2025-06-30@07:59:27 GMT
تلاش کی گنتی: 19473

«کے کیس»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر قائد میں کارشوروم کے مالک کے گھر سے ڈاکو 13 کروڑ روپے  اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیت گروہ میں تین خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارشوروم مالک کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان 13 کروڑ روپے، 9 قیمتی موبائل فونز، 20 گھڑیاں ،اسمارٹ واچ، 25 قیمتی پرفیوم ، 2 لیپ ٹاپ اوردیگرسامان لوٹ کرفرارہوگئے ۔ واردات میں 3 برقعہ پوش خواتین بھی شامل تھیں جب کہ ملزمان ایف آئی اے سے ملتے جلتے کپڑے پہنے ہوئے تھے اورشرٹ پر ایف آئی اے کا مونوگرام بھی چسپاں تھا۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرنے کے بعد...
    پشاور: رواں سال کا 13واں پولیو کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے رپورٹ ہوگیا ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت میں قائم پولیو لیبارٹری نے خیبر پختونخوا میں 18 سالہ متاثرہ لڑکی میں پولیو کی تصدیق کی۔ نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہر بچے تک رسائی کے لیے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات جاری ہیں۔ ادارے نے کہا کہ والدین وائرس کے خطرے کو سنجیدہ لیں اور ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔ پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا...
    بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں اس وقت سفارتی تناؤ دیکھنے میں آیا جب پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دوبارہ بولنے کی اجازت مانگی لیکن چینی وزیر نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو، جعفر ایکسپریس حملے اور بلوچستان میں بھارتی کردار کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے پیش کیے۔ ان کے خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے دوبارہ خطاب کی اجازت مانگی تاکہ پاکستانی الزامات کا جواب دیا جا سکے، مگر چینی وزیر نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اجلاس...
    دنیا بھر میں جہاں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے وہیں پرائیویسی کا آپشن بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی نے جہاں ہماری بہت سی مشکلات کو آسان کردیا ہے وہیں اس کے بدلے ہماری ہر حرکت پر نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔ کیونکہ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر صارفین اپنی اہم معلومات بھی اسی میں محفوظ کرنے لگے ہیں۔ پھر چاہے وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہوں یا بینک اکاؤنٹس تک رسائی۔  سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد ان کی سیکیورٹی کے بارے میں فکرمند بھی نظر آتی ہے کہ آخر یہ فون اور ان میں لگے کیمرے کتنے محفوظ ہیں کیونکہ اکثر صارفین...
    آج کل لوگوں میں ہوٹلوں سے کھانے کا رجحان غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے اور جتنا ان ہوٹلوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اتنے ہی وہاں پر صفائی کے ناقص انتظامات ہیں۔ گندی اور غیر معیاری جگہوں پر تیار ہونے والے  کھانے سے مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔ مختلف ہوٹل شہریوں کو غیرمعیاری کھانا فروخت کر کے ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکان میں بیٹھا ایک شخص کباب بنانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے لیے وہ ہاتھ سے انڈا مکس کر کے کالے رنگ کے ناقص آئل میں ڈالتا ہے اور اسے شیلف پر رکھے ہوئے قیمے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سالانہ عبوری محصولات کے اعداد و شمار عوامی سطح پر جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت مکمل یا جزوی اعداد و شمار کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے شائع نہیں کیے جا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی پیشگی اور واضح منظوری کے بغیر محصولات سے متعلق کسی بھی عبوری ڈیٹا کو جاری کرنا پروگرام کی رازداری کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔ اس عمل کو آئی ایم ایف کے ساتھ جاری جائزہ عمل اور مجموعی طور پر پروگرام کی کامیابی کے لیے نقصان...
    شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں اس وقت سفارتی تناؤ دیکھنے میں آیا جب پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دوبارہ بولنے کی اجازت مانگی لیکن چینی وزیر نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو، جعفر ایکسپریس حملے اور بلوچستان میں بھارتی کردار کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے پیش کیے۔ ان کے خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے دوبارہ خطاب کی اجازت مانگی تاکہ پاکستانی الزامات کا جواب دیا جا سکے، مگر چینی وزیر نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اجلاس...
    (بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت نے اڑھائی ماہ کی غیر معمولی تاخیر کے بعد بالآخر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس کے افسران کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقیوں اور نئے گریڈ کے مطابق تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔  وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے ، ترقی پانے والے بیشتر افسران کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی سفارشات سنٹرل سلیکشن بورڈ نے رواں برس 11 سے 14 مارچ تک چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت منعقدہ اجلاس میں تیار کی تھیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک...
    اسلام آباد:وفاقی بجٹ کی منظوری اور ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا اور انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعے کے روز کاروباری ہفتے کے اختتامی سیشن میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1581.77 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ انڈیکس 12 لاکھ 36 ہزار 28 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، گزشتہ روز یہ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 46 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ یہ اضافہ ایک روز قبل قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد سامنے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں حامد خان کا بینچ پر اعتراض مسترد کردیا،سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے؟ سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟،جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں یہ سپریم کورٹ ہے مذاق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش نے جمعرات کے روز ادارے کے قیام اور چارٹر کے 80 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے کہا کہ فی الوقت اقوام متحدہ کو اپنے بنیادی اصولوں پر غیر معمولی حملوں کا سامنا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کے ارکان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''آج ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر ایسے حملے دیکھ رہے ہیں جیسے کہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔‘‘ البتہ انہوں نے حملہ آوروں کا نام نہیں لیا۔ مسلح تنازعات میں خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں میں چار گنا اضافہ، اقوام متحدہ تاہم انہوں نے اس حوالے سے بین الاقوامی انسانی قانون...
    لائی چھنگ دہ کی جانب سے بین الاقوامی قانون کے اختیار کو چیلنج کرنا ناکام ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں چین کے تائیوان خطے کے رہنما لائی چھنگ دہ نے “اتحاد پر دس تقاریر” کا آغاز کیا اور پہلی تقریر میں ہی تائیوان کی تاریخ میں تحریف کی اور اس بات کی تردید کی کہ تائیوان قدیم زمانے سے چین کا حصہ رہا ہے۔ تائیوان کے ذرائع ابلاغ اور اسکالرز نے نشاندہی کی کہ اس اقدام کا حقیقی مقصد “تائیوان کی علیحدگی” کی سوچ کو ابھارنا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہتاریخی نقطہ نظر سے ، قدیم زمانے میں تائیوان جزیرہ مین لینڈ سے...
    چین سینیگال کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے سمردیووس فورم میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے سینیگال کے وزیر اعظم سونکو سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین سینیگال کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین افریقہ دوستی اور گلوبل ساؤتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور سینیگال کو آزادانہ ترقی کی...
    اوساکا ایکسپو کے چائنا پویلین میں 6 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز ٹوکیو:چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ  کی ترجمان  وانگ لن جئے نے پریس کانفرنس میں  بتایا کہ اوساکا ورلڈ ایکسپو میں چائنا پویلین کے افتتاح کے بعد سے یہ اوساکا ورلڈ ایکسپو میں مقبول ترین پویلینز میں سے ایک رہا ہے، جس میں روزانہ اوسطا تقریباً  10 ہزار افراد اس کا دورہ کرتے ہیں، اور بعض دنوں میں یہ تعداد 13 ہزار تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر دنیا بھر سے 6 لاکھ سے زائد افراد نے اس چائنا پویلین کا وزٹ کیا ہے۔  ترجمان وانگ لن جئَے  نے کہا کہ یہ نہ...
    ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے کی دوٹوک تردید کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز تہران:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے واضح کیا: “نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت کسی نئے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہے اور اس حوالے سے نہ تو کوئی پیشگی انتظام ہوا ہے اور نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہوں گے۔ایرانی سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میں یہ بات قطعی طور پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی نئے مذاکرات کے آغاز کے لیے نہ کوئی مفاہمت طے پائی ہے، نہ ہی کوئی خفیہ یا علانیہ رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی زیر غور ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں بنے گا جسے سیاسی دباؤ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے، اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں، یہ سپریم کورٹ ہے، مذاق بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، آپ اچھے وکیل ہیں مگر جو آپ نےکیا...
    شبیر احمد شاہ کی علالت کشمیریوں کے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے، راجہ سجاداحمد
    ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے واضح کیا نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے واضح کیا: "نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت کسی نئے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہے اور اس حوالے سے نہ تو...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 اور 2023-24 کے دوران مختلف وزارتوں کی جانب سے کیے گئے منظور شدہ بجٹ سے زائد اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں، جن کے مطابق گزشتہ 2برس میں مجموعی طور پر 712 ارب 41 کروڑ 26 لاکھ 74 ہزار روپے کے اضافی اخراجات کیے گئے۔ اجلاس میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25، جو 30 جون 2025 کو ختم ہو گا، کے دوران مختلف وزارتوں نے مجموعی طور پر 343 ارب روپے کے اضافی اخراجات کیے۔ ان وزارتوں میں سب سے نمایاں پاور ڈویژن ہے جس نے 129 ارب 59 کروڑ روپے زائد خرچ کیے، جب کہ وزارت دفاع نے 61 ارب روپے، ایف بی آر...
    اسلام آباد: محرم الحرام کے دوران ملک میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ یہ ٹیم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی این سی سی آئی اے وقارالدین سید کے حکم پر قائم کی گئی ہے۔ ایجنسی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ 18 رکنی ٹیم NCCIA ہیڈ کوارٹرز کے افسران پر مشتمل ہے، جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے کنوینر ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام مغل ہوں گے۔...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل سے ہماری حکومت کا غلط تاثر جارہا ہے، وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟  یہ بھی پڑھیے عمران KP کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے‘ بیرسٹرسیف بیرسٹر سیف کی خیبر پختونخوا کے بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ بانی پی ٹی آئی نے بلین ٹری منصوبہ فعال کرنے اور کلائمیٹ چینج پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا...
    سوات(نیوز ڈیسک) دریائے سوات میں تیزبہاؤ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے۔ ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کے لیے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 8 بجے کے قریب ان لوگوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، بائی پاس پر مہمان آئے ہوئے تھے جو دریا کے کنارے بیٹھے تھے، ان لوگوں کو پانی کے ریلے کا علم نہیں تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 افراد کو بچالیا گیا...
      اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن...
    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے...
    راولپنڈی: 2 روز قبل طوفانی بارش کے دوران پیش آنے والا افسوس ناک سانحہ مزید دلخراش شکل اختیار کر گیا۔ آن لائن کیب کے لاپتا ڈرائیور حسین معاویہ کی لاش بھی جمعرات کی شب دریائے سواں سے مل گئی۔ اس سے قبل کیب میں سوار اسکول ٹیچر انعم بشیر کی لاش بدھ کے روز نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعہ بدھ کی صبح رینج روڈ کے قریب لین نمبر فور، ویسٹریج میں اس وقت پیش آیا جب افشاں کالونی کی رہائشی خاتون اسکول ٹیچر انعم بشیر نے اسلام آباد ڈیوٹی پر جانے کے لیے آن لائن کیب بک کروائی۔ شدید بارش کے دوران جب گاڑی لین فور کے قریب پہنچی تو برساتی نالے میں طغیانی کے باعث...
    بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) بین الاقوامی شہرت کے حامل کاروباری اور ٹرمپ کے حال ہی میں فارغ ہونے والے معاون ایلون مسک نے لبنانی ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کے شعبوں میں کام کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اردو نیو ز کے مطابق اس خواہش کا اظہار انہوں نے لبنان کے صدر جوزف عون سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ لبنان کے ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ کے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور جلد وہاں کا دورہ کرنے پر غور کریں گے۔
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ معاہدے کی معطلی اب ایران پر لازم ہو چکی ہے کیونکہ شوریٰ نگہبان نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل کی توثیق کر دی ہے۔ تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا: “IAEA سے معاہدے کی معطلی اب قانونی طور پر ہم پر فرض ہے۔ ہم اس قانون کے پابند ہیں اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔” انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا IAEA کے ساتھ تعاون اب ایک نئی شکل اختیار کرے گا اور اس میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ نے حالیہ دنوں ایک بل منظور کیا تھا جس کے تحت IAEA...
    ستوت گارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 2024 کے دوران بڑھ کر 5 کروڑ 58 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں سب سے زیادہ 3 کروڑ 14 لاکھ چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں جو کہ کل الیکٹرک گاڑیوں کا تقریباًً 57فیصد ہیں۔(جاری ہے) متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام نے جرمنی کے توانائی کے حوالے سے تحقیقی ادارے سنٹر فار سولر انرجی اینڈ ہاییڈروجن ریسرچ کے حوالے سے بتایا کہ مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیاں، پلگ ان ہائبرڈ یا رینج ایکسٹینڈر کے ساتھ الیکٹرک کاریں شامل ہیں ۔امریکا الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے حوالے سے 64 لاکھ گاڑیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور جرمنی26 لاکھ...
    پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر وڈھ کے رہائشی محمد جان کی مدعیت میں بی این پی سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل، انکے بیٹے گورگین مینگل اور اسد اللہ مینگل سمیت دیگر کیخلاف درج کر لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متنازع شخصیت شفیق مینگل کے بھائی کے قتل کا مقدمہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل اور ان کے بیٹے گورگین مینگل کے خلاف درج ہو گیا۔ قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی، تاہم پولیس نے اختر مینگل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شفیق مینگل کے بھائی عطاء مینگل کو گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے خضدار میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ بعد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) جاپان میں سن 2017 میں نو افراد کو قتل کرنے والے 30 سالہ قاتل تکاہیرو شیراشی کو موت کی سزا دے دی گئی ہے۔ اس سلسلہ وار قتل کے سبب ملک میں ہنگامہ مچ گیا تھا اور شیراشی کو اس وقت "ٹوئٹر کلر" کا نام دیا گیا تھا۔ متعدد قتل کے واقعات کے بعد ملک میں یہ بحث تیز ہو گئی تھی کہ خودکشی سے متعلق آن لائن تبادلہ خیال آخر کیسے کیا جاتا ہے۔ جاپان: سزائے موت کے تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی پھانسی سے پہلے پیشگی اطلاع نہیں موت کی سزا پر عمل جمعہ کے روز ٹوکیو کے حراستی مرکز میں سخت رازداری کے تحت ہوا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا گیا کہ وہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد دوبارہ بات کریں۔اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے رکھے اور اپنی تقریر میں جعفر ایکسپریس اور کلبھوشن یادیو کا بھی حوالہ دیا۔تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے چینی وزیر سے دوبارہ بات کرنے کی اجازت مانگی، تاہم چینی وزیر نے یہ درخواست مسترد کر دی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایس سی او کے اعلامیے میں کشمیر اور بلوچستان کا ذکر موجود تھا اور دیگر رکن ممالک نے پاکستان...
    جاپانی حکومت کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں ملازمتوں کی دستیابی کا تناسب گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.02 پوائنٹ کم ہو کر 1.24 رہ گیا، جو تین ماہ میں پہلی بار کمی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جاپان میں 9 افراد کو قتل کرنے والے ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی دیدی گئی چینی خبر رساں ادارے شہنوا نیوز کے مطابق محکمہ صحت، محنت و بہبود کے مطابق ملک بھر میں یہ تازہ ترین ملازمت سے امیدوار کا تناسب ظاہر کرتا ہے کہ ہر 100 نوکری کے متلاشی افراد کے لیے 124 ملازمت کے مواقع دستیاب تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل مہنگائی کے باعث زیادہ کارکن بہتر حالات کی تلاش میں ہیں۔ زیادہ...
    اسرائیل 12 دن کی جنگ کے بعد 20 ارب ڈالر کے جھٹکے سے دیوالیہ ہونے کے قریب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز ایران کے خلاف حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسرائیل کو بھاری معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایرانی میڈیا اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق، اس جنگ میں اسرائیل کو براہِ راست 12 ارب ڈالر اور مجموعی طور پر 20 ارب ڈالر تک کا معاشی نقصان پہنچا ہے۔یہ نقصان فوجی اخراجات، انفراسٹرکچر کی تباہی، میزائل حملوں، متاثرین کو معاوضے، اور کاروباری نقصانات پر مشتمل ہے۔ اسرائیلی معیشت پر دباؤ اتنا شدید ہے کہ ملک کا مالیاتی خسارہ 6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسرائیلی اخبارات کے مطابق، جنگ کے دوران صرف فوجی...
