کے پی حکومت کا پولیس طرز پر الگ فورس بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر اضلاع کی سطح پر الگ سے فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو جرائم کی تحقیقات، مجرموں کو عدالتوں تک لانے لے جانے اور دیگر امور میں حکومتی ہدایات پر فرائض سرانجام دے گی۔
فورس کے لیے الگ پولیس اسٹیشنز بنائے جائیں گے اور حکومت ضرورت کے مطابق فورس اسٹیشنز کی تعداد بڑھا سکے گی، فورس کے قیام کے لیے خیبر پختونخوا ریگولیٹری فورس ایکٹ 2025 آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ایکٹ کے تحت فورس اضلاع کی سطح پر بنائی جائے گی جس کی الگ سے وردی ہو گی، ریگولیٹری فورس کی وردی کے غیر مجاز استعمال پر جرمانہ اور سزا ہو گی، فورس کو جرائم میں استعمال ہونے والی جائیداد ضبط کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔
حکومت کی جانب سے جاری ریگولیٹری فورس ایکٹ کے مطابق جرائم کی تحقیقات اور متعلقہ امور کیلئے صوبائی حکومت علیحدہ ریگولیٹری فورس کا قیام عمل میں لا رہی ہے، جسے خیبر پختونخوا ریگولیٹری فورس ایکٹ 2025 ء کا نام دیا گیا ہے۔
ریگولیٹری اتھارٹی اضلاع کی سطح پر قائم کی جائے گی، ریگولیٹری فورس کا ہیڈ آفس پشاور میں ہو گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکار معطل
خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔پولیس اعلامیے کے مطابق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے تھے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ان اہلکاروں سے جواب طلب کرے گی۔