دشمن طاقتیں بانی پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان کیخلاف سازش کررہی ہیں: رانا تنویر
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
شیخوپورہ: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ دشمن طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سوچ ٹھیک ہوگی تو ان کے معاملات بھی ٹھیک ہوں گے، بانی پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعیدھوکا نہیں دے سکتے۔
و فاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2017 میں نواز شریف کے خلاف سازش نہ ہوتی توپاکستانی پاسپورٹ مضبوط ترین ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں، جھوٹ پھیلانا تحریک انصاف کی عادت ہے، بانی پی ٹی آئی سیاسی نہیں سنگین مجرم ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکہ کی اہم شخصیت نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین Jack Bergman نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔
یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیک برگمین نے اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جیک برگمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا۔