2025-09-17@22:59:08 GMT
تلاش کی گنتی: 77078
«غیر قانونی شکار»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمیشن میں عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت دو رکنی کمیشن نے ممبر سندھ کی سربراہی میں کی۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ عوامی راج پارٹی کے صدر جمشید دستی نے استعفیٰ دیا ہے تاہم پارٹی کی جانب سے اس استعفیٰ کی تصدیق نہیں کی جارہی۔ حکام نے مزید کہا کہ عوامی راج پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔ اس موقع پر ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ جمشید دستی نے تو پی ٹی آئی کے ٹکٹ...
راولپنڈی: راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوسرے دن کا عمل مکمل ہوگیا۔ اس مہم کے تحت 9 سے 14 سالہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مہم کا مجموعی ہدف 3 لاکھ 95 ہزار 609 بچیاں مقرر کیا گیا ہے۔ دوسرے دن 49 ہزار 783 بچیوں کو ویکسین دی گئی، تاہم اب تک 12 ہزار 602 بچیاں ویکسین سے محروم رہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق روزانہ کا ہدف 65 ہزار 950 بچیوں کا تھا لیکن اس میں صرف 75 فیصد ہدف حاصل ہوسکا۔ والدین کے انکار کے باعث 8 ہزار 402 بچیوں کو ویکسین نہ لگ سکی۔ کارکردگی کے لحاظ سے تحصیل کہوٹہ اور...
اسلام آباد: جنگ 1965 کے 17 وں روز پاکستانی آرٹلری نے کھیم کرن سیکٹر میں دشمن کے 4 ٹینک تباہ کئے۔ سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے دو طرفہ حملوں میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا، ان دو طرفہ حملوں میں بھارت 51 ٹینکوں اور 14 توپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پاکستان نے بھارت کے 442 ٹینک تباہ کئے اور 17 ٹینکوں کو درست حالت میں اپنے قبضہ میں کرلیا، پاک فضائیہ کے جہازوں نے سامبا جموں سیکٹر اور بھارتی فضائیہ کے اڈوں، بلوڑوں اور آدم پورہ پر تابڑ توڑ حملے کرکے ان کی کمر توڑ دی۔ صدر ایوب خان کا جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں موقف تھا کہ ''مسئلہ کشمیر...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف اخبار نیو یارک ٹائمز اور اس کے چار رپورٹرز کے خلاف 15 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ نیویارک ٹائمز نے برسوں سے جانبدار اور من گھڑت رپورٹنگ کے ذریعے ان کی شہرت، انتخابی مہم اور کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ان کی قانونی ٹیم نے یہ مقدمہ فیڈرل کورٹ، مڈل ڈسٹرکٹ آف فلوریڈا میں دائر کیا ہے۔ مقدمے میں تین تحقیقی مضامین اور ایک کتاب کو بنیاد بنایا گیا ہے جو انتخابی مہم کے دوران شائع ہوئیں۔ اس کے ساتھ اخبار کے ایڈیٹوریل بورڈ کی جانب سے ڈیموکریٹ امیدوار اور موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس کی حمایت کو بھی دعوے کا حصہ بنایا...
بلوچستان کے ضلع خضدار میں افواج پاکستان نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطلاعات تھیں کہ بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے دہشتگرد خضدار کے علاقے میں موجود ہیں۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک شدہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور...
بالی ووڈ کے نواب خاندان کی بیٹی اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کی پہلی ہی فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح انہیں اپنی پہلی فلم پہلی سے نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ مالی مشکلات کا شکار ہو گئیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بینک کی کارپوریٹ ملازمت چھوڑ کر فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا، حالانکہ اس وقت ان کی تنخواہ اچھی تھی اور وہ لندن میں بسنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہدایتکار امول پالیکر نے انہیں فلم ’پہیلی‘ کے لیے...
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
متحدہ مجلس علماء نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ وقف محض جائیداد کا معاملہ نہیں بلکہ ایک دینی امانت اور اللہ کی راہ میں خدمت خلق کا ذریعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم متحدہ مجلس علماء نے بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے وقف ترمیمی قانون پر عبوری حکم کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ بعض دفعات کو معطل کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے آئینی اور مذہبی خدشات جوں کے توں برقرار ہیں، جس نے ملت کو اضطراب اور بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس علماء نے سرینگر...
ویب ڈیسک : بلوچستان میں محکمہ خوراک کے ذخائر ختم ہونے سے گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری سےصوبے میں 2023 کااسٹاک ریلیزکردیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو...
امریکا میں 9000 سے زائد پیزا کے سلائسز کو بانٹ کر دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر نیو ہیون میں مقامی سطح پر ایونٹس اور ٹور منعقد کرنے والے ادارے ’دی ٹیسٹ آف نیو ہیون‘ نے نیو ہیون گرین کے مقام پر یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ پارٹی میں شریک ہر فرد کو پیزا کے دو ٹکڑے دیے گئے جن کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے تعین کردہ اصولوں کے مطابق ایک مخصوص وقت میں ختم کرنا تھا۔ پارٹی میں مجموعی طور پر 4525 افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2023 میں اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں پیزا ورلڈ چیمپئنز نے 3357 شرکا...
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی مقدمات کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہی ہو گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔ انسداد دہشتگردی عدالت...
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پانچ دہشتگرد ہلاک کر کے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا. وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی. وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا. رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے...
ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی برہم، کھیل کی روح مجروح کرنے کا الزام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی...
جنوبی امریکا کے ملک پیرو نے ورلڈ کپ آف بریک فاسٹ کا دلچسپ مقابلہ جیت لیا، یہ ایک وائرل آن لائن مقابلہ تھا جسے ہسپانوی اسٹریمر (انٹرنیٹ سلیبریٹی) ایبائی لانوس نے منعقد کیا تھا۔ اس مقابلے میں پیرو کے مشہور ناشتہ پَن کون چچّرون (ایک مخصوص جانور کے نمکین گوشت سے تیار کیا جانے والا برگر سے مماثل) نے وینزویلا کی رینا پیپیادا آریپا (وینز ویلا انداز کا چکن، ایواکاڈو اور مایونیز سے تیار ہونے والا برگر) کو معمولی فرق سے شکست دی۔ انفو بیس کے مطابق ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب شارٹس پر مداحوں کی جانب سے حتمی ووٹنگ میں پیرو کو تقریباً 12.8 ملین لائکس ملے جبکہ وینزویلا کی ڈش کو 12.6 ملین افراد نے پسند کیا۔...
ایک نئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والوں میں ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں بالخصوص ایسے افراد جن میں جینیاتی یا خاندانی طور پر یہ بیماری وراثتی طور پر موجود ہو۔ یہ رپورٹ گزشتہ ہفتے ویانا میں منعقدہ یورپین ایسوسی ایشن فار اسٹڈی آف ڈائیبٹیس کے اجلاس میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جو لوگ کبھی بھی سگریٹ نوشی کر چکے ہیں، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی تمام چار اقسام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور جو لوگ زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، ان میں یہ خطرہ اور بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق کی سربراہ اور اسٹاک ہوم (سوئیڈن) میں قائم کیرولنسکا انسٹیٹوٹ کی ڈاکٹریٹ کی اسٹوڈنٹ ایمی کیسینڈل نے...
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کر کے 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب خضدار میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران پانچ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک کئے گئے خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی...
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب Ansa Awais Content Writer
سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں وقت کے ساتھ بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئی ہیں، اب انڈسٹری میں لوگ پیسے لگا کر ڈرامے اور سیریلز بناتے ہیں تاکہ خود کو یا اپنی بچیوں کو لانچ کرسکیں۔ غزالہ جاوید نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں جب معروف فنکار معین اختر حیات تھے تو اس وقت انہیں کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شمولیت کی پیشکشیں ہوئیں، متعدد لوگ ان کے گھر آئے اور انہیں اپنی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی، تاہم معین اختر نے انہیں مشورہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قومی ٹیم ان کی نگرانی میں کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کو دوسرا خط بھیج دیا ہے جس میں بورڈ نے اپنے ابتدائی مطالبے کو نہ ماننے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پائی کرافٹ کے خلاف تحقیقات محض رسمی کارروائی ہیں جنہیں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 8...
سٹی42: لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا، جہاں خراب ہونے والے میٹرز کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق کمپنی کی جانب سے نیپرا قوانین کے تحت میٹرز کی تبدیلی کا عمل فی الحال منجمد کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے تمام اسٹورز سے خراب میٹرز کے اجرا کا عمل روک دیا ہے، اور گزشتہ دو ماہ سے ڈیفیکٹو کوڈ کے تحت متبادل میٹرز اسٹاک میں نہیں پہنچ سکے۔ رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب میٹرز کی عدم فراہمی کے باعث خراب میٹرز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اب...