    ایران کے خلاف حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسرائیل کو بھاری معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایرانی میڈیا اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق، اس جنگ میں اسرائیل کو براہِ راست 12 ارب ڈالر اور مجموعی طور پر 20 ارب ڈالر تک کا معاشی نقصان پہنچا ہے۔ یہ نقصان فوجی اخراجات، انفراسٹرکچر کی تباہی، میزائل حملوں، متاثرین کو معاوضے، اور کاروباری نقصانات پر مشتمل ہے۔ اسرائیلی معیشت پر دباؤ اتنا شدید ہے کہ ملک کا مالیاتی خسارہ 6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی اخبارات کے مطابق، جنگ کے دوران صرف فوجی اخراجات 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے، جبکہ 15 ہزار سے زائد شہریوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ان...
    محرم الحرام کے آغاز پر اپنے پیغام میں بانی تحریک منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ خانوادہ رسول ﷺ کی یہ قربانی فقط ایک واقعہ نہیں بلکہ قیامت تک کیلئے ظلم کیخلاف مزاحمت، حق کی حمایت اور باطل سے انکار کا استعارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسینؑ کی سیرت مبارکہ سے سبق لینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ امت مسلمہ کو فرقہ واریت، نفرت اور عدم برداشت سے نکل کر محبت، بھائی چارے اور اتحاد کی راہ اپنانا ہو گی، یہی حسینیت کا اصل پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محرم الحرام کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں عظیم...
    اسرائیلی وزیر دفاع ’اسرائیل کاٹز‘ نے کہا ہے کہ اگر موقع ملتا تو اسرائیل ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کر دیتا۔ ان کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس سے 2 ہفتے جاری رہنے والی کھلی دشمنی کا اختتام ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی شہدا کے لیے تہران میں قومی جنازے کا اعلان اسرائیلی چینل 13 سے گفتگو کرتے ہوئے کاٹز نے کہا کہ میری رائے میں اگر خامنہ ای ہماری پہنچ میں ہوتے، تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خامنہ ای کو اس خطرے کا اندازہ ہو گیا تھا، اس لیے وہ زمین کے اندر گہرائی میں چلے...
    خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں امن و امان کو یقینی بنا رہے ہیں، پاکستان کی سالمیت کی خاطر تمام مکاتب فکر یکجان ہیں۔ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی سکیورٹی کا خاص انتظام کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ داخلہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ وفد میں علامہ مظہرعباس علوی، سید سکندر عباس، علامہ سید...
    سوشل میڈیا پر شہر قائد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ گرومندر کے قریب سڑک کی کارپیٹنگ کا کام جاری تھا کہ اسی دوران بارش ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے انتظامیہ پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ پورے ملک کو پتہ تھا کراچی میں جمعرات سے اتوار تک بارشیں ہوں گی کیا حکومت کو نہیں پتا تھا جو اس دِن ہی سڑک بنانی تھی۔ عادل خان کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی کے مہینے میں روڈ کارپیٹنگ کا کام ہوتا ہی نہیں ہے یہ جماعت اسلامی کے کارنامے ہیں، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ...
    جمعرات کی علی الصبح پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارش اور آندھی کے باعث فضائی نظام متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی ایک پرواز روٹ سے ہٹ کر بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز EK-715  صبح4  بجے اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم خراب موسم اور شدید طوفان کے باعث جہاز اپنی متعین پروازی راہ (فلائٹ پاتھ) سے بھٹک گیا اور نارووال کے قریب سے صبح 4 بج کر 25 منٹ پر غیر ارادی طور پر...
    روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے ) کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، کیونکہ انہوں نے ایران کے جوہری ٹھکانوں پر حملوں کے لیے اس ادارے کی معلومات کا استعمال کیا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ایران کی وہ جوہری تنصیبات جو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے زیرِ نگرانی تھیں، امریکی اور اسرائیلی میزائل حملوں کا نشانہ بنیں،  یہ این پی ٹی (جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے) کے لیے کھلا چیلنج ہے۔ واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کی جوہری...
    وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کو ایران سے تیل کی خریداری کی اجازت کے بعد پاکستان علاقائی تجارت کے فروغ سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون کے مواقع دیکھ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اس نئی صورتحال میں پورے خطے میں تجارتی سرگرمیاں فروغ پاسکیں گی، ایران پر عائد پابندیوں کے ہٹنے سے پاکستان کو ترکیہ سمیت یورپ تک زمینی راستے کے ذریعے بھی تجارت میں آسانی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اگر یہ ٹرانزٹ کھل جاتا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعرات کو علی الصبح پنجاب کا موسم شدید خراب ہونے اور طوفان باد و باراں کے دوران پاکستان سے اوور فلائنگ کی درجن سے زائد پروازیں مشکل کا شکار رہی۔ ایسے میں اسلام آباد سے دبئی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بھارتی حدود میں گھس گئی جو 12 منٹ بعد واپس پاکستانی حدود میں آسکی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام اباد سے امارات ائیر کی پرواز ای کے 715 صبح 4 بجے دبئی کیلئے روانہ ہوئی تو شدید بارش اور طوفان باد و باراں جاری تھا۔ جس کی وجہ سے پرواز روٹ سے بھٹک گئی اور نارووال کے قریب سے صبح 4 بج کر 25 منٹ پر بھارت کی فضائی حدود میں...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ براہِ راست ملاقات متوقع ہے اور شاید ایک معاہدہ بھی طے پا جائے۔ صدر ٹرمپ نے ہیگ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں، ہوسکتا ہے ہم کوئی معاہدہ بھی کرلیں، کچھ پتہ نہیں اگر کوئی دستاویز مل جائے تو برا نہیں ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی فوج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ایک بڑی کارروائی کی، جسے پینٹاگون نے کامیاب آپریشن قرار دیا۔ اس کے بعد ایران سے سفارتی رابطے تیز ہو چکے...
