2025-11-04@06:44:26 GMT
تلاش کی گنتی: 310

«پولینڈ کے سفیر»:

(نئی خبر)
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) حیدرآباد کے گنجان علاقے پریٹ آباد یونین کونسل نمبر7 کے وائس چیئرمین فیض الحسن پر شرپسندوں کی جانب سے اچانک قاتلانہ حملہ کیا گیا، لیکن قاتلانہ حملے میں وائس چیئرمین فیض الحسن بال بال بچ گئے، جبکہ ان کے قریبی ساتھی ریحان اَنصاری شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ریحان اَنصاری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ریحان انصاری کو گہرے زخم آئے ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعے کی اِطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ...
    حیدرآباد: پولیس ٹریننگ کے ڈی آئی جی فیض اللہ کوریجو پاسنگ آئوٹ کا معائنہ کر رہے ہیں
    محراب پور(جسارت نیوز) نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود عباسی ٹاؤن میں ایس ایچ او نیو جتوئی پولیس تھانہ رفیق بوھیو اور آفیسر محکمہ صحت حاکم جوکیو کے گھروں میں6مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی لوٹ مار کی ہے ذرائع کے مطابق پولیس آفیسر کے گھر سے15لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، بندوق، پستول جبکہ محکمہ صحت کے آفیسر کے گھر سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دوسرا قیمتی سامان لوٹ کے ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے، پولیس آفیسر کے گھر ڈکیتی کی واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
    —فائل فوٹو کراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب ایک مبینہ مقابلے کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کراچی: پولیس مقابلے میں ہلاک 2 ملزمان کی شناخت ہوگئیکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں حفیظ،کلیم، صابر، نعیم، ساجد، حفیظ گیلانی اور رؤف شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کلیم، نعیم اور حفیظ آپس میں بھائی ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں صابر اور ساجد بھی آپس میں بھائی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل، 2 منی کلاشنکوفیں، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر اضلاع کی سطح پر الگ سے فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو جرائم کی تحقیقات، مجرموں کو عدالتوں تک لانے لے جانے اور دیگر امور میں حکومتی ہدایات پر فرائض سرانجام دے گی۔ فورس کے لیے الگ پولیس اسٹیشنز بنائے جائیں گے اور حکومت ضرورت کے مطابق فورس اسٹیشنز کی تعداد بڑھا سکے گی، فورس کے قیام کے لیے خیبر پختونخوا ریگولیٹری فورس ایکٹ 2025 آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔  ایکٹ کے تحت فورس اضلاع کی سطح پر بنائی جائے گی جس کی الگ سے وردی ہو گی، ریگولیٹری فورس کی وردی کے غیر مجاز استعمال پر جرمانہ اور سزا ہو گی، فورس کو جرائم میں استعمال...
    کراچی: آرٹس کونسل روڈ پر نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے کے قریب فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ فائرنگ کی طلاع پر آرام باغ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ صفدر رفیق کے نام سے ہوئی جو برنس روڈ پر واقع الرحمٰن بریانی سینٹرپرملازم تھا اور مقتول کا آبائی تعلق رحیم یارخان سے تھا۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے سول ٹراما سینٹرمنتقل کی گئی۔ مقتول کو سینے اور ٹانگ پر 2 گولیاں لگیں جوجان لیوا ثابت ہوئیں جائے وقوع سے پولیس کو نائم ایم ایم پستول کے2 خول ملے ہیں جہنیں پولیس...
    لاہور: ریلوے پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ کے ٹیسٹ میں  75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل ہوگئے،  لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلومیٹر بھی دوڑ نہ سکی، جن امیدواروں نے دوڑ مکمل کی وہ ہانپتے ہوئے گرگئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی دوڑ ہوئی، لڑکوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ سات منٹ میں طے کرنا تھا ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد یہ فاصلہ طے کرپائے۔ اسی طرح لڑکیوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرنا تھا اور یہ نہ ہوسکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں دوڑ مکمل کرنے کے بعد گرگئے جنہیں ڈاکٹروں نے موقع پر طبی امداد...
     پاکستان ریلوے پولیس میں بھرتی  کے لیے  آنے والے 75 فیصد امیدوار جسمانی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے اور لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلو میٹر کی ڈور بھی مکمل نہ کر پائی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی ڈور ہوئی، لڑکوں نے ایک کلومیٹر 7 منٹ میں طے کرنا تھا، ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد امیدوار فاصلہ طے کر پائے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکیوں نے ایک کلو میٹر کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا جو نہ ہو سکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں ڈور مکمل کرنے کے بعد گر گئے، ڈاکٹر نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی آئی جی ریلوے...
    محراب پور (جسارت نیوز) نیشنل بینک نوشہرو فیروز کی انتظامیہ پر صارف کا 6 لاکھ کا چیک پاس کرکے فراڈ کرنے کا الزام، پولیس کانسٹیبل سے ڈکیتی اور موبائل شاپ میں چوری کی واردات۔ تفصیلات کے مطابق موجب قربان علی عالمانی نے میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازم ہوں، غلام مجتبیٰ گھر سے میری سروس اور چیک بک لے گیا اور نیشنل بینک نوشہرو فیروز کے آپریشن منیجر طالب چانڈیو سے مل کر میرے اکاؤنٹ سے 6 لاکھ روپے کا چیک پاس کرا لیا، جبکہ چیک پر میرے دستخط بھی نہیں اور نہ میں بینک گیا، یہ فراڈ ہے جس کی نیشنل بینک انتظامیہ اور اسٹیٹ بینک تحقیقات کرائے۔ دوسری طرف کوشش کے باوجود آپریشن منیجر...