کہتے ہیں کہ کسی کی زندگی کا بھروسہ نہیں، کب آخر سانس آجائے کسی کو معلوم نہیں۔ ایسا ہی بھارت میں اس وقت ہوا جب شنکر نامی ایک شخص نے اپنے باس سے چھٹی کی درخواست کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی کمپنی میں بطور مینیجر کام کرنے والے کے وی آیئر نے بتایا کہ اس کے ساتھ کام کرنے والا 40 سالہ شنکر ایک صحت مند شخص تھا جس کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کے وی آئیر نامی شخص نے 13 ستمبر کو پوسٹ شیئر کی اور اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتایا۔ DEVASTATING INCIDENT WHICH HAPPENED TODAY MORNING :- One...
اسلام آباد: پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقات ہوئی۔ پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کے مطابق پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نئے شعبوں میں شراکت داری کی خواہش ظاہر...
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ بیان کے مطابق دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلام آباد: سرزمین پاکستان شہداء کے خون سے سیراب اور وطن سے وفا کی ان گنت داستانوں سے بھری ہوئی ہے۔ انہی داستانوں میں ایک بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والا جری فرزند کیپٹن وقار احمد شہید بھی ہے جو ملک و قوم کی سرفرازی پر فدا ہوگیا۔ کیپٹن وقار احمد نے 15 نومبر 2025 کو ضلع کیچ میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن وقار احمد شہید نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا اور اپنی جان تو قربان کر دی مگر پاکستان کے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا۔ کیپٹن وقار احمد شہید کی قربانی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے، انکے سوگواران میں والدین اور بھائی...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں آپریشن کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی درمیان شب کیا گیا جس میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت اور بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس...
مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کے آغاز پر ایبٹ آباد میں طوفانی بارش ہوئی۔توحید آباد، چھانگا گلی، ایوبیہ سمیت متعدد سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، ہیوی مشینری کی مدد سے سڑکوں کی بحالی کا کام جاری رہا، چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، متعدد شاہراہیں مختلف مقامات پر بند ہوگئیں،انتظامیہ ملبہ ہٹانے میں مصروف رہی۔ کراچی میں بھی بادلوں کی انٹری ہوگئی، شارع فیصل، گلشن اقبال، ڈرگ روڈ پر بوندا باندی ہوئی، 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بادل برسیں گے، بارشوں سے بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا۔
پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ کی اچانک وفات سے شوبز انڈسٹری کے فنکار اور ان کے مداح گہرے صدمے میں مبتلا ہیں۔ ننھے فنکار شیراز اور مسکان نے بھی عمر شاہ کے حوالے سے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے پیارے دوست کو یاد کرتے ہوئے غم کا اظہار کیا ہے۔ شیراز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ عمر شاہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے، ان کا کہنا تھا کہ شانِ رمضان میں سب سے اچھا بچہ عمر تھا، وہ کسی کو تنگ نہیں کرتا تھا۔ والدین کا کہنا مانتا تھا اور مجھے اور مسکان کو بہت پیار کرتا تھا، اس سال جب ہم شانِ...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زینت امان، جنہیں 1970 کی دہائی میں اپنی گلیمرس شخصیت اور مغربی انداز کی وجہ سے ایک ’سیکس سمبل‘ سمجھا جاتا تھا، نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ خود کو کبھی ’خوبصورت‘ نہیں سمجھتی تھیں۔ انسٹاگرام پر اپنی جوانی کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے زینت امان نے لکھا کبھی کبھار جب میں اپنی پرانی تصویر دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں، ’مس امان! تم بری لڑکی نہیں لگ رہی تھیں!‘ لیکن اگر میں یہ بات بلند آواز میں کہہ دوں تو میرے ساتھ موجود 3 millennials میں سے کوئی نہ کوئی فوراً آنکھیں گھما کر تنگ آ جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بالی ووڈ اداکارہ زینت امان گزشتہ روز موت کے...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بدھ آج حتمی فیصلہ کرے گا۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز سے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہو چکا ہے ان کی جگہ رچی رچرڈسن کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔ ادھر پاکستانی کرکٹرز نے گزشتہ شب آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ پر تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا، البتہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی اور اسی وینیو پر بھارتی کرکٹرز بھی مشقیں کرتے رہے۔ معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان کو بدھ کے روز دبئی کرکٹ...
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ‘پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل’ کا افتتاح کیا جس کے بعد چینل کی باقاعدہ نشریات کے آغاز ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان سمیت اعلی ٰحکام بھی موجود تھے۔ پرائم منسٹر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے نئے قائم کردہ ٹی وی چینل کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے کام کرنے والے اسٹاف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت نے پی ٹی وی کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی منظور کر لی اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں ا ن کا کردار انتہائی اہم...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وڑن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس...
