نیشنل بینک نوشہرو فیروز کی انتظامیہ پر 6 لاکھ روپے کے چیک پر فراڈ کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
محراب پور (جسارت نیوز) نیشنل بینک نوشہرو فیروز کی انتظامیہ پر صارف کا 6 لاکھ کا چیک پاس کرکے فراڈ کرنے کا الزام، پولیس کانسٹیبل سے ڈکیتی اور موبائل شاپ میں چوری کی واردات۔ تفصیلات کے مطابق موجب قربان علی عالمانی نے میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازم ہوں، غلام مجتبیٰ گھر سے میری سروس اور چیک بک لے گیا اور نیشنل بینک نوشہرو فیروز کے آپریشن منیجر طالب چانڈیو سے مل کر میرے اکاؤنٹ سے 6 لاکھ روپے کا چیک پاس کرا لیا، جبکہ چیک پر میرے دستخط بھی نہیں اور نہ میں بینک گیا، یہ فراڈ ہے جس کی نیشنل بینک انتظامیہ اور اسٹیٹ بینک تحقیقات کرائے۔ دوسری طرف کوشش کے باوجود آپریشن منیجر طالب چانڈیو اور نیشنل بینک نوشہرو فیروز بینک انتظامیہ کا موقف نہ مل سکا۔ ادھر ہالانی تھانے کی حدود میں سعید پور رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر رہزنوں نے اسلحے کے زور پر پولیس کی ڈی آئی بی برانچ نوشہرو فیروز کے کانسٹیبل مولا بخش سومرو سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین لیا، جبکہ ہالانی تھانے کی حدود گاؤں قادر بخش شاہ میں ڈاکٹر مہیسر کی مارکیٹ میں سید نعیم شاہ کی موبائل شاپ کے چوکیدار کو یرغمال بنا کر چور لاکھوں روپے مالیت کے موبائل چرا کر لے گئے، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیشنل بینک نوشہرو فیروز
پڑھیں:
ڈیفنس خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر فائرنگ‘11خول برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-29
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس خیابان بخاری میں گزشتہ روز پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے پیدل چلتے ہوئے گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے 11 گولیوں کے خول برآمد کر لیے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی روز گزری کے علاقے میں بھی پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ شفٹ کی تبدیلی کے دوران پیش آیا۔ پولیس موبائل اہلکاروں کو لینے جا رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے موبائل پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