    کراچی: شہر قائد میں بارش کے دوران گرومندر کے قریب سڑک کی کارپیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ٹیکنیکل سروسز طارق مغل کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹیکنیکل کے مطابق، محرم الحرام سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور کارپیٹنگ کا کام محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے جاری تھا۔ گرومندر کے قریب بھی روڈ کارپیٹنگ کا عمل معمول کے مطابق جاری تھا کہ اچانک بارش کا آغاز ہو گیا۔ طارق مغل کا کہنا ہے کہ متعلقہ سڑک پر ڈامر ڈالنے کا عمل مکمل ہو چکا تھا جب بارش شروع ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر...
    اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید دو دن بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اور چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر قصور میں 71 ملی میٹر، اوکاڑہ 67، شیخوپورہ 54، جوہرآباد 49، سرگودھا سٹی 45، ملتان ایئرپورٹ 43، بہاولنگر اور ساہیوال 37 اور چکوال میں 36 ملی میٹر ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد میں 35، لاہور ایئرپورٹ 34، حافظ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک )بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے 16 جولائی کو بنگلا دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا۔ 
    ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سی این این کی رپورٹر نتاشہ برٹرینڈ نے متعدد بار فیک نیوز رپورٹ کی، صحافت فیکٹس اور سچ کو ڈھونڈنے کا نام ہے، نتاشہ برٹرینڈ نے ٹرمپ کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے تمام خفیہ ادارے پینٹاگون کی رپورٹ لیک کرنے والے کو اب تک تلاش نہ کرسکے، ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کہا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل جانا ہوگا، رپورٹ لیک کرنے والے کا تعاقب جاری ہے۔ عالمی طاقت کہلانے والے امریکا کے تمام خفیہ ادارے اب تک پینٹاگون کی حساس رپورٹ لیک کرنے والے شخص کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ...
    کراچی میں تعینات اٹلی کے قونصل جنرل سندھ کی ثقافت کے سحر میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹلی کے قونصل جنرل فابریزیو بیئیلی نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا جہاں مہمان کا آمد پر اسپیکر اسمبلی اویس قادر شاہ نے استقبال کیا۔ اسپیکر کے ہمراہ سیکریٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق، ڈائریکٹر جنرل میڈیا عرفان احمد میمن اور هما اکرام اللہ موجود تھیں۔ ملاقات میں اٹلی اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا اور تجارت، پانی کے انتظام، ثقافتی تبادلوں اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ قونصل جنرل فابریزیو بیئیلی نے سندھ کی روایتی مہمان نوازی اور ثقافتی روایات کی تعریف کی اور صوبے کی تنوع اور ورثے کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد: ٹنڈو جام میں بارش کے باعث مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالب علم جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ضلع حیدرآباد کے علاقے ٹنڈوجام کی مظفرکالونی میں مدرسے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعے میں چھت کے تلے دب کر مدرسے کے 20 طلبہ زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق چھت گرنے سے زخمی ہونے والے طلبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے 26 سے 28 جون کے درمیان کراچی اور اندرون سندھ کے اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی، عمران خان ابھی تک اس نظام کے خلاف لڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سینئر ترین سیاستدان جاوید ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی، ڈیل کرنے کے لیے کی۔ نواز شریف کے گھر میں کبھی کوئی کتاب نہیں دیکھی۔ عمران خان کے ساتھ میں نے ڈسکشنز کی ہیں، وہ بہت زیادہ پڑھا ہوا ہے۔ 8 فروری کو انتخابی نشان نہ ہونے کے باوجود، پولنگ ایجنٹس تک نہ ہونے کے باوجود، عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، اور وہ ابھی...
    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے جبکہ یہ سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مون سون سسٹم سندھ میں برسنے کے بعد تیزی سے کراچی کی حدود میں داخل ہوگیا اور پیشگوئی کے حساب سے وقت سے پہلے بارش ہوگئی۔ موسمیاتی ماہرین کا سسٹم کی رفتار کو دیکھتے ہوئے خیال تھا کہ یہ جمعے کو کراچی کی حدود میں داخل ہوگا تاہم اگر کچھ زیادہ بھی ہوا تو رات گئے بارش شروع ہوسکتی ہے مگر توقع کے برعکس سسٹم تیزی سے کراچی کی طرف بڑھا اور برس گیا۔ بارش کا آغاز ایم نائن سے ہوا اور پھر گلشن معمار، گلشن، گلستان جوہر، شاہ...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن قیادت کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون رابطہ کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کی باہمت  اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کے کلیدی کردار پر سیکرٹری روبیو کا شکریہ بھی ادا کیا۔  وزیراعظم اور سیکرٹری خارجہ روبیو نے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر  تجارت  بڑھانےکے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔  مشرق وسطیٰ کی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) جاوید ہاشمی نے الزام عائد کیا ہے کہ خواجہ آصف وزیر اعظم بننے کا خواش مند ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سینئر ترین سیاستدان جاوید ہاشمی نے ہابرڈ نظام حکومت کی تعریف کرنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ناصرف شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ساتھ ساتھ سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ سینئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ "خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اور اس کی نوکری کرتا تھا۔ خواجہ آصف بھی اس لیے ہائبرڈ نظام کو اچھا کہہ رہا ہے کیونکہ وہ وزیراعظم بننے کا خواہشمند ہے۔" اس سے قبل بھی اپنے ایک بیان میں جاوید ہاشمی نے...
    پی ٹی آئی کا سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے قبل حکومت کو خطے میں امن و امان قائم کرنے اور کاروباری مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔انہوں نے زور دیا کہ قیام امن نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں امن دو، کاروبار کا موقع دو، پھر ہم ٹیکس دیں گے۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ جنگ بندی کے لیے ایک بڑی پیشرفت پر اتفاق ہوگیا۔ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ جنگ کے فوری خاتمے اور ابراہیم معاہدوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اخبار نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں فیصلہ کیا گیا کہ غزہ کی جنگ آئندہ دو ہفتوں میں ختم کر دی جائے گی۔ اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت متحدہ عرب امارات، مصر اور دو دیگر عرب ممالک غزہ میں حماس کی جگہ مشترکہ حکومت قائم کریں گے حماس کی قیادت...
    سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر اعتزاز احسن نے آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین کے طاقت کی تقسیم کے اصول کے خلاف ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین میں فراہم کیے گئے بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے، موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ہمارے آئین میں اس قسم کے...
    شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر سنگین الزامات، فساد کی جڑ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں پارٹی کمزور کرنے کا ذمہ دار اور فساد کی جڑ قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے میں کسی رہنما اور لیڈر نے کردار ادا نہیں کیا بلکہ یہ کام خود علیمہ خان نے کیا، انہوں نے جنید اکبر خان کو بھی علیمہ خان نے کال کر کے...
    سٹی 42 : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوگئی ہے، جبکہ رواں ہفتے کے دوران 3 ارب ڈالر سے زائد کے قرض موصول ہوگئے ہیں۔  سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران دو ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی گئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20 جون کو 9 ارب 6 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور زرمبادلہ میں آنے والی یہ کمی کمرشل غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی...
    کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رہنماؤں نے کہا کہ کیا آپ اپنے مدرسوں میں، کیا آپ اپنے اجتماعات کے اندر اپنے عقائد کو بیان نہیں کرتے؟ کیا ہم بھی وہی رویہ اختیار کریں کہ جب آپ اپنے عقائد کو بیان کریں اور وہ ہمارے عقائد کے خلاف ہو تو ہم بھی ایسے ہی ریلیاں نکالیں؟ ہم بھی ایسے ہی ایف آئی آر کی باتیں کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ہال کراچی میں شیعہ اکابرین ملت جعفریہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محرم الحرام کے ایام تمام مسلمانوں کے مقدس ایام ہیں، تمام لوگوں کو مل کر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السّلام کی عزاداری، ان کی سیرت، ان کے کارنامے اور ان...
    کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رہنماؤں نے کہا کہ کیا آپ اپنے مدرسوں میں، کیا آپ اپنے اجتماعات کے اندر اپنے عقائد کو بیان نہیں کرتے؟ کیا ہم بھی وہی رویہ اختیار کریں کہ جب آپ اپنے عقائد کو بیان کریں اور وہ ہمارے عقائد کے خلاف ہو تو ہم بھی ایسے ہی ریلیاں نکالیں؟ ہم بھی ایسے ہی ایف آئی آر کی باتیں کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ہال کراچی میں شیعہ اکابرین ملت جعفریہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محرم الحرام کے ایام تمام مسلمانوں کے مقدس ایام ہیں، تمام لوگوں کو مل کر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السّلام کی عزاداری، ان کی سیرت، ان کے کارنامے اور ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ملک کے کئی علاقوں میں جاری شدید گرمی کے زور کو ہواؤں اور بارشوں نے بالآخر توڑ دیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس نے موسم کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت کے خدشات بھی پیدا ہوگئے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ بارش قصور میں 71 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اوکاڑہ میں 67، شیخوپورہ میں 54 اور جوہرآباد میں 49 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی طرح اسلام آباد میں...
    پنجاب اسمبلی نے 5300 ارب روپے سے زائد مالیت کے بجٹ کی منظوری دے دی، صوبائی اسمبلی نے فنانس بل 2025 بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا۔پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پانچ محکموں کیلئے 636 ارب روپے سے زائد کی گرانٹس کثرتِ رائے سے منظور کرلی گئیں، ان گرانٹس پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کردی گئیں۔وزیر پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مثالی اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد کی صدارت میں شروع ہوا۔ اسپیکر نے بتایا کہ بجٹ پر 100حکومتی ارکان نے 13 گھنٹے 38 منٹ اوراپوزیشن کے 62 ارکان نے 12 گھنٹے 23 منٹ کی...
    پنجاب اسمبلی نے مالی سال 26-2025 کے لیے 5300 ارب روپے کے تاریخی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس کے دوران فنانس بل 2025 بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ اسمبلی نے 4 ہزار 329 ارب روپے سے زائد کے مطالبات زر بھی منظور کیے۔ پولیس کے لیے 200 ارب روپے، تعلیم کے لیے 137 ارب روپے، صحت کے لیے 258 ارب روپے، پنشن کے لیے 462 ارب روپے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 910 ارب روپے، سڑکوں اور پلوں کے لیے 120 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے 8 محکموں سے متعلق جمع کرائی گئی کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کردی گئیں۔ اسمبلی نے مختلف محکموں کی مد میں 41 مطالبات بھی منظور...
    میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کی منظوری پر کونسل اراکین کو مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ کراچی کے تمام علاقوں کے منتخب بلدیاتی نمائندے شہر کے وسیع تر مفاد میں کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کے حل میں تعاون کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا مالی سال 26-2025ء کے لیے 55 ارب 28 کروڑ 36 لاکھ 6 ہزار روپے کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بجٹ اجلاس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی جبکہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی بھی اس موقع پر موجود تھے، بلدیہ عظمیٰ کراچی...
    ملاقات کے دوران حاجی حنیف طیب نے کہا کہ محرم الحرم میں حضرت عمر فاروق اور نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی نسبت سے ہونے والے جلوس اور تقریبات کے پرامن انعقاد کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات اور پانی، بجلی، گیس جیسے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر اوقاف و نگراں وزیر مذہبی امور عبدالحسیب کی قیادت میں وفد نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات اور عیادت کی۔ وفد میں مرکزی رہنما اشرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر دفاع نے ایران پر کیے گئے حملے کے بعد پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی میڈیا پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کرنے میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا، لیکن کچھ امریکی میڈیا ادارے من گھڑت خبریں چلا کر اس کامیابی کو کمزور دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ بعض حلقے ایسے ہیں جو نہیں چاہتے کہ صدر ٹرمپ کو کوئی کامیابی ملے، اسی لیے وہ اس کامیاب مشن پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) اور سی آئی اے کی رپورٹس میں...
    بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادو کی میونخ میں ہرنیا کی کامیاب سرجری انجام دے دی گئی اور وہ تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ سوریا کمار یادو کو آخری بار آئی پی ایل 2025 میں دیکھا گیا تھا جہاں وہ ممبئی انڈینز کے پلے آفس تک کے سفر میں انتہائی اہم حصہ تھے۔ 34 سالہ مڈل آرڈر بلے باز نے لگاتار 16 اننگز میں 25 سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے کا بھی عالمی ریاکرڈ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی پی ایل سیزن میں مجموعی طور پر 717 رنز اسکور کیے جو کہ لیگ میں کسی بھی غیر اوپنر بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں جبکہ ممبئی انڈینز کی جانب...
    بیجنگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 10 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب میں تقریبا اڑھائی ہزار افراد نے شرکت کی جن میں اے آئی آئی بی کے صدر جن لی چھون، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان، دنیا بھر کے بڑے کثیر الجہتی ترقیاتی اداروں کے سربراہان، اہم مالیاتی اداروں اور نجی شعبے کے سربراہان اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں اے آئی آئی بی کے ارکان کی تعداد 57 سے بڑھ کر 110 تک پہنچ گئی ہے، جس سے تمام ممبران کی مشترکہ ترقی میں نئی تحرک پیدا...
    بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ ، اطالوی وزارت ثقافت ، اطالوی میوزیم آف ہیومن سولائزیشن ، اطالوی اکیڈمی آف فائن آرٹس آف روم ، اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن اور اٹلی کی لازیو ریجنل کونسل کے مشترکہ زیراہتمام “چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منانے کے لئے خصوصی آرٹ نمائش کا” اٹلی میں لینچے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شاندار طریقے سے افتتاح کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور اٹلی طویل تاریخ اور شاندار ثقافت کے ساتھ عظیم ممالک ہیں، اور تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی...
      بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام چین۔ اٹلی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۵۵ ویں افرادی و ثقافتی تبادلے کی تقریب روم میں ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ ، اطالوی وزیر تعلیم والدیتارا اور دونوں ممالک کے مختلف سماجی حلقوں کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور چین۔ اٹلی کے درمیان افرادی و ثفافتی تبادلے کے متعدد پروگراموں کا آغاز کیا۔اس تقریب کےموقع پر “۲۰۲۵ اٹلی میں چینی فلم ویک ” کا آغاز ہوا۔چائنا میڈیا گروپ اٹلی کے مین اسٹریم میڈیا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کھیلوں کی تقریبات کی نشریات اور رپورٹنگ، فلم اور ٹیلی ویژن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے علاقے ناتھا خان گوٹھ میں پولیس گردی کی ایک سنگین اور شرمناک مثال سامنے آگئی۔ شاہ فیصل کالونی تھانے کے پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں رات تین بجے مختلف گھروں پر دھاوا بولا، دروازے توڑ کر داخل ہوئے اور خواتین، بچوں و بزرگوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اہل علاقہ اور متاثرہ خاندانوں کے مطابق سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار گھروں میں گھس کر سونے کی چین، انگوٹھیاں اور نقدی بھی ساتھ لے گئے۔ دورانِ تلاشی خواتین کے ساتھ بدتمیزی، بزرگ خاتون پر تشدد اور نوجوانوں کو لہولہان کرنا اس واقعے کا حصہ رہا۔ ایک بزرگ خاتون کی ریڑھ کی ہڈی اور گردے شدید متاثر ہوئے جنہیں شاہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) وانگن شہر کے رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس اور پراسیکیوٹرز کے مشترکہ بیان کے مطابق دو پولیس اہلکار ایک معمول کے آپریشن کے تحت اس شخص کو اس کے گھر سے گرفتار کرنے گئے تھے تاکہ اسے جسمانی تشدد کے جرم میں سزا کے لیے عدالت میں پیش کیا جا سکے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ''اس دوران ملزم نے اچانک چاقو نکالا اور بغیر کسی پیشگی انتباہ کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔‘‘ پولیس نے جوابی کارروائی میں کئی گولیاں چلائیں، جن سے حملہ آور شدید زخمی ہوا اور فوری طبی امداد کے...
