2025-09-22@23:05:23 GMT
تلاش کی گنتی: 33759
«بھی سلمان خان»:
(نئی خبر)
پیرس(نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجیت میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی عدالت میں ایک ہتکِ عزت کے مقدمے میں سائنسی شواہد پیش کریں گے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ خاتونِ اوّل عورت ہیں۔ بی بی سی کے پوڈکاسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں میکرون کے وکیل ٹام کلیئر نے کہا کہ یہ شواہد فوٹوگرافک اور سائنسی نوعیت کے ہوں گے، جو امریکی دائیں بازو کی سیاسی تجزیہ کار اور میزبان کینڈیس اوونز کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کریں گے۔ وکیل نے کہا، ’خاتونِ اوّل ان الزامات سے انتہائی رنجیدہ ہیں اور یہ صدر میکرون کے لیے بھی ایک غیر ضروری بوجھ ہے۔ جب آپ کے خاندان پر حملہ ہوتا...
بھارت کے مایہ ناز لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو نے ایشیا کپ 2025ء کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی شاندار فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔ کلدیپ یادو کا کہنا تھا کہ جب آپ بولنگ کر رہے ہوتے ہیں تو بلے باز کو پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ بیٹسمین واقعی بہترین فارم میں ہوتے ہیں، اور شاہین آفریدی ان دنوں بیٹنگ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پچھلے دو میچز میں انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور زبردست شاٹس کھیلے۔ Kuldeep Yadav, who makes ???? his personal bunny, is out here praising Shaheen’s batting ???? “Shaheen Afridi...
سائنس دانوں نے چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں ممکنہ طور پر دنیا کی قدیم ترین ممی دریافت کی ہیں۔ یہ دریافت اس حوالے سے غیر معمولی ہے کہ یہ ممی مصر میں ملنے والی 4,500 سال پرانی ممیوں سے بھی قدیم ہیں۔ یہ بھی پڑھیے مصر میں ماہر آثار قدیمہ نے 4 ہزار 300 سال پرانی ممی دریافت کرلی تحقیق PNAS جریدے میں شائع ہوئی ہے جس میں چین، فلپائن، لاؤس، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے 11 آثار قدیمہ کی سائٹس سے تعلق رکھنے والی 54 قبل از زرعی دور (Pre-Neolithic) قبروں کا جائزہ لیا گیا۔ ان قبروں میں انسانی باقیات 4,000 سے 12,000 سال پرانی ہیں جن پر جلنے کے نشانات پائے گئے۔ تدفین اور ممی...
بی جے پی کی کٹھ پتلی بھارتی مودی سرکار کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکا دہی بے نقاب ہو گئی۔ بھارتی الیکشن کمیشن فرائض کے برعکس ہندوتوا نظریے کا آلہ کار ہے۔ مودی کی شرمناک حکومت اور جانبدار الیکشن کمیشن عوامی مینڈیٹ کےقاتل بن چکے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے بھارتی الیکشن کمشنر پر جمہوریت کو قتل کرنےوالوں کی حفاظت کا الزام لگا دیا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹ چوروں کو بچا رہا ہے جو جمہوریت کا قتل کر رہے ہیں۔ راہول گاندھی کے مطابق ووٹرز کے نام جان بوجھ کر حذف یا شامل کیے گئے ہیں تاکہ بی جے پی کو...
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ وہ شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکیلا رہنے میں خود کو آزاد سمجھتے ہیں۔ سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں، اس انڈسٹری میں کئی لوگ ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی مگر لوگ ان سے سوال نہیں کرتے۔ اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں عشق میں مبتلا تھا اس لئے شادی نہیں کی مگر میں نے خود کے سوائے کسی سے کبھی محبت نہیں کی‘۔...
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے درخواستیں آج سے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عازمینِ حج کے لیےخوشخبری، حکومت کا مزید حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ اس اسکیم کے تحت اس سال 37 ہزار 903 نئے عازمین درخواست دینے کے اہل ہوں گے، اس کے علاوہ گزشتہ سال رہ جانے والے 22 ہزار 97 رجسٹرڈ عازمین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے گزشتہ برس کے رہ جانے والے عازمین کو ترجیح...
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس میں مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کی جائے گی جبکہ ریویژن کیلیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کیلیے سیفٹی ڈپارٹمنٹ کو بااختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا جس کیلیے عملے اور افسران کی ٹرانسفر بھی کر دی گئی۔ پنجاب میں انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے پر قابل اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز دینے کا اعلان ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی کے طور پر تجویز دی ہے کہ ان کے مخالف ٹی وی نیٹ ورکس کے لائسنس منسوخ کر دیے جانے چاہئیں۔ یہ بیان انہوں نے اے بی سی ٹی وی میزبان جمی کیمل کی معطلی کے تنازع کے تناظر میں دیا۔ واضح رہے کہ اے بی سی نے کیمل کو اس وقت شو سے ہٹا دیا جب انہوں نے ایک تقریر کے دوران قدامت پسند انفلوئنسر چارلی کرک کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر قاتل کو ٹرمپ کا حامی قرار دیا۔ واقعے کے بعد فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (FCC)، جس کی سربراہی ٹرمپ کے مقرر کردہ افسر برینڈن کار کر رہے ہیں، نے سخت کارروائی کی دھمکی دی۔ یہ بھی پڑھیے چارلی...
وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف سے ریلیف لینے کی تیاری، منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مذاکرات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث ریلیف لینے کی تیاری کر لی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے اہداف میں ریلیف حاصل کیا جائے۔ مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے، ریونیو اہداف میں نظرثانی اور میکرواکنامک فریم میں تبدیلیوں پر بات چیت ہو گی، حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ منی بجٹ کے بجائے ٹیکس اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کر کے آمدن بڑھائی جائے گی۔...
سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی آئی، 100 انڈیکس 536 پوائنٹ بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزار 536 کی حد پر پار کر گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچیبج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 3 نئے ریکارڈ قائم ہو گئے، انڈیکس پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 800 پوائنٹس تیزی سے پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار 775 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا۔ بعدازاں 100 انڈیکس583 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار 536 پوائنٹس کی بلند ترین حد پر بند ہوا۔ واضح...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ یا ذیلی شق شامل نہیں، یہ ایک شفاف اور دوٹوک معاہدہ ہے جس کے تحت کسی ایک ملک پر بیرونی جارحیت کو دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں اس معاہدے کا دائرہ کار دوسرے خلیجی ممالک تک بھی پھیل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جی سی سی کے رکن ممالک میں سے کوئی ایسا اشارہ دیتا ہے تو پاکستان ان کو بھی معاہدے میں شامل کرنے پر غور کرے گا۔ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 ستمبر 2025ء) جنگ زدہ ملک افغانستان کے شمالی صوبے بلخ نے منگل کے روز طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوند زادہ کی جانب سے ٹیکنالوجی پر مکمل پابندی عائد کرنے کے بعد، فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند کرنے کی تصدیق کی۔ شمالی صوبوں قندوز، بدخشاں، بغلان اور تخار سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی اسی طرح کی بندشوں اطلاعات ہیں۔ طالبان قیادت نے سرکاری طور پر اس کی کوئی وضاحت فراہم نہیں کی ہے، تاہم بلخ کے گورنر کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ "غیر اخلاقی سرگرمیوں کو روکنے" کے لیے کیا گیا ہے۔ لیکن بہت سے ماہرین کو شبہ ہے کہ اسلامی بنیاد پرست گروپ طالبان اس کے ذریعے تنقیدی مواد...
معروف بالی ووڈ ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور اداکار ابھینو کشیپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر سلمان خان اور ان کے خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 51 سالہ فلمساز ابھینو کشیپ نے کہا کہ سلمان خان ’کرمنل مائنڈ‘ کے مالک انسان ہیں اور ان کا خاندان بھی نارمل نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان کا رویہ فلم انڈسٹری میں غنڈہ گردی جیسا ہے، اور وہ اپنے اثر و رسوخ سے دوسروں کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ابھینو کشیپ نے کہا کہ فلم ’دبنگ‘ کی ریلیز سے قبل سلمان خان کو اپنی عوامی شبیہ بہتر بنانے کی اشد ضرورت تھی کیونکہ اس سے پہلے وہ ’وانٹڈ‘ اور’تیرے...
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، بھارتی فوجی افسران کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی پیش کیے۔جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے بہت منظم طریقے سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں متعدد بارتوسیع کی ہے، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں۔ڈی جی...
نئی دہلی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکار نہیں بلکہ فلم ساز بننا چاہتے تھے۔ شاہ رخ خان نے ایک حالیہ گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدا میں اداکار بننے کے خواہش مند نہیں تھے بلکہ ان کا اصل شوق فلم سازی تھا۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن اسی لیے کیا تاکہ ہدایتکاری سیکھ سکیں، لیکن قسمت انہیں اداکاری کے میدان میں لے آئی، جہاں وہ آہستہ آہستہ انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار بن گئے۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان سے متعلق بھی گفتگو کی اور بتایا کہ آریان نے بھی ان کی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے حالیہ پوڈکاسٹ میں دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ڈمپل کی شہرت ہانیہ عامر سے بھی زیادہ ہے۔ فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ابھی انڈسٹری میں نئی ہیں، جبکہ وہ کئی دہائیوں سے شوبز کا حصہ ہیں، اس لیے ان کے ڈمپل کی پہچان زیادہ پرانی اور مضبوط ہے۔ پوڈکاسٹ کے دوران فیصل رحمان نے اپنے ڈمپل کے حوالے سے مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دونوں گالوں پر ڈمپل ہیں جن میں سے ایک زیادہ نمایاں ہے، جبکہ دوسرا اس وقت ابھرتا ہے جب وہ اپنا وزن بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے ڈمپلز کی وجہ سے بڑی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے منظم اقدامات کئے گئے ہیں، افغان مہاجرین کےانخلاکی ڈیڈلائن میں متعدد بارتوسیع کی۔ ڈائریکٹرجنرل (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ غیرقانونی افغان باشندے دہشتگردی اورسنگین جرائم میں ملوث ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل...
صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ تقریب میں...

ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی،مریم نواز
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی،جنگی جہازوں کی سلامی ہمارے ملک، ہمارے پاکستان کی عزت ہے۔ سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ماضی میں حرم کے اندر حکومتی نمائندوں کی تذلیل کی کوشش کی گئی تھی،شہبازشریف کو سعودی دھرتی پر وہ عزت ملی کی دنیا دیکھتی رہ گئی،حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملا ہے،کبھی دیکھی اتنی بڑی سفارتی کامیابی؟ شہباز شریف کی انتھک محنت کو سلام۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ نیٹو طرز پر ہے،...
گزشتہ روز برطانیہ کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا، ’ہم بگرام ائر بیس کو طالبان حکومت سے واپس لینا چاہتے ہیں کیونکہ یہ چین کے اُس مقام سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار بناتا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ اُسی پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے پیش رو امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بائیڈن کے دورِ حکومت میں امریکا افغانستان سے شرمناک طریقے سے نکلا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ ائربیس واپس چاہیے کیونکہ طالبان حکومت کو...
لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ ہوا ہے، تاہم اس طےسے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ وقت کی ضرورت اور خطے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ یہ واقعی بڑی کامیابی ہے لیکن اس سے پاکستان پر خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف غزہ بلکہ قطر پر بھی حملے کیے ہیں جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سالگرہ کی...
اسلام آباد: قومی فضائی کمپنی کی ساکھ ناقص منصوبہ بندی اور انتظامی کوتاہیوں کی وجہ سے داؤ پر لگادی گئی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی بیس مینٹیننس پر سنگین اعتراضات اٹھاتے ہوئے باضابطہ وارننگ نوٹس جاری کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایئر وردنینس نے پی آئی اے اور پی سی اے اے کو خط لکھا ہے، جس کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ خط کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران ناقص منصوبہ بندی، کمزور نگرانی اور چیف انجینئر بیس مینٹیننس کی غفلت کے باعث سنگین مسائل سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیبن فرنشنگ شاپ میں لیول-1 کی سنگین خلاف ورزی ریکارڈ ہوئی، جب کہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر کے مختلف اقدامات اور اختیارات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے انفرادی طور پر اپیلیں دائر کر دی ہیں۔ ججز کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جج کو کام سے روکنے کی درخواست ہائیکورٹ میں قابل سماعت نہیں، کسی جج کو صرف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ہی کام سے روکا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اختیارات کے خلاف جسٹس محسن اختر کیانی کی آئینی درخواست درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانچوں ججز نے یہ آئینی درخواست آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کی ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ...
بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہجہانپور میں زندہ دفن کی گئی 20 دن کی نومولود بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ نازک حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ یہ دلخراش واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک چرواہے نے بکریاں چَراتے ہوئے زمین کے نیچے سے رونے کی مدہم آواز سنی۔ قریب جانے پر اس نے مٹی میں سے ایک ننھا ہاتھ باہر نکلا دیکھا۔ اطلاع ملنے پر گاؤں والے اور پولیس پہنچی اور بچی کو مٹی سے نکالا۔ بچی کو سرکاری میڈیکل کالج اسپتال کے نوزائیدہ بچوں کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 700 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری دن کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کے باعث 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مثبت معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ سرمایہ کاروں کے مطابق حکومتی اقدامات، روپے کے استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات نے اسٹاک مارکیٹ کے رحجان کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں...
لندن میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ایک شاندار فنڈ ریزنگ کانسرٹ منعقد کیا گیا، جس کے دوران 2 ملین ڈالر جمع کر لیے گئے۔ ویمبلی ایرینا میں ہونے والے “Together for Palestine” کانسرٹ میں برطانوی اور فلسطینی فنکاروں نے پرفارم کیا، جن میں باسٹیل، جیمز بلیک اور پالوما فیتھ شامل تھے۔ تقریب میں ایک نوجوان فلسطینی گلوکارہ نے خصوصی نغمہ بھی پیش کیا، جسے شرکا نے بے حد سراہا۔ کانسرٹ میں مشہور ہالی ووڈ اداکارہ فلورنس پُو، نکولا کاگلین، بینی ڈکٹ کمبر بیچ، صحافی مہدی حسن اور اقوامِ متحدہ کی نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے بھی خطاب کیا۔ مہدی حسن نے عوام سے فلسطین کے لیے آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔ کانسرٹ کے آخر میں برائن...
لاہور میں ادارۂ تحفظِ ماحولیات پنجاب نے اسکول کے طلبا کےلیے پہلی مرتبہ ماحولیاتی کہانیوں پر مبنی ایک خصوصی کتاب متعارف کرائی ہے۔ پاکستان میں کسی سرکاری ادارے کی طرف سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کا مقصد کم عمر بچوں کو ماحولیات کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور انہیں فطرت دوست عادات اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ کتاب دوسری اور تیسری جماعت کے بچوں کےلیے تیار کی گئی ہے جس میں صاف ہوا، محفوظ پانی، درخت لگانے کی ضرورت، ویسٹ مینجمنٹ اور آلودگی کے نقصانات جیسے موضوعات کو دلچسپ اور آسان کہانیوں کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ رنگین تصاویر اور آسان زبان میں لکھی گئی کہانیاں بچوں کے لیے نہ صرف دلچسپ ہیں...

بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
تصویر، اسکرین گریب پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں۔جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں پُرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، پاکستان بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہے جس نے ملک کو علاقائی اور عالمی سطح پر اہمیت دی تاہم اس معاہدے کے ساتھ ساتھ ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔اس وقت مسلم دنیا کا اتحاد ضروری ہے ،پاک سعودی دفاعی معاہدہ مثبت قدم ہونے کے باوجود ملک کے خارجی خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے، دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا ہوگا اور قومی مفاد کو مقدم رکھ کر حکمت عملی اپنائی جانی چاہیے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ایشیاء کپ کے معاملے پر ہونے والی مشاورت کی اندرونی کہانی بیان کر دی ہے ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر چکا تھا جس سے نکلنا آسان نہیں تھا اگر بائیکاٹ ہو تا تو نقصان ہونا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا بہت دکھ ہے ، ایشیاء کپ کا ایک ایسا مسئلہ تھا جس میں پاکستان کا بہت نقصان ہونے جارہا تھا کیونکہ پی سی بی نے ایک موقف اختیار کر لیا تھا کہ ہم بائیکاٹ کرنے جارہے ہیں، اگر...
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سینٹرل لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، وہ لندن میں چار دن قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم ہفتے کے روز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ شہباز شریف لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچے، اس سے پہلے وہ کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا رکے تھے اور وہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔ نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں موجود ہیں اور ان کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔...
لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے۔ آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ...
جمہوریہ کانگو کے وسطی صوبے کاسائی میں ایبولا کی حالیہ وبا سنگین صورت اختیار کر گئی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق اب تک تصدیق شدہ اور مشتبہ 48 کیسز میں سے 31 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ وبا کا آغاز اور تیزی سے اموات یہ وبا 4 ستمبر کو بُلاپے ہیلتھ زون میں اعلان کی گئی تھی۔ اتوار تک ہلاکتوں کی تعداد 16 تھی جو جمعرات تک بڑھ کر 31 ہو گئی۔ ابتدائی مریض ایک 34 سالہ حاملہ خاتون تھیں جنہیں 10 اگست کو علامات ظاہر ہوئیں اور 26 اگست کو ان کا انتقال ہو گیا۔ انہیں کمیونٹی میں دفن کیا گیا لیکن حفاظتی تدابیر پر عمل نہ ہونے سے مرض پھیل گیا۔ طبی عملہ...
سینئر اداکار فیصل رحمان نے انوکھا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ڈمپلز اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ابھی اس فیلڈ میں نئی ہیں، میں تو دہائیوں سے انڈسٹری میں ہوں، اس لیے میرے ڈمپلز ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ میرے دونوں گالوں پر ڈمپلز ہیں، البتہ ایک زیادہ نمایاں ہے، لیکن وزن بڑھنے پر دوسرا بھی واضح ہو جاتا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں مجھے مداحوں کی طرف سے خون سے لکھے گئے خطوط بھی موصول ہوئے۔ انٹرویو کے دوران...
ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان کی ایک غلط فہمی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی۔ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں راشد خان بولڈ ہوئے جس کا انہیں اندازہ نہ ہوا اور امپائر سے ری ویو مانگنے لگے۔ راشد خان کو محسوس ہوا کہ وہ بولڈ نہیں ہوئے بلکہ امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ فوراً ہی ری ویو مانگنے لگے۔ راشد کے ری ویو مانگنے پر امپائر اور سری لنکن بولر نے انہیں آگاہ کیا کہ وہ بولڈ ہوئے ہیں۔ افغان کپتان کے اس انداز پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ Peecha to dekho Rashid...

بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے ، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے منظم اقدامات کیئے گئے ہیں، پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلاء کی ڈیڈلائن میں متعدد بار توسیع کی ، مستند شواہد ہیں کہ غیرقانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں ہیں۔ بیلا حدید کونسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ہسپتال سے تصاویر شیئر کردیں انہوں نے کہا کہ بھارت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: بانی چیئرمین تحریک انصاف کے وکلا نے حکومت کی جانب سے جاری جی ایچ کیو حملہ کیس کے ویڈیو لنک ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو انسداد دہشت گردی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ویڈیو لنک ٹرائل فیئر ٹرائل کے خلاف ہے کیونکہ وکلا اپنے مؤکل سے براہ راست مشاورت کے بغیر مقدمہ نہیں لڑ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے بھی ویڈیو لنک پر پیش ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے اور زور دیا ہے کہ شفاف ٹرائل کے لیے عدالت میں براہِ...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا اسٹریٹجک معاہدہ کئی اعتبار سے غیر معمولی نوعیت کا حامل ہے جس کے اثرات پر دنیا بھر میں بحث ہورہی ہے۔ مسلم دنیا، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں اسے خاص توجہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ ابھی اس پر کئی ممالک کا ردعمل محتاط ہے، بھارت نے کھل کر تبصرہ نہیں کیا، امریکی بھی صورتحال کا جائزہ ہی لے رہے ہیں۔ ایرانی ردعمل ممکن ہے اعلانیہ سامنے نہ آئے، مگر بہرحال تہران میں بھی اس پیشرفت کا گہرائی سے تجزیہ ہورہا ہوگا۔ پاکستان کے نقطہ نظر سے البتہ اس میں خاصا کچھ ہے، بہت دلچسپ، اہم اور غیر متوقع۔ یہ معاہدہ ایک بڑا سرپرائز ثابت ہوا اس میں کوئی شک نہیں...
ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں جمعے کی صبح ایپل اسٹور کے باہر افراتفری مچ گئی جب خریدار اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد نئے آئی فون 17 کے مختلف ماڈلز خریدنے کے لیے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر بنائی گئی وائرل ویڈیو میں درجنوں افراد کو اسٹور کے شیشے والے داخلی دروازے کے باہر اس طرح ایک دوسرے پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جیسے کسی بند ڈبے میں ٹھونسے گئے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں آئی فون کی پروڈکشن نہیں چاہتا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایپل کے سی ای او کو واضح پیغام ایک سرخ قمیض پہنے شخص کو سیکیورٹی اہلکار باہر کھینچتے ہیں اور وہ اہلکار کو مارنے کی کوشش کرتا...
امریکی صدر کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے بھی غزہ پر قبضے کے منصوبے کا اعتراف کر لیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کو منافع بخش رئیل اسٹیٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور امریکا کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات بھی ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے جنگ پر بھاری اخراجات کیے ہیں، اس لیے غزہ کی زمین بیچ کر حاصل ہونے والا منافع بھی اسی تناسب سے تقسیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر کی تباہی کسی بھی شہر کی تجدید کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے اور اب تعمیر نو کا عمل شروع ہونا چاہیے۔ اسموٹریچ نے مزید دعویٰ...
میری بات/روہیل اکبر مہنگائی کے اس دور میں عام شہری بری طرح متاثر ہے۔ آٹا، گھی، چینی اور بجلی کے نرخ آسمان کو چھو رہے ہیں۔ وہی پر پنجاب حکومت نے ایک اور ظالمانہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنے سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی میں کٹوتیاں کر دی ہیں ۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ایک عام سرکاری ملازم کا بجٹ پہلے ہی بری طرح ڈگمگا چکا ہے ۔اس طرح پنجاب کے چند ایک محکموں کے علاوہ کہیں بھی کسی ملازم کو وقت پر ترقی مل رہی ہے اور نہ ہی کوئی مراعات بلکہ اس بگڑی قوم کو سلجھی ہوئی قوم بنانے والے معماروں کو بھی رولا جارہا ہے ۔ہاں اس حکومت نے اپنے پیاروں کو نوازنے کے...
جنیوا ( نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم سینٹرل لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے، وہ لندن میں قیام کے دوران برطانوی حکام اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ ہفتے کے روز اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ اس سے پہلے وہ کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا رکے تھے اور وہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا، نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں ہیں تاہم ان کا آئندہ چند روز میں لندن جانے کا...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کے بعد ممکنہ طور پر دوسرے خلیجی ممالک بھی ایسا معاہدہ کرنا چاہیں گے۔ قطری ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرِ دفاع خواجہ آضف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سکیورٹی معاہدے کے بعد اور خطے کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فطری طور پر اس کا دائرہ کار دوسرے ممالک تک بھی بڑھے گا کیونکہ اپنی سکیورٹی کے لیے یہ ممالک میلوں دور کسی دوسرے ملک پر انحصار کرنے کے بجائے اُس خودمختار ملک کی جانب دیکھیں گے جو انہیں تحفظ دینے کی صلاحیت اور اہلیت رکھتا ہو۔ دوسرے خلیجی ممالک کی...
سعودی عرب کیساتھ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا دروازہ بند نہیں کیا: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا کہنا قبل از وقت ہے مگر اس کا دروازہ بند بھی نہیں کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی بھی ایک ملک پر کہیں سے بھی حملہ ہوا تو یہ دونوں ملکوں پر حملہ تصور ہوگا اور مل کر اس کا جواب دیا جائے گا۔ خواجہ آصف...
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفیکیشن چیلنج کر دیا گیا جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کر دی گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے انسداد دہشت گردی عدالت میں نوٹیفکیشن چیلنج کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چیلنج درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ وکلائے صفائی فیصل ملک اور بیرسٹر علی بخاری دلائل پیش کریں گے۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس دیا گیا ہے، فیصلے تک بانی چیئرمین کے ویڈیو لنک پر نا آنے کا امکان ہے۔ فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے ویڈیو...
حال ہی میں مارک زکربرگ نامی شہری نے فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔ مدعی مارک زکربرگ ایک وکیل ہیں جن کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا سے ہے جنہوں نے میٹا کی کمپنی فیس بُک کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ مارک کا دعویٰ ہے کہ فیس بُک نے اس کا ذاتی اور کاروباری صفحہ کئی مرتبہ معطل کیا ہے کیونکہ پلیٹ فارم کو لگتا ہے کہ وہ فیس بُک کے بانی کی نقالی کررہا ہے۔ وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے آن لائن اشتہارات کی کمائی بھی ضائع ہوجاتی ہے کیونکہ فیس بُک پیج صفحہ غیرفعال ہونے کی وجہ سے اُنہیں کام کرنے میں مشکل ہوئی ہے، رسائی کم ہوئی ہے اور کاروباری نقصان ہوا ہے۔ دوسری جانب...
ویب ڈیسک :پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی تنقید کی زد میں آگئے۔ سوشل میڈیا پر مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر آوازیں اٹھنے لگیں، بھارتی کالم نگار ڈاکٹر براہما چیلانی 'Brahma Chellaney' نے کہا کہ نریندر مودی نے گزشتہ چند سالوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے انہوں نے کہا کہ مودی نےتعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے سعودی عرب کے کئی دورے کیے لیکن سعودی ولی عہد نے بھارتی وزیراعظم کے جنم دن پر مودی کو غیرمتوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دفاع کا معاہدہ کر لیا اور ...
ماضی کے مقبول اداکار ارباز خان نے حال ہی میں پاکستانی فلمی انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان سے طلاق کی خبروں کی تصدیق کر دی۔ اربا ز خان حال ہی میں وسی شاہ کے شو ’زبردست‘ میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی اور ڈھکے چھپے الفاظ میں خوشبو خان سے علیحدگی کی خبروں کی توثیق بھی کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی‘، خوشبو خان اس فیلڈ میں پھر کیسے آئیں؟ ارباز خان کا کہنا تھا کہ میرے دل کا خانہ اس وقت خالی ہے، لیکن یہ کسی کے لیے دعوتِ عام نہیں ہے۔ میں اس مرحلے سے گزر چکا ہوں اور اپنی زندگی سے...
