڈول بھارت کے میچز پر ٹکٹس ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان میں ٹکٹوں کی قیمت پاکستانی روپے میں رکھی جائیں گی۔دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس16یا 17فروری کو پاکستان میں شیڈول رکھنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز 19فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی گئی، 360 گرام کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارف خوش ہیں جبکہ تندور مالکان نے قیمتوں کو مسترد کردیا۔
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کا اہم اقدام آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچادیا، روٹی کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی، 360 گرام کی روٹی اب 40 کی بجائے 30 روپے میں فروخت ہوگی۔
صارفین نے روٹی کی قیمت میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ، سینیئر صحافی ارشد ملک اغواء ، صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،بازیابی کا مطالبہ