    آسٹریلوی نیشنل یونیورسٹی (ANU) اور یونیورسٹی آف مانچسٹر، انگلینڈ کے کیمیا دانوں نے ایک نئی مقناطیسی مالیکیول ایجاد کی ہے جو مستقبل میں ڈیٹا اسٹوریج ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔ اس مالیکیول کی مدد سے اسٹیمپ کے سائز کے ہارڈ ڈرائیو میں تقریباً 3 ٹیرا بائٹ ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے جو لگ بھگ 5 لاکھ ٹک ٹاک ویڈیوز کے برابر ہے۔ فی الحال استعمال ہونے والی ہارڈ ڈرائیوز میں کئی ایٹمز مل کر ایک مقناطیسی علاقہ بناتے ہیں جو ڈیجیٹل ”0“ یا ”1“ محفوظ کرتے ہیں۔ مگر یہ نئی واحد مالیکیول بغیر کسی ہمسایہ ایٹمز کی مدد کے خود ہی ڈیٹا محفوظ کر سکتی ہے۔پروفیسر نکولس چلٹن کے مطابق اگر اس ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر...
    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اسمارٹ فارمنگ کا ایک جدید منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جہاں نجی 5G ٹیکنالوجی اور جدید انفارمیشن سسٹمز کی مدد سے زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور مزدوروں کی کمی جیسے سنگین مسائل کا حل تلاش کیا جا رہا ہے۔ جاپان کو آج کل زراعت میں مزدوروں کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی اور کم ہوتی شرح پیدائش ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے 2020 کے درمیان جاپان میں نجی فارموں کے اہم زرعی کارکنوں کی تعداد میں 22.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے، اور ان میں سے تقریباً 70 فیصد کارکن 65 سال یا اس سے زائد...
    علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا ہے کہ عالم اسلام کی یگانگت کو بروئے کار لا کر دشمن کی ہر سازش ناکام بنادی جائے گی۔ اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس کے موقعے پر بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق وی نیوز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پریس کانفرنس میں تمام مکاتیب فکر کے علما شریک ہوئے اور عالم کفر کے مقابلے کے لیے عملی طور پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہود و ہنود جو ہماری جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں ان سے مقابلے کے لیے عالم اسلام کی یگانگت کو بروئے کار لا کر دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے فنانس بل کی شق وار منظوری کروائی، جس میں متعدد اہم ترامیم اور اقدامات کی توثیق کی گئی، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے دی جانے والی بیشتر تجاویز کو واضح اکثریت سے مسترد کر دیا گیا۔اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل کی منظوری کے لیے تحاریک پیش کیں۔ اسمبلی نے حکومتی تحاریک کو بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھایا۔ اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بل پر عوامی مشاورت ہونی چاہیے اور اسے مؤخر کیا جائے، تاہم ان تجاویز کو...
    وفود نے ایران کو امریکہ اور اسرائیل کیخلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہک ایران نے جوانمردی کیساتھ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا، جو پوری امت مسلمہ کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن اور جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر محمد خالد سلطان سروری قادری اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ دبیر حسین کی سربراہی میں وفود نے کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ میں نگران قونصل جنرل علی رضا رجائی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مذہبی رہنماؤں نے امریکی اور صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کی فتح کو شاندار قرار دیتے ہوئے مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر کی نئے رینک کے ساتھ آفیشل تصویر جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان کی فتح پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے اجلاس میں آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی جس کے بعد انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور اب مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر کی نئے رینک کے ساتھ آفیشل تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں وہ باوقار انداز میں پانچ ستاروں کے رینک اور روایتی فوجی...
    کراچی: میٹروول چڑھائی کے قریب واردات کرکے فرار ہونے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس نے ڈکیت سے پانچ موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول چڑھائی کے قریب فائرنگ سے ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ڈکیت کی شناخت نعمان عرف چائنا ولد سرفراز خان کے نام سے کی گئی، ہلاک ملزم اورنگی ٹاؤن مومن آباد کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او عمران آفریدی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف مختلف علاقوں میں پانچ سے زائد مقدمات بھی درج تھے جن میں ملزم پولیس کو مطلوب...
    جو سرکاری و نجی تعلیمی ادارہ عسکریت کی تعلیم و تربیت دے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی، اسلامی نظریاتی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں بڑھتے ہوئے انتہا پسندی، لسانی و فرقہ وارانہ تعصبات اور ریاست مخالف نظریات کے تناظر میں ایک جامع اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں تمام شہریوں کو آئین پاکستان اور ریاست سے وفاداری کے حلف کی پاسداری کی تلقین کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوئی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارہ اگر عسکریت یا شدت پسندی کی تعلیم دیتا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام شہریوں پر لازم ہے کہ...
    راولپنڈی: 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف تمام مقدمات کے چالان طلب کرلیے۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 12 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کی عدالتی روبکار سے حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر پولیس سے تمام مقدمات کے چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کیسز میں عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی اور آئندہ تاریخ پر فریقین کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو...
    ایران نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کی من مانی تشریح کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 51 (آرٹیکل 51) کو حق دفاع کے طور پر استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ کے دوران ملنے والی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے، ایرانی سفیر کا پاکستانی حکومت اور قوم کے لیے اظہار تشکر مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران نے 25 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکریٹری جنرل کو ایک...