پاکستان نے عرب دنیا کے علاقائی ادائیگی پلیٹ فارم ’بُنا‘ (Buna) سے اپنے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کو جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس انضمام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم (Remittances) تیز، محفوظ اور جدید طریقے سے ملک میں منتقل ہو سکیں گی۔ تاہم، فی الحال اس نظام کے ذریعے پاکستان سے رقم باہر بھیجنے (Outflows) کی اجازت نہیں ہوگی۔ انگریزی اخبار سے وابستہ رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سامنے آیا، جس کی صدارت سید نوید قمر نے کی۔ گورنر اسٹیٹ بینک، جمیل احمد، نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کا مقامی ڈیجیٹل نظام ’راست‘ (Raast) بہت تیزی سے...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2025 تک ملک میں 22 کروڑ 60 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں جبکہ 9 کروڑ 60 لاکھ ڈپازٹرز اس وقت بھی فعال ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان: ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت مؤخر، اسٹیٹ بینک کے شدید تحفظات 20 ہزار اے ٹی ایمز، 195 ہزار پُوائنٹ آف سیل (POS) مشینیں اور 9,500 آن لائن مرچنٹس موجود ہیں۔ ڈیجیٹل لین دین کی طرف تیزی سے پیش رفت گورنر اسٹیٹ بینک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ ڈیجیٹل چینلز پر تیزی سے بڑھتا ہوا انحصار اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت بتدریج کیش بیسڈ سوسائٹی سے ڈیجیٹل لین دین کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ...
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کر دیا۔ قرارداد میں اسرائیل سے امداد کی ترسیل کی رکاوٹیں ہٹانے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی زمینی کارروائی جاری، غزہ میں انٹرنیٹ اور فون سروسز معطل یہ قرارداد 15 میں سے 14 ارکان نے حمایت کی، تاہم امریکا کے انکار کے بعد منظور نہ ہو سکی۔ یہ دو سالہ جنگ کے دوران واشنگٹن کا چھٹا ویٹو ہے۔ پاکستان کا سخت مؤقف پاکستان نے امریکا کے ویٹو کے بعد ایک بار پھر غزہ میں ’فوری اور غیر مشروط جنگ بندی‘ کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوامِ...

لندن آمد سے قبل وزیراعظم کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔وزیر اعظم سینٹرل لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے، وہ لندن میں قیام کے دوران برطانوی حکام اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ ہفتے کے روز اوور سیز پاکستانیز فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔اس سے پہلے وہ کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا رکے تھے اور وہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی تھی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔ نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں ہیں تاہم ان کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے...
اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جنگ پر رقم خرچ کی، غزہ کی زمین بیچ کر اُسی شرح سے منافع بھی تقسیم ہو۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی تقسیم سے متعلق امریکی حکام سے بات کرچکے ہیں، غزہ کی تقسیم کا بزنس منصوبہ صدر ٹرمپ کی میز پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے بھی غزہ کو ہتھیانے کا منصوبہ پیش کر دیا۔ اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ غزہ کو منافع بخش ریئل اسٹیٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے، امریکا سے مذاکرات ہوئے ہیں کہ غزہ کو کیسے آپس میں تقسیم کیا جائے۔ وزیر خزانہ اسرائیل کا کہنا تھا کہ جنگ پر رقم خرچ کی، غزہ کی زمین بیچ...
مسلمانوں کا سب سے قیمتی سرمایہ قرآن پاک ہے جس کے نایاب نسخے اپنی خطاطی، تزئین اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد قیمتی سمجھے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں چور جبل النور القرآن سے قدیم قرآنی نسخے لے اڑے، واقعہ کیسے رونما ہوا؟ حسن ابدال کی ایک لائبریری میں بھی ایسے نادر نسخے محفوظ ہیں جو اسلامی فن خطاطی اور تاریخی ورثے کی شاندار جھلک پیش کرتے ہیں۔ اس لائبریری میں ایرانی شاہی خاندان قاجار قبیلے سے منسوب نایاب نسخے بھی موجود ہیں جن میں قجر قرآن اور شاہی قجر قرآن نمایاں ہیں۔ دونوں نسخوں پر مکمل طور پر سونے کا کام کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک قجر قرآن سن 1106 ہجری...
لاہور پولیس نے جرائم کی روک تھام میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید سسٹم پنجاب ایمرجنسی اے آئی متعارف کروا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پیشہ فن کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا، لاہور کی خوبصورتی اجاگر کرنے والا آرٹسٹ پولیس اہلکار سب کے لیے مثال یہ نظام پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی مشترکہ کاوش ہے جو پولیس کو جرائم کے ممکنہ علاقوں کی بروقت نشاندہی، مؤثر پٹرولنگ اور فوری کارروائی میں مدد دے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ یہ جدیداے آئی سسٹم اسمارٹ پولیسنگ اور اسمارٹ پٹرولنگ کو ممکن بنائے گا جس سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔...
بین الاقوامی امور کے ماہر حمد حسن العربی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟ وی نیوز کے پروگرام ’سیاست اور صحافت‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن العربی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پائے جانے والا معاہدہ ’ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا‘ اور یہ گلوبل جیو پالیٹکس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ورلڈ آرڈر تبدیل ہورہا ہے اور دنیا طاقت کے ایک مرکز سے ہٹ کر طاقت کے زیادہ...
ماسکو: روس کے شہر پیٹروپاولوسک-کامچاتسکی اور گرد و نواح میں شدت کا 7.8 میگنیٹیوڈ کا زلزلہ آیا ہے جس نے پورے علاقے میں سونامی کا خطرہ پیدا کر دیا۔ زلزلہ زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جو کہ اسے انتہائی خطرناک بناتا ہے۔ زلزلے کے بعد پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے الاسکا کے الیوٹین جزائر کے لیے سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی جو بعد میں خطرے کے ختم ہونے پر واپس لے لی گئی۔ تاہم روس کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی لہریں کسی بھی وقت ٹکرا سکتی ہیں، جس کے باعث مقامی حکام نے ساحلی آبادی کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق،...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت، نہروں یا ڈیم کا کارڈ نہیں کھیلا۔ مسلم لیگ (ن) ایک حقیقی قومی جماعت ہے جو ہمیشہ قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی آئی ہے۔ جس ٹیم کو پیپلز پارٹی والے ناتجربہ کار قرار دے رہے ہیں، اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال کے اندر پنجاب میں 80 منصوبوں کے ذریعے ترقی کا انقلاب برپا کیا ہے۔ نام نہاد "تجربہ کاروں" نے گزشتہ 17 سالوں میں کراچی اور سندھ کو جس حال تک پہنچایا ہے، اس پر عوام آج بھی کرب کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرجیل میمن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی ڈی اے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق سی ڈی اے کے تمام اختیارات میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو منتقل ہونا تھے لیکن آج بھی یہ اختیارات سی ڈی اے بورڈ استعمال کر رہا ہے جو کہ منتخب نمائندوں کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ ایک ایک روپے کے استعمال کا اختیار لوکل گورنمنٹ کے پاس ہونا چاہیے، آئین یہ کہتا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے اپنا اختیار استعمال کریں گے لیکن اسلام آباد میں گزشتہ پانچ سال سے انتخابات نہیں کرائے جا رہے۔...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عمران خان نے چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ 772 روز سے جھوٹے مقدمات میں قید ہوں، انصاف کے دروازے بند، میرا کمرہ پنجرہ بنا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس تک بانی پی ٹی آئی کا خط جو علیمہ خان کے ذریعے بھیجا تھا وہ پہنچایا۔ چیف جسٹس نے ہمیں سکون سے سنا اور 24 گھنٹے کے اندر جو بھی ہوگا بتائیں گے۔ جمعرات کے روزبانی کی بہنیں چیف جسٹس کو عمران خان کا خط دینے سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے،...