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے...
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک )اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مزید 90 فلسطینی شہید کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 90 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ ادھر اسرائیل کی زمینی کارروائیوں پر جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ زمینی حملہ غزہ کی سنگین صورتحال کو مزید بدتر کر دے گا جب کہ یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں بھی متوقع ہے۔...
ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ جاپان فی الحال فوری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔ جاپانی اخبار کی ایک رپورٹ میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیاہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کرےگا۔ رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کےفلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کاجاپان کا مؤقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ،بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ Post Views: 3
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اُن کی 75ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد دی۔ یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2025 کے بعد پہلا براہِ راست رابطہ تھا۔ وائٹ ہاؤس اور بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، فون کال کے دوران ٹرمپ نے مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور بھارت آنے والے دنوں میں تجارتی تعلقات کو نئی سطح تک لے جائیں گے۔ وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ Post Views:...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔بدھ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات موجود ہیں، جن میں جج کی اہلیت کا سوال بھی شامل ہے۔ اسلام آباد کورٹ کو...

اڈیالہ جیل کے باہر انڈوں سے حملے کا معاملہ ؛علیمہ خان نے مقدمے کے اندراج کے خلاف 22اے کی درخواست دائر کردی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل کے باہر انڈوں سے حملے کے معاملے پر علیمہ خان نے مقدمے کے اندراج کے خلاف 22اے کی درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبیں کی عدالت میں دائر کی گئی،علیمہ خان کی دائر 22اے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ مزید :
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک )بھارتی صحافی رویش کمار نے اپنے ہی میڈیا کے معروف اینکر ارنب گوسوامی کو نشانے پر رکھ لیا۔ رویش کمار نے ارنب گوسوامی کو آئینہ دکھاتے ہوئے انہیں دہرا معیار رکھنے والا قرا ر دے دیا۔ رویش کمار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلانے والے اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا، لیکن مودی حکومت کا نام لینے یا اس پر تنقید کرنے کی جرات نہ کی۔ Ravish Kumar brutally roasted Arnab Guswami and BJP Govt for India Pakistan match , Must watch ???????? pic.twitter.com/m2FWJFmuQG — Adv. Strange Tyagi (@strrrange_dr5) September 16, 2025 انہوں نے کہا کہ ارنب گوسوامی سابق کھلاڑیوں پر ایسے برسا جیسے آسمان گرا دے...
پشاور: تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنۃ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔ ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کردیا گیا۔ تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا۔ دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی ویژن میں قائم کردہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے قیام کی تختی کی نقاب کشائی کی اور بعد ازاں ڈیجیٹل چینل کی باقاعدہ نشریات کے آغاز کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ اور سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔ وزیر اعظم نے نئے چینل کے مختلف سیکشن کا دورہ بھی کیا، وہاں کام کرنے والے نوجوانوں سے بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ بیرونی بیانیہ کی جنگ میں انکا کردار انتہائی اہم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس ڈیجیٹل چینل کے آغاز کا بنیادی مقصد مسلسل حقیقی خبریں فراہم کرتے ہوئے پاکستان...
مودی سرکار کی سفاکی نے اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کے لیے فوج کو سیاسی پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا جبکہ ملکی سالمیت کے نام پر نفرت، تشدد اور ریاستی جبر کو جواز فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کشمیر کے بعد اب دیگر ریاستیں بھی آبادیاتی تبدیلی کی زد میں آگئیں جس سے مودی سرکار کا فاشسٹ ایجنڈا بے نقاب ہوگیا۔ مذموم سیاسی مقاصد کے لیے نفرت، تشدد، انتہا پسندی اور زہر آلود بیانیہ مودی کی نفرت انگیز تقریر کا ایجنڈا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آج ہماری فوج آپریشن سندور کرتی ہے اور پاکستان کے کونے کونے میں دہشت گردوں کے لیڈروں کو تباہ کرتی ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہاو نارمل ہو رہا ہے اور دریائے سندھ ،جہلم، راوی اور دریائے چناب میں مرالہ خانکی قادر آباد اور تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجند کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اورپنجند میں پانی کا بہائو کم ہو کر ایک لاکھ 94 ہزار ہو چکا ہے۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں کا بہائو بھی نارمل ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں...

اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مریم نواز خان نے کہاہے کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کے دوران سوشل میڈیا اکاونٹ ہینڈل کرنے والی شخصیت کے بارے میں معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کافی سخت جوابات دیئے ۔ صحافی مریم نواز خان کے مطابق عمران خان سے اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے سوشل میڈیا اکاونٹس بارے سوالات کیے، عمران خان جواب میں غصہ ہوئے اور سخت جوابات دیے! سوال ہوا کہ کیا آپ کے اکاونٹس غیر ملکی شہری جبران الیاس چلاتا ہے؟ جس پر عمران خان نے نفی میں جواب دیا، اگلا سوال ہوا کہ کیا یہ موساد، سی آئی اے یا بھارتی خفیہ ایجنسی را...
بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل شیرانی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب مسلح افراد نے پولیس اور لیویز تھانوں پر بھاری اسلحے سے حملہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے تھانوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس پر حملہ، بلوچستان میں اب کیا ہونے والا ہے؟ ولی کاکڑ نے بتایا کہ دہشتگردوں نے دونوں تھانوں کو بھاری نقصان پہنچایا، کمیونیکیشن سسٹم تباہ کر دیا اور تھانوں کو آگ بھی لگا دی۔ کلیئرنس آپریشن کے...
جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے حکم میں نیا موڑ، چیف جسٹس کورٹ کی کل کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر جہانگیر جدون نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز میڈیا پر بڑے پیمانے پر جسٹس جہانگیری کیس رپورٹ ہوا، میڈیا پر رپورٹ ہوا چیف جسٹس نے وکلا کو کہا ابھی کوئی آرڈر پاس نہیں کر رہے لیکن سماعت ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا۔ درخواست میں...
عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز ناقص صفائی پر ریسٹورنٹ سیل، عوامی مشکلات کا سبب بننے والے ٹرانسپورٹر مافیا کیخلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ حسن ابدال (نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایات کے مطابق تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے جی ٹی روڈ پر واقع ایک معروف ریسٹورنٹ پر اچانک کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا۔ ریسٹورنٹ سے باسی اور پرانا گوشت، خراب سلاد اور سڑی ہوئی چٹنی برآمد ہوئی جبکہ صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔ ملازمین گندے اور...

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عوامی خدمت اور بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم معیشت میں استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں،وفاقی وزیر کا وژن ہنر مند افراد کو دنیا کی اعلیٰ ترین پبلک و پرائیویٹ فرمز سے منسلک کروا کر ریمیٹنسز میں اضافے اور معیشت...
142 ممالک کے نیویارک کے اعلامیے کو اپنانے کا حوالہ دیتے ہوئے، اردوغان نے کہا کہ اس اعلامیے نے دو ریاستی حل کے حق میں سفارتی توازن کو تبدیل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے واپسی پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو نظریاتی طور پر ایڈولف ہٹلر کے قریب قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ نیتن یاہو کا بھی ہٹلر جیسا ہی انجام ہوگا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انہوں نے طیارے میں صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ نتن یاہو اور ہٹلر نظریاتی طور پر قریب ہیں اور جس طرح ہٹلر ناکام ہوئے اور اپنے انجام کی پیشین گوئی نہیں کر سکے، نیتن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔ پی آئی اے جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔ Post Views: 5
سی پیک کے تحت چلنے والے پراجیکٹ ایس ۔کے ۔ ہائیدروپاور اسٹیشن کے کمرشل آپریشن کا ایک سال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد :پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک )کے تحت چلنے والے فلیگ شپ پراجیکٹ ایس کے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے کمرشل آپریشن کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے ، اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔چائنا انجینئرنگ کارپوریشن ( سی ای ای سی ) ، جس کا نام گلوبل 500کمپنیوں میں آتا ہے ، نے اس پراجیکٹ پر سرمایہ لگایا ، تیار کیا اورآپریٹ کیا ۔اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال،پاکستان میں قائم چین کے سفارت خانے میں تعینات چارج ڈی...

پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا سخت مؤقف کیساتھ آئی سی سی کو دوبارہ خط، آج فیصلہ متوقع
دبئی (سپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ میں میچ ریفری تنازع اینڈی پائی کرافٹ کا نتازع شدت اختیار کر گیا ہے اور پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس متنازع میچ ریفری کو ہٹانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ خط لکھا، جوابی خط میں بھی پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار...

رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر سینئر صحافی رضی دادا کی کمیٹی میں پیش ہونے اور معذرت کرنے لیکن کمیٹی کی جانب سے قبول نہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر عمر چیمہ کے بعد اب صحافی وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں رضی دادا کو غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر کمیٹی ممبر نے انتہائی تلخ لہجے میں کہا کہ آپ نے انتہائی گھٹیا بات کی، آپ کو پی ٹی وی نے اینکر کی ذمہ داری دی، سرکاری میڈیا کا اینکر ہوتے ہوئے آپ نے جو الفاظ کہے وہ مجھے دہراتے ہوئے بھی شرم آتی ہے ۔ بعدازاں کمیتی نے رضی دادا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سہ ملکی دورے کا آغاز کر دیا، پہلے مرحلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ریاض پہنچیں گے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے، دونوں رہنماؤں میں علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال ہوگا، دوطرفہ امور اور تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔ ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے حکم میں نیا موڑ، چیف جسٹس کورٹ کی کل کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر جہانگیر جدون نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دائر کی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز میڈیا پر بڑے پیمانے پر جسٹس جہانگیری کیس رپورٹ ہوا، میڈیا پر رپورٹ ہوا چیف جسٹس نے وکلا کو کہا ابھی کوئی آرڈر پاس نہیں کر رہے لیکن سماعت ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات ہیں، جج کی اہلیت سے متعلق سوال ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل میں شکایت بھی زیر التوا ہے۔ بنوں...

پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے اعتراف کیاہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما کوثر کاظمی نے عمران خان کے ٹویٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کی قیادت سے استدعا کی ہے کہ میرے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا کریں، جو پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کر رہی وہ جانتی ہے کہ عمران خان کی زبان جنرل عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کے...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کے بعد ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے، جس میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔ نئے روسٹر کے اجرا کے بعد جسٹس ثمن رفعت امتیاز ہائیکورٹ کی تیسرے نمبر پر سینیئر ترین جج بن گئی ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز تاحال عدالت میں نہیں پہنچیں۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا ڈویژن بینچ بھی وقت پر عدالتی کارروائیوں کا آغاز نہیں کرسکا، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر پہلے ہی رخصت پر ہیں۔ دوسری اسلام آباد بار کونسل کی کال پر ہائیکورٹ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔ ...
مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ...
اسلام آباد: پاکستان سمیت 16 ممالک نے غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس قافلے کے خلاف کسی بھی غیر قانونی یا پرتشدد اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مشترکہ بیان پاکستان، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر، سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچانا ہے، اور اس مشن کے خلاف کوئی بھی رکاوٹ یا خلاف ورزی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے منافی ہوگی۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ فلوٹیلا شرکاء کے خلاف...
نئی دہلی: بھارتی صحافی رویش کمار نے معروف ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا۔ رویش کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ ارنب گوسوامی دہرا معیار اپناتے ہیں، وہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں لیکن حکومت پر تنقید کرنے کی جرات نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا اور ان پر ایسے برسے جیسے آسمان گرنے والا ہو، مگر مودی حکومت کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی۔ رویش کمار نے سوال اٹھایا کہ ’’اگر یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو اپنے فرائض سرانجام دینے سے روکا جا رہا ہے۔ تحریری حکم نامہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات موجود ہیں جن میں جج کی اہلیت کا سوال بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: نئے تعاون، شراکت داریاں، معاہدے اور ہم آہنگی آپ کے اردگرد ہیں۔ یہ اس موقع پر اٹھنے اور اپنی زندگی میں اس موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا وقت ہے۔ چیزوں کا منصوبہ بندی کے مطابق ہونا یا نہ ہونا ممکن ہے، تاہم جو کچھ باقی رہے گا وہ طاقت ہے جسے آپ موجودہ چیلنجوں سے آگے بڑھنے اور ان پُرآشوب وقتوں سے آگے بڑھنے کےلیے جمع کرتے ہیں۔ اس پر توجہ مرکوز کریں جسے آپ منتخب کرنا چاہتے ہیں، اور یاد رکھیں کہ تمام لڑائیاں لڑنے کے قابل نہیں ہیں، اور تقریباً تمام لڑائیاں جو صداقت پر مبنی ہیں ان میں آپ کے اعمال اور ان جوابات کے طور پر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی تاہم عمران خان نے بتانے سے انکار کردیا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر عمران خان مشتعل ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں۔ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کی تقرری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیٔرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی، ممبر ایڈمنسٹریشن کے عہدے کی تخلیق ٹیلی کام ایکٹ کے مینڈیٹ سے باہر ہے اور اسے غیر معمولی وجوہات کی بنا پر متعارف...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر علی ظفر کی قیادت...
کچا ڈوب گیا ہے اور قانون شکن باہر آئے ہوں گے، ڈاکوؤں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کچے کے ڈاکوؤں کا ہر صورت خاتمہ یقینی بنایا جائے،سیلابی صورتحال کے بعد ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے،اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور شہر قائد میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔کچے کے علاقوں میں آپریشن اور کراچی سمیت صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں انہوں نے ڈکیتوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کچا ڈوب گیا ہے اور...
سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا،شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی دو نقاب پوش ڈکیت گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے دروازے کا لاک نہ کھلا توپڑوس کے گھر میں داخل ہوگئے،شہری گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا۔علاقے کے شہری نے ڈاکوئوں کا پیچھا بھی کیا اور ان کی گاڑی کی ویڈیو بنا کر پولیس کو فراہم کر دی۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ دو نقاب پوش ڈکیت ان کے...
امتیاز رضا,عمران جوئیہ: دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب نے سندھ کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی۔ کندیارو اور منجھوٹ میں متعدد زمینداری بند ٹوٹ گئے، جس کے نتیجے میں تیز بہاؤ کے ساتھ پانی قریبی دیہات اور زرعی زمینوں میں داخل ہو گیا۔ گاؤں غلام نبی بروہی میں کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے علاقہ بیرونی دنیا سے کٹ گیا کیونکہ سڑکوں کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ متعدد دیہاتوں کے مکین خود نقل مکانی پر مجبور ہیں جبکہ کئی لوگ تاحال اپنے گھروں میں محصور ہیں۔بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث علاقے کے رہائشیوں کا سامان بھی زیرِ آب آ گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ تاحال محصور افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق اب تک 280 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 820 گاڑیاں اور موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے 31 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بھرپور ایکشن کے نتیجے میں ون وے کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ آگاہی اور نفاذ مہم، 34 ہزار سے زائد سائیکل سواروں کے خلاف...
سٹی42: غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک حکام کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2025 میں تیز رفتاری، لاپرواہی اور غفلت برتنے پر 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد ڈرائیوروں کو چالان کیے گئے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کارروائیوں میں 102 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں، جن سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے۔ ان کا کہنا...
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ بادشاہ چارلس سوئم اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے دوران ان کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ان کے ساتھ ہیں، ایئر پورٹ پر بادشاہ کے نمائندے لارڈان ویٹنگ ویز کاونٹ ہڈ نے صدر ٹرمپ کا استقبال کیا جب کہ فارن سیکرٹری یوونٹ کوپر اور امریکی سفیر بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ امریکی صدر برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی دعوت پر لندن پہنچے ہیں، برطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی۔ صدر ٹرمپ کے وفد میں شامل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی برطانیہ پہنچ...
ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز ماسکو:(آئی پی ایس) روس نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین اس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے تو ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔ امریکی اور یورپی پابندیوں کے بعد روس کے تقریباً 300 سے 350 ارب ڈالر کے اثاثے یورپ میں منجمد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن ان رقوم کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ ڈھونڈ رہا ہے۔ سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا کہ اگر یورپ نے اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش...
سعودی وزارتِ خارجہ نے لکسمبرگ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں اُس نے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مملکتِ سعودی عرب، لکسمبرگ کی جانب سے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانِ نیت کا خیرمقدم کرتی ہے۔ #Statement | The Foreign Ministry expresses the Kingdom of Saudi Arabia’s welcome of the Grand Duchy of Luxembourg’s announcement of its intention to recognize the State of Palestine. pic.twitter.com/vmg6hP7BeD — Foreign Ministry ???????? (@KSAmofaEN) September 16, 2025 مذکورہ اعلامیہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان میں تعینات سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نایف العتیبی نے شیئر کیا، جس کے مطابق ’یہ مثبت قدم...
آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔ اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق ایران سے جڑے کئی افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ ادارے اور عناصر بھی شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم کچھ شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ان افراد اور کمپنیوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کرنے میں کردار...
صیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر پھر بمباری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کی دہلیز پر آ گیا ہے اسرائیلی جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، گزشتہ رات یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر اسرائیل نے دوبارہ مہلک فضائی حملہ کیا، جس سے متاثرہ علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جوابی کارروائی میں حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بناتے ہوئے 12 بمباری حملے کیے جو لگ بھگ 10 منٹ تک جاری رہے۔ یہ حملے بندرگاہ کے ان تین اہم ڈوکس پر کیے گئے جو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹیلیویژن کے نئے منصوبے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور اس کے انگریزی چینل کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کے بعد ڈیجیٹل چینل کی نشریات کا آغاز کیا اور اس موقع پر اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وزیراعظم نے چینل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، نوجوان اسٹاف سے گفتگو کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی 75ویں سالگرہ پر کی گئی فون کال اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ہے۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘میرے دوست صدر ٹرمپ، آپ کی فون کال اور گرم جوش مبارکباد کے لیے شکریہ۔ میں بھی آپ کی طرح پُرعزم ہوں کہ بھارت۔امریکا کے جامع اور عالمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی پر شدید تنقید کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان انہوں نے لکھا کہ ہم یوکرین تنازع کے پُرامن حل کے لیے آپ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ Thank you, my friend, President Trump, for your phone call...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کر کے طالبان حکومت سے تحریک طالبان پاکستان سے دوری کا مطالبہ کیا ہے اور ٹی ٹی پی اور’’ را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے دوری اختیار کرے اور اپنی سرزمین سے انہیں ختم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ اسلام آباد نے یہ پیغام پاکستان میں تعینات افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کے ذریعے پہنچایا، جنہیں حال ہی میں دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، انہیں واضح اور دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر...
