2025-10-05@04:45:38 GMT
تلاش کی گنتی: 410
«اکاؤنٹس رپورٹ»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک—بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد بالی وڈ شخصیات ممبئی کے پوش علاقے باندرا کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ باندرا کا شمار ممبئی کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بالی وڈ کے معروف اسٹارز سلمان خان، شاہ رخ خان، سنجے دت، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت دیگر کی رہائش گاہیں ہیں۔ باندرا کی سیکیورٹی کے حوالے سے اداکارہ روینا ٹنڈن کا کہنا ہے کہ "سیلیبریٹیز کو ان کے لیے محفوظ سمجھی جانے والی جگہ ان کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنانے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ باندرا اب غیر محفوظ ہو گیا ہے اور اس...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار پر چھری سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اداکار کی لیلاوتی اسپتال میں سرجری کی جارہی ہے، واقعہ کی...
پاکستانی اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کے انتقال کی خبر دی گئی تھی اور لکھا تھا ’اقراء عزیز کے شوہر اچانک انتقال کر گئے‘۔ اپنے ہی انتقال کی جھوٹی خبر دیکھ کر یاسر حسین سیخ پا ہوگئے۔ اداکار نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz) پوسٹ کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ڈیجیٹل کریئٹر اور یاسر حسین دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا، کسی نے لکھا کہ یاسر حسین نے...
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اللہ کا نام لے کر زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) نیلم منیر نے گزشتہ دنوں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جس کے بعد وہ اکثر اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔ نیلم منیر...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بینک اکاﺅنٹ استعمال کرنے والی بالغ آبادی کا حصہ 2015 کے 16 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 64 فیصد تک جاپہنچا ہے رپورٹ کے مطابق 2015 سے اسٹیٹ بینک نے عوام کی جانب سے باضابطہ مالیاتی خدمات تک رسائی اور استعمال کو بہتر بنانے کے مقصد سے 2015 سے 2018 اور 2019 سے 2023 تک قومی مالیاتی شمولیت کی دو حکمت عملیوں (این ایف آئی ایس) پر عمل درآمد کیا ہے.(جاری ہے) سال2024 سے 2028 کے لیے متعدد اہداف کے ساتھ جاری این ایف آئی ایس کی رپورٹ میں مرکزی بینک نے کہا ہے کہ مالی شمولیت کی سطح2015 میں 16 فیصد تھی...
فوٹو بشکریہ رپورٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی، جہاں سے خاتون کو حراست میں لیا گیا۔دوران تفتیش گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائیجیرین ساتھی...
کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت غذائی اشیا کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔ مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں فوری پرائس کنٹرول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول میں ناکامی پر تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کر لی۔ سید حسن نقوی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول رپورٹ روزانہ فراہم کریں۔ انھوں نے...
عمران خان کے وسیم اکرم پلس سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مالی بے ضابطگی کا انکشاف۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ضلع ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگی ملوث رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کے وسیم اکرم پلس سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری بھی نہیں لی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر کے بیگ کے خفیہ حصے سے کرسٹل آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم حکام نے بتایا کہ جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی، مسافر امتیاز علی سعودی ائر کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ جارہا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکاروں کو سامان کی اسکیننگ پر منشیات کا شک ہوا، مسافر امتیاز کا تعلق خیرپور سے ہے، کراچی ایرپورٹ پر مسافر امتیاز علی کو جدہ جانے والی پرواز SV-700 پر سوار ہونے سے پہلے کسٹمز عملے...
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ایک بار پھر شادی کے موضوع پر بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔ اداکارہ میرا جو 1990 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، اپنی بہترین اداکاری اور منفرد بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ رپورٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران جب نیلم منیر کی شادی کا ذکر آیا تو میرا نے جذباتی انداز میں کہا، ’مجھے بہت افسوس ہے کہ میں اب تک شادی نہیں کر سکی۔ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا اور نہ ہی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔‘ یہ کہتے...