2025-11-04@06:24:03 GMT
تلاش کی گنتی: 211

«کہ محسن نقوی کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کام جاری رکھیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا اور آئین اجازت دیتا ہے جب تک نئی تعیناتی نہیں ہوتی یہ کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئئی نے یہ تعیناتیاں ڈیڑھ سال تک روک کر رکھی تھیں۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل ہونا ہے۔
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت نے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کے برخلاف ایک ہفتے کے دوران ہفتے میں چینی، کیلے، لہسن، چاول، گھی، دال مونگ اور لکڑی سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ٹماٹر، انڈے، پیاز، آلو سمیت 12 اشیا کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.16 فیصد سےکم ہوکر 0.52 فیصد کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پر خط لکھ دیا ہے۔عمر ایوب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم ممبران کو تشویش ہے کہ جمع کیا گیا ڈیٹا کون اور کیسے محفوظ رکھے گا، بنیادی طور پر ڈیٹا کے تحفظ کا قانون ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اہم ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن قانون کے بغیر کسی بھی مجوزہ قانون کو پاس نہیں کیا جانا چاہیے، 56 فیصد سے زائد پاکستانی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں اور انٹرنیٹ معلومات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اس قوم میں ڈیجیٹل تقسیم کو بڑھا دے گا، ڈیجیٹل نیشن...
    اسلام آباد/ واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی جبکہ انہوں نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
    بینچوں کے اختیارات کے کیس کا 26 ویں ترمیم سے تعلق نہیں، کوئی خود سے ڈرے تو الگ بات ہے: جسٹس منصور WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بینچز کے اختیار کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس میں اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کیے گئے عدالتی معاونین پر اعتراض اٹھایا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا اس کیس کا 26 ویں ترمیم سے تعلق نہیں، کوئی خود سے ڈرے تو الگ بات ہے۔بینچز کے اختیار کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا توہین عدالت کیس میں...
    معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون شازیہ اشرف اعوان کا بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ خود کو اداکار عمران اشرف کی حقیقی بہن کہتی ہیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار عمران اشرف کی بہن ہیں اور عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں، خاتون کا کہنا تھا کہ بھائی ہونے کے ناتے عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: جانی لیور کو عمران اشرف کیوں پسند ہیں؟ انٹرویو میں خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی عمران اشرف کو بڑی دعاؤں سے مانگا تھا کیونکہ ان کا ایک بھائی علی عباس فوت...
    پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اپنے شوہر، اداکار اور پروڈیوسر سعود کی بہترین عادتیں بتائی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں معروف میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے شوہر کے ہمراہ شرکت کی۔ اس دوران شوہر کی بہترین عادتوں سے متعلق اداکارہ سے سوال پوچھا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکار سعود نے ہنستے ہوئے کہا کہ میری بہترین عادتوں پر آپ کو دو شو کرنے پڑ جائیں گے۔ بعد ازاں سوال کے جواب میں جویریہ سعود نے کہا کہ سعود کی بہترین کوالٹی یہ ہے کہ یہ اپنی فیملی کو فوقیت اور توجہ دینے والے انسان ہیں، اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں...
    ایڈووکیٹ محمود اختر نقوی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف دبئی اور عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض ہر حکومت کے سربراہ کو نوازتے ہیں، جس کے بدلے وہ کھربوں روپے کی زمینوں کو مفت میں ہتھیا لیتے ہیں، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک ریاض کے کارندوں کو جیل میں ڈالا تو ملک ریاض نے صوبہ سندھ کا رخ کیا، جہاں حکومت سندھ کے تعاون سے سرکاری زمینوں پر قبضے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ، ملک ریاض کو سزا کیوں نہ ہوئی؟ ایڈووکیٹ محمود اختر نقوی نے ورلڈ ایکو نیوز (وی نیوز)  کو خصوصی انٹرویو دیتے کہا کہ 7...
    لاہور: چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق آئی سی سی کو ایک خط کے ذریعے یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ ایونٹ کے آغاز سے پہلے میزبان ملک میں تمام ٹیموں کے کپتان جمع ہوتے ہیں اور اپنی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت تمام شریک ٹیموں کے کپتان موجود ہوں گے۔ یہ ایونٹ 19 فروری سے شروع ہوگا اور پریس کانفرنس ایونٹ کے آغاز سے 2یا 3دن قبل رکھی جائے گی، جس کا حتمی دن...
    شیخوپورہ: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ دشمن طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں۔ شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سوچ ٹھیک ہوگی تو ان کے معاملات بھی ٹھیک ہوں گے، بانی پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعیدھوکا نہیں دے سکتے۔ و فاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2017 میں نواز شریف کے خلاف سازش نہ ہوتی توپاکستانی پاسپورٹ مضبوط ترین ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں، جھوٹ پھیلانا تحریک انصاف کی عادت ہے، بانی پی ٹی آئی سیاسی نہیں سنگین...
    کراچی : ککری گرائونڈ لیاری میں گل زمین فٹبال کلب کے میچ کے دوران کھلاڑی فتح کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے کراچی (رپورٹ: عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ملکی تاریخ کے سب سے بڑے 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 5ویں روز 6 میچز کھیلے گئے۔ میچز کراچی کے 3 مختلف گرائونڈز ککری گرائونڈ لیاری ، حیدری اسپورٹس گرائونڈ ، محمدی اسپورٹس گرائونڈ ملیر میں منعقد ہوئے۔ میچز کے دوران تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 21گول کیے جبکہ بلوچ مجاہد 8گول بناکر ایونٹ میں نمایاں رہی۔ تفصیلات کے مطابق گل زمین فٹبال کپ ککری گرائونڈ لیاری میں میچز کے دوران پہلا میچ حیدری بلوچ بمقابلہ سندھ...