2025-11-04@11:29:36 GMT
تلاش کی گنتی: 303

«نے لانگ مارچ کی کال دیدی»:

(نئی خبر)
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب تک ایک کان کن کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ آپریشن کے دوران دو ریسکیو اہلکار بے ہوش ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں دکی کوئلہ کان حملہ، کانکنی معطل، ہزاروں مزدوروں کے بےروزگار ہونے کا خدشہ انتظامیہ کے مطابق پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاران ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اصغر جمالی نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 2 ہزار فٹ پر ایک کان کن کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ مزید 11 افراد کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کان میں گیس ہونے کے باعث ریسکیو...
    بلوچستان کے علاقے سنجدی میں ایک کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 کان کن کان کے اندر پھنس گئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، لیکن 18 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی صرف ایک کان کن کی لاش نکالی جا سکی ہے، جبکہ باقی 11 کان کنوں کی تلاش جاری ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ کان کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ چیف انسپیکٹر مائنز کے مطابق دھماکے کے بعد کان کا راستہ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا، جسے کئی گھنٹوں کی محنت سے جزوی طور پر کھولا گیا ہے۔ تاہم کان کے اندر کی بجلی کی تاریں کٹ چکی ہیں،...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...