سعود کی بہترین عادت ہے کہ وہ اِدھر اُدھر منہ نہیں مارتے: جویریہ سعود
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اپنے شوہر، اداکار اور پروڈیوسر سعود کی بہترین عادتیں بتائی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں معروف میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے شوہر کے ہمراہ شرکت کی۔
اس دوران شوہر کی بہترین عادتوں سے متعلق اداکارہ سے سوال پوچھا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکار سعود نے ہنستے ہوئے کہا کہ میری بہترین عادتوں پر آپ کو دو شو کرنے پڑ جائیں گے۔
بعد ازاں سوال کے جواب میں جویریہ سعود نے کہا کہ سعود کی بہترین کوالٹی یہ ہے کہ یہ اپنی فیملی کو فوقیت اور توجہ دینے والے انسان ہیں، اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں اور ادھر ادھر منہ نہیں مارتے۔
جویریہ سعود کے اس جواب پر شو میں موجود سب شرکاء قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔
یاد رہے کہ اداکارہ جویریہ سعود اکثر اوقات ہی مارننگ شوز میں انٹرویوز دیتی نظر آتی ہیں۔
انہوں نے متعدد بار مشہور گانوں اور ڈراموں سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ میری جانب سے لکھے گئے کئی ڈراموں اور او ایس ٹی سانگز کا مجھے کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جویریہ سعود کی بہترین
پڑھیں:
سرجری یافلرز، کومل میر کا چہرہ کیوں بدلا؟ اداکارہ نے سب کچھ بتادیا
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل کومل میرنے فلرز یا کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری کی تردید کرتے ہوئے اپنی حالیہ تبدیلی کی وجہ وزن میں اضافہ بتایا ہے۔
کومل میر نے جب“مس ویٹ پاکستان“ سے شوبز میں قدم رکھا تو وہ دبلی پتلی جسامت اور معصوم شکل کے باعث مداحوں میں فورا توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ مگر حالیہ دنوں میں ان کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جن میں ان کا چہرہ خاصا مختلف نظر آ رہا تھا۔
اس اچانک تبدیلی نے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کو جنم دیا اور مداح یہ سوال کرنے لگے کہ آیا یہ تبدیلی وزن بڑھنے کا نتیجہ ہے یا پھر چہرے پر فلرز کروائے گئے ہیں؟
کومل میر نے اب ایک انٹرویو میں اپنے وزن اور چہرے میں نظر آنے والی تبدیلی کی حقیقت بیان کردی۔
کومل میر نے پہلی بار اس حوالے سے وضاحت سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے چہرے کی تبدیلی دراصل وزن میں اضافے کی وجہ سے ہوئی، نہ کہ کسی کاسمیٹک پروسیجر یا فلرز کی وجہ سے۔
انہوں نے کہا کہ “میں ہمیشہ انڈر ویٹ رہی ہو اور ماضی میں ایٹنگ ڈس آرڈر کا شکار بھی رہی ہوں۔ میری عادت رہی تھی اگر کچھ دن کھالوں تو اگلے دن بھوک کا احساس نہیں ہوتا تھا اور جب مجھ پر وزن کم ہونے کے حوالے سے تنقید کی جاتی تو اسے سنجیدہ نہیں لیتی تھی۔
وزن بڑھانے کا خیال کیسے آیا اس کے بارے میں کومل میر نے کہا کہ جب میں فلموں کا رخ کیا تو مجھے لگا کہ میں بڑی اسکریں پر بہت دبلی پتلی نظر آوں گی اسی لیے مجھے مشورہ دیا گیا کہ اگر بڑی اسکرین پر آنا ہے تو تھوڑا صحت مند دکھنا چاہیے۔ میں نے کھانے پینے کا خاص خیال نہیں رکھا، بس نارمل طریقے سے چھ کلو وزن بڑھ گیا، جو زیادہ تر چہرے پر چڑھ گیا۔“
کومل نے کہا کہ جیسے ہی ان کی نئی تصاویر منظر عام پر آئیں، سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے ان پر فلرز کروانے کا الزام لگانا شروع کر دیا۔ مگر وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنے چہرے پر کچھ نہیں کروایا، اور یہ صرف فطری وزن بڑھنے کا نتیجہ ہے۔
کومل کا کہنا ہے کہ، مجھے اس وقت احساس ہوا جب میں نے خود کو اسکرین پر دیکھا۔ اگرچہ مجھے حقیقت میں خود کو دیکھ کر اچھا لگ رہا تھا، مگر کیمرے پر چہرہ تھوڑا بھرا بھرا لگ رہا تھا۔ لیکن اب میں بہتر محسوس کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر بھی مجھ پر طنز کی بوچھاڑ کی گئی لیکن میں ایسی باتوں کی پرواہ نہیں کرتی۔ میں اپنی زندگی اپنے اصولوں پر گزار رہی ہوں۔
کومل میر نے یہ بھی بتایا کہ ماضی میں ان کے دُبلے پن اور مختلف چہرے کی بنا پر انہیں کئی بار ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں طرح طرح کے باتیں سنے کو ملیں۔ بعض اوقات ان کی خوبصورتی کو لے کر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا۔ لیکن اب اپنے موجودہ لک پر خوش اور زیادہ پُراعتماد ہیں۔