کراچی: نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے پر فائرنگ سے شہری قتل
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی:
آرٹس کونسل روڈ پر نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے کے قریب فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ فائرنگ کی طلاع پر آرام باغ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
مقتول کی شناخت 30 سالہ صفدر رفیق کے نام سے ہوئی جو برنس روڈ پر واقع الرحمٰن بریانی سینٹرپرملازم تھا اور مقتول کا آبائی تعلق رحیم یارخان سے تھا۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے سول ٹراما سینٹرمنتقل کی گئی۔
مقتول کو سینے اور ٹانگ پر 2 گولیاں لگیں جوجان لیوا ثابت ہوئیں جائے وقوع سے پولیس کو نائم ایم ایم پستول کے2 خول ملے ہیں جہنیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ایس ایچ اوآرام باغ تنویرمراد نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں ہے، مقتول صفدر رفیق کا موبائل فون اوررقم اس کی جیب میں موجود تھی، واقعہ ذاتی تنازع کا شاخسنانہ معلوم ہوتا ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مقتول نوجوان فٹ پاتھ پر پیدل آ رہا تھا اورموٹرسائیکل سوارملزمان فائرنگ کرنے کے بعد برنس روڈ کے جانب فرارہوئے، پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