پاکستان میں ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) ویکسین کی قومی مہم کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں 9 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیوں کو یہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں سروائیکل کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ویکسینیشن مہم کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس کے خلاف ایک مہم دیکھنے میں آئی، جہاں ایک طرف بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ ایچ پی وی ویکسین کا مقصد لڑکیوں کو ماں بننے کی صلاحیت سے محروم کرنا ہے۔ وہیں ایک ویڈیو بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اسکول میں بچیوں کو زبردستی ویکسین دی گئی،...
ہالی ووڈ کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں، فلم سازوں اور دیگر تخلیقی شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان اداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون روکنا ہے جو مبینہ طور پر فلسطینیوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شریک ہیں۔ اس بائیکاٹ کا اعلان ایک اجتماعی حلف نامے کے ذریعے کیا گیا ہے جس پر ہالی ووڈ کی معروف شخصیات جیسے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اولیویا کولمین، ہدایتکارہ آوا ڈو ورنے، اداکارہ ٹلڈا سوئنٹن، مارول فلموں کے اداکار مارک روفیلّو، اور ہدایتکار ایڈم مکائے نے دستخط کیے ہیں۔ حلف نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ...
امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے ملزم پر باضابطہ فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ چارلی کرک، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور نوجوانوں کی قدامت پسند تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی تھے، گزشتہ ہفتے یوٹا کی ایک یونیورسٹی میں تقریری پروگرام کے دوران گولی مار کر قتل کر دیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قتل کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟ پراسیکیوٹرز کے مطابق 22 سالہ ٹائلر جیمز رابنسن نے رائفل سے فائرنگ کی اور ایک گولی کرک کی گردن میں ماری جو ان کی موت کا سبب بنی۔ حملہ آور کو 33 گھنٹے کی تلاش کے بعد گرفتار کیا گیا۔...
جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان سمیت کئی ممالک نے قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی طیاروں نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں حماس رہنما غزہ کے لیے امریکی جنگ بندی منصوبے پر غور کر رہے تھے۔ اس حملے میں حماس کے پانچ رہنما اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے اس حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی امن پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہلاکتوں پر احتساب ضروری ہے۔ قطر اور کئی ممالک نے ان کے مؤقف کی...
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دہشت گردوں نے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ کر دیا۔دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اور ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر شیرانی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی آخری حدود میں واقع ہے اور اس علاقے میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ویب ڈیسک: قومی بچت اسکیم کے تحت 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی ملتان میں ہونیوالی 103ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق، 200 روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا نکلا جو بانڈ نمبر 401981 کے حصے میں آیا۔ اسی طرح دوسرے انعام کی رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس رکھی گئی تھی، جس کے پانچ خوش نصیب فاتح قرار پائے۔ ان بانڈ نمبرز میں 043052، 529272، 612161، 825972 اور 896794 شامل ہیں۔ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار جبکہ سب سے زیادہ تعداد میں انعامات تیسرے درجے کے لیے مختص کیے گئے...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر کابینہ کے اہم اراکین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیرِاعظم کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہوگی جس میں پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما خطے اور دنیا کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔ توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پائیں گے جو دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت اور گہرائی فراہم کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق...
شاہ سلمان نے منگل کے روز ہدایت دی ہے کہ مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ کی مرکزی سڑک کا نام ‘شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ’ رکھا جائے۔ یہ نئی نامزد شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور سیاحوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ مسجدِ نبویؐ اور مدینہ ایئرپورٹ کے درمیان آمد و رفت کو مزید آسان بناتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین یہ 13 کلومیٹر طویل سڑک مسجدِ نبویؐ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو آگے جا کر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رائل ٹرمینل تک جاتی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ مدینہ کی...