پارلیمینٹرین عوام کے ووٹ لے کر آتے ہیں کیا کسی نے کبھی مسائل کو مدنظر رکھ کر تجاویز دیں: سپریم کورٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرین عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، کیا آج تک کسی پارلیمنٹیرین نے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویز دی ہیں؟۔ ٹیکس پیئرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پالیسی میکنگ اور ٹیکس کلیکٹر دو مختلف چیزیں ہیں، ٹیکسٹ کلیکٹر ایف بی آر میں سے ہوتے ہیں جو ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں، پالیسی میکنگ پارلیمنٹ کا کام ہے، اگر میں پالیسی میکر ہوں تو میں ماہرین سے پوچھوں گا کہ کیا عوام کو اس کا فائدہ ہے یا نقصان۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے پارلیمنٹیرین عوام کے...
ساہیوال: نواحی گاؤں 92 سکس آر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل زبیر بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن عامر فاروق نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ 92 سکس آر روڈ پر ناکہ بندی کی۔ جیسے ہی ڈاکو ناکہ بندی پر پہنچے انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا...
کراچی: شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایک واقعہ جیل چورنگی کے قریب پیش آیا، جبکہ دوسرا واقعہ کلفٹن دو دریا کے ساحل پر پیش آیا۔ پہلے واقعے میں جیل چورنگی اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 45 سالہ خاتون شازیہ جاں بحق ہوگئیں۔ چھیپا حکام کے مطابق خاتون موٹر سائیکل پر سوار تھیں جب ان کا برقع موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا، جس کے باعث وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی حالت میں خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے...
DUBAI: اتوار کو ایشیا کپ سپرفور میچ سے قبل پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کرکٹ فیلڈ کو دوبارہ سیاسی اکھاڑہ نہ بنائے، مقابلہ اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق تناؤ سے بھرے ابتدائی میچ کے بعد اب ایشیا کپ میں پاک بھارت دوسرا مقابلہ اتوار کو ہونا ہے، گزشتہ میچ میں بلو شرٹس نے فتح تو حاصل کر لی مگر اسپورٹسمین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ ٹاس کے موقع پر کپتان نے حریف قائد سے ہاتھ نہ ملایا، پھر اختتام پر بھارتی ٹیم نے پاکستان کرکٹرز کے ساتھ مصافحے سے گریز کیا۔ سوریا کمار یادو نے اپنے انٹرویو میں سیاسی باتیں بھی کیں، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع رویے کی...
پاکستان کے ریاستی و حکومتی نظام کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اداروں اور آئین و قانون کی بالادستی کے مقابلے میں افراد اور خاندان کی بالادستی کے حامی ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری پالیسیوں اور قانون سازی یا اس پر عملدرآمد کے نظام میں بنیادی خرابی یہ ہے کہ یہاں ہم اداروں کی مضبوطی اورخودمختاری پر سیاسی سمجھوتے کرنے کے عادی بن گئے ، اور افراد کی بنیاد پر نظام چلانے کی خواہش کو لے کر اداروں کی مضبوطی کی نفی کرتے ہیں ۔ 18ویں ترمیم کے باوجود ہم اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہیں اور عدم مرکزیت کے مقابلے میں مرکزیت کے نظام کے حامی ہیں۔کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ادارے مضبوط ہوتے ہیں...
مورخہ 4 ستمبر 2025 کو جاوید چوہدری کا ایک کالم بعنوان International Blindness پر لکھا تھا جس میں سوسائٹی میں بڑھتی ہوئی ’’بے توجہی‘‘ پر بات کی گئی تھی، مغرب کے لوگ اپنی سوسائٹی میں بڑھتی ہوئی بے توجہی سے تشویش میں مبتلا ہیں۔ اسی لیے نفسیات دانوں نے ایک نئی تھیوری ’’توجہ کا اندھاپن‘‘ کو ٹیسٹ کرنے کے لیے کیا تھا، اور ایک آٹھ سالہ بچے کو بطور چائلڈ ایکٹر روم کے سینٹرل پارک میں بٹھا دیا اور چاروں طرف اس کی گمشدگی کے پوسٹر لگا دیے، لیکن سارا دن گزر گیا، لوگ آتے رہے، جاتے رہے، لیکن کسی نے بھی اس بچے کی طرف توجہ نہ دی جو گمشدہ تھا، ایک خاتون نے تو پوسٹر بھی پڑھا اور...
DUBAI: میچ نہیں ہورہا، اب آپ سب اپنے کمروں میں جا سکتے ہیں,, ٹیم مینجمنٹ نے جب یہ کہا تو تمام پاکستانی کھلاڑیوں کے چہرے اتر گئے، وہ یو اے ای کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور کوئی نہیں چاہتا تھا کہ ایشیا کپ میں مہم کا ایسے اختتام ہو لیکن حکام کی بات تو ماننا ہی تھی۔ اسی لمحے بورڈ کی جانب سے میڈیا کو واٹس ایپ پیغام بھیجا گیا کہ فوری طور پر پریس کانفرنس کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ جائیں، ٹی وی چینلز والے براہ راست نشریات کیلیے ڈی ایس این جی بھی ساتھ لائیں،میچ کا وقت بھی نزدیک آ گیا اور ٹیم ہوٹل میں ہی موجود تھی، حالانکہ پہلے سامان بس میں رکھ کر کھلاڑیوں ...
پہلے صدرِ مملکت،جناب آصف علی زرداری، ماہِ رواں ہی میں10روزہ دَورے پر چین پہنچے اور اب وزیر اعظم ، جناب شہباز شریف،10دن کے لیے ملک سے باہر چلے گئے ہیں ۔اگرچہ17ستمبر کو ریاض میں ہمارے وزیر اعظم کا پُرتپاک استقبال ہُوا ہے اور سعودیہ کے ساتھ نئے تاریخی اسٹریٹجک معاہدے بھی ہُوئے ہیں، مگرسوال یہ ہے کہ کیا غریب پاکستان ایسے طویل اور مہنگے سرکاری دَورے برداشت کر سکتا ہے؟جناب شہباز شریف 17ستمبرکو پاکستان سے روانہ ہُوئے ہیں اور27ستمبر کو واپس آئیں گے۔ اُنھوں نے پہلے سعودی ولی عہد،محترم محمد بن سلمان،سے ملاقات کی ہے، اور دوسرے اسٹاپ اووَر میں آج بروز جمعہ وہ برطانوی وزیر اعظم ، کیئر اسٹارمر، سے لندن میں ملیں گے ۔لندن سے وہ نیویارک پہنچیں...
پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ دفاعی معاہدہ پر دستخط کر دیے ہیں۔ جس کے بعد ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور ہوگا۔ اس معاہدہ پر دستخط کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ ریاض گئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی اور پھر معاہدہ پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ پاکستان و سعودی عرب کے درمیان آٹھ دہائیوں پر محیط برادرانہ، اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس معاہدہ کو ''اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے'' (SMDA) کہا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں پر حملہ...
1990 میں وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت صدر غلام اسحاق نے برطرف کی تو اس کی وجوہات میں 1988میں اقتدار میں آنے والی حکومت پر مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے جن میں ایک الزام سندھ میں لسانی فسادات کا بھی تھا۔ بے نظیر دور میں قائم علی شاہ کے بعد میرے آبائی شہر شکارپور سے تعلق رکھنے والے آفتاب شعبان میرانی کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا اور ان سے قبل ہی سندھ لسانی فسادات کا شکار تھا جس کی وجہ سے مجھے بھی نہ چاہتے ہوئے اپنا شہر مجبوراً چھوڑنا پڑا تھا۔ اندرون سندھ یہ فسادات کراچی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعات کا نتیجہ تھے۔ شکارپور میں بھی ردعمل کے طور پر قوم پرستوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قیوم آبادمیں بچیوں سے زیادتی کا کیس متاثرہ بچیوں کے بیانات قلم بند کرلیئے گئے ملزم کو بھی شناخت کرلیا۔قیوم آباد پولیس نے ملزم شبیہر شربت والے کو عدالت میں پیش کیا جبکہ چار متاثرہ بچیوں کو بھی پیش کیا گیا جہاں بچیوں نے ملزم کو شناخت کیا اور اپنے بیانات قلمبند کرائے ملزم کے خلاف سات مقدمات درج کیے گئے ہیں، ملزم کو پولیس حصار میں عدالت میں پیش کیاگیا جبکہ عدالتی کارروائی بند کمرے میں کی گئی پولسی کے مطابق ملزم کی یوایس بی سے دو سو سے زائدبچیوں سے زیادتی کی فوٹیجز برآمد ہوئی ملزم جسمانی ریماند پر پولیس کی تحویل میں ہے عدالت میں ملزم کے اعتراف جرم کے بیان کے...
ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ’’ اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے‘‘ (SMDA) پر دستخط کردیے ہیں۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصورکیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کی طویل المدتی دوستی اور تعاون کا مظہر ہے، بلکہ یہ معاہدہ موجودہ عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں ایک غیرمعمولی سفارتی پیش رفت بھی ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف داخلی سلامتی...
اسلام ٹائمز: سعودیہ بقیہ خلیجی ریاستوں کی طرح اسرائیل کو حقیقی خطرہ قرار دے رہا ہے، یہ دفاعی معاہدہ مشرق وسطیٰ میں تیز رفتار اور غیر متوقع تبدیلیوں کا ایک کثیر جہتی ردعمل ہے۔ قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد امریکی سلامتی کے وعدوں پر عدم اعتماد نے خلیجی ریاستوں کو متبادل اتحاد تلاش کرنے پر مجبور کیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ یہ معاہدہ نہ صرف واشنگٹن پر انحصار کا متبادل ہے، بلکہ اسرائیل کو ایک مضبوط پیغام بھی دیتا ہے کہ سعودی عرب ہر ممکن طریقے سے اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ یہ نتائج عرب اسلامی اتحاد کو مضبوط کرنے سے لے کر خلیج فارس میں امریکی اثر و رسوخ کو کم کرنے تک علاقائی مساوات کو تبدیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا دنیا میں انسان کا تصور روح کے بغیر کیا جاسکتا ہے؟ کیا کوئی انسان دل کے بغیر انسان کہلا سکتا ہے؟ کیا کوئی انسان دماغ کے بغیر انسان کہلانے کا مستحق ہے؟ کیا دنیا میں کوئی انسان ایسا ہوگا جس کا کوئی موقف ہی نہ ہو جس کا کوئی تناظر ہی نہ ہو، جس کا کوئی ردعمل ہی نہ ہو؟ جیسا کہ ظاہر ہے ان تمام سوالات کا جواب نفی میں ہے۔ یہ مثال صرف انسان کے لیے نہیں اخبار کے لیے بھی صحیح ہے۔ اخبار کا اداریہ اخبار کی روح ہے۔ اخبار کا دل ہے۔ اخبار کا دماغ ہے۔ اخبار کا موقف ہے۔ اخبار کا تناظر ہے۔ اخبار کا ردعمل ہے۔ چنانچہ اخبار کا تصور اداریے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاگل کتا لوگوں کو کاٹتا پھررہا ہو تو اس مسئلے کا حل انفرادی اور اجتماعی سطح پر کتے کی مذمت نہیں ہے۔ اس مسئلے کا حل کتے کے شکار لوگوں سے محض ہمدردی بھی نہیں ہے، اس مسئلے کاحل زخمیوں کی مرہم پٹی، ویکسی نیشن اور ان کی امداد تک بھی محدود نہیں ہے بلکہ کتے کا خاتمہ ہے۔ یہودی ریاست کے باب میں مسلم حکمرانوں کا خواب آور لاشعور ایسے ہی حل تجویز کرتا ہے۔ انفرادی اور ریاستی سطح پر اسرائیل کی مذمت، اقوام متحدہ میں قراردادیں اور او آئی سی کے اجلاس یا پھر اسرائیل کے شکار ممالک اور لوگوں سے اظہار ہمدردی اور ان کی مالی امداد۔ پاگل کتے کے خاتمے کی بات تو درکنار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تاریخ کے اوراق پر دو واضح ابواب رقم ہیں۔ ایک باب اْن حکمرانوں کا ہے جو تخت و تاج اور لشکر رکھتے ہوئے بھی بزدلی اور فیصلہ نہ کرنے کی کمزوری کے باعث ذلیل و رسوا ہوئے۔ دوسرا باب اْن شیروں اور بہادروں کا ہے جو کم وسائل، چھوٹے لشکر اور مشکل حالات کے باوجود جرأت اور حوصلے سے کامیاب ہوئے اور ہمیشہ کے لیے تاریخ میں امر ہو گئے۔ روس کا زار نکولس دوم، برطانیہ کا نیویل چیمبرلین، جرمنی کا کائزر ولیم دوم اور فلپائن کا مارکوس سبھی دولت و لشکر کے مالک تھے، مگر فیصلہ کن وقت پر گھبرا گئے اور ڈگمگا گئے، یوں تاریخ نے انہیں بزدلوں کی فہرست میں ڈال دیا۔یہ واقعات ہمیں یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دورۂ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ملکوں کے قدیم برادرانہ تعلقات میں غیر معمولی گرم جوشی اور اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے جس کا ایک نمایاں پہلو یہ ہے کہ دونوں ملکوں نے دفاعی تعاون کے فروغ اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے تاریخی اسٹرٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ بدھ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے باہمی دفاعی معاہدے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنیں چیف جسٹس پاکستان کو عمران خان کا خط دینے عدالت عظمیٰ پہنچ گئیں۔علیمہ خان نے کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے، بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں تاہم عدالت عظمیٰ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔پولیس حکام نے مو ¿قف اختیار کیا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں، رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف نہیں جایا جا سکتا، جبکہ چیف جسٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئیے دیکھتے ہیں کہ کن کاموں سے محبتوں کو ایک دوسرے میں تقسیم کیا جاسکتا ہے: عزّت و آبرو: انسان کے نزدیک عزت و آبرو ہر چیز سے بڑھ کر قیمتی ہوتی ہے۔ جہاں یہ منع کیا گیا ہے کہ ایک بھائی کی عزت و آبرو سے نہ کھیلا جائے وہیں اس بات کی بھی تاکید کر دی گئی ہے کہ اگر ایک مسلمان کو برا بھلا کہا جا رہا ہو تو وہ اس کی عزت کا تحفظ کرے اور اس طرح تحفظ کرے جیسے اپنی عزّت کا کرتا ہے۔ سیدنا ابودرداءؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسولؐ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ’’جو مسلمان کسی مسلمان بھائی کی بے عزّتی یعنی اس کی غیبت کرنے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دعائوں کا ایک نہ ختم ہونے والا ذخیرہ ہے جتنا بھی چاہیں اس کو پھیلا لیں۔ ایک ایک دعا کو‘ اس کے الفاظ کو آپ دیکھیں‘ ان میں جن چیزوں کو مانگا گیا ہے اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ بندے کو کیا ہونا چاہیے‘ کیسا بننا چاہیے۔ اس کے لیے کوئی لمبی چوڑی تقریر نہیں کی گئی‘ کوئی لمبی چوڑی کتاب نہیں لکھی گئی‘ بلکہ چند مختصر جملوں میں دعا کے انداز میں اس کی تعلیم دی گئی ہے۔ اس کی ایک خوب صورت مثال: اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ ہے۔ چار الفاظ کے ایک مختصر جملے میں بندگی کی پوری تعلیم دعا کے انداز میں دے دی گئی ہے۔ دعا آدمی کو یاد ہوجاتی...
سینئر صوبائی وزیر سندھ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، نون لیگ قومی جماعت ہے اس لئے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھیکہ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوع پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور امریکا نے مشترکہ طور پر بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کی مشقوں کا اہتمام کیا ، تاکہ ڈرون طیاروں سے سامنے آنے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام بہتر بنایا جا سکے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے شمل 2 رینج میں کی جانے والی لائیو فائر ڈرلز مشقوں کو اب تک کی سب سے اہم مشق قرار دیا ۔ اس سلسلے میں 20یو اے ایس نظاموں کو اکٹھا کیا گیا۔بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں یو اے ایس کی مدد سے فضائی خطرات ، ڈرون کا پتا لگانے، ٹریک کرنے اور ڈرون تباہ کرنے کے لیے راڈارز، سینسرز اور ہتھیاروں کو مربوط کرنے پر توجہ دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹرل...
شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی مذاکرات ناگزیر ہیں اور آئندہ چند دنوں میں اس کے نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی صدر نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں شام کی فضائی حدود اور علاقائی سالمیت کا احترام اور اس پر اقوام متحدہ کی نگرانی بھی لازمی طور پر شامل ہوگی۔ صحافیوں سے گفتگو میں شامی صدر نے مزید کہا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان حالیہ بات چیت بنیادی طور پر 1974 کے سیکیورٹی معاہدے کی بحالی کے لیے ہے۔ شام کے عبوری صدر نے مزید کہا کہ شام ایک ایسے معاہدے کی تلاش میں ہے جو 1974 کے معاہدے سے مشابہ...
جماعت اسلامی نے شاہراہ قائدین پر غزہ چلڈرن مارچ منعقد کیا جس میں طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ نے فلسطین کے جھنڈے اُٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر ایک نجی اسکول کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد کیلئے حافظ نعیم الرحمٰن کو 30 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا۔اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اپنی روش تبدیل کرے، امریکا منافق ہے، اسرائیل کے ساتھ امریکا کی بھی مذمت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں صورت حال بدتر ہوتی جارہی ہے۔ اسرائیل کے خلاف اب عملی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کسی طور قبول نہیں۔ 7 اکتوبر...
جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے۔کراچی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ مسلم ملکوں کا ایک بلاک بننا چاہیے، میں نے کہا تھا کہ قطر میں مسلم ممالک جمع ہو رہے ہیں تو یہ خوش آئند ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے کہا تھا اسلامی ملکوں کی ایک مشترکہ قوت ہونی چاہیے، ہم نے کہا تھا دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو تو سعودی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کسی بیرونی فوجی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا‘ وزیر دفاع بیجنگ: چینی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ چین کسی بھی بیرونی فوجی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر دفاع ڈونگ جون کا کہنا ہے کہ چین کسی بھی بیرونی فوجی مداخلت کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا پر سرد جنگ کی ذہنیت چھائی ہوئی ہے، چین تائیوان کی آزادی کے لیے کسی علیحدگی کی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر امن وترقی کا موضوع موجودہ وقت کا بنیادی رجحان ہے، اس نئی صورتحال میں جنگل کے قانون سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کاکہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف تنقید دن بدن بڑھ رہی ہے اور بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انقرہ ہر عالمی فورم پر فلسطین کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترک صدر نے صدارتی محل میں اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل امن کو سبوتاژ کر رہا ہے اور غزہ میں جاری کارروائی نسل کشی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس سے نہ صرف فلسطین بلکہ خطے کے امن و استحکام کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔رجب طیب ایردوان نے واضح کیا کہ ترکیہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت...
چین اب امریکا پر انحصار کم کرنے کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے،ٹیکنالوجی ماہرین چین کے انٹرنیٹ ریگولیٹر نے ملک کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی کمپنی اینوڈیاکی مصنوعی ذہانت کی چِپس خریدنے سے روک دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے علی بابا اور بائٹ ڈانس سمیت بڑی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اینوڈیا کے خاص طور پر چین کے لیے تیار کردہ RTX Pro 6000D کی ٹیسٹنگ اور آرڈرز بند کردیں۔ ذرائع کے مطابق کئی کمپنیوں نے اس چپ کے ہزاروں یونٹس خریدنے کی تیاری کی تھی اور سرور سپلائرز کے ساتھ ٹیسٹنگ بھی شروع کر دی تھی، لیکن ریگولیٹر کی ہدایت کے بعد یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ (Medical and Dental College Admission Test) کو ڈومیسائل کی بنیاد پر منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ہر طالب علم اپنے ڈومیسائل کے مطابق متعلقہ صوبے میں ہی امتحان دے سکے گا اور کسی دوسرے صوبے میں امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی، پی ایم ڈی سی کے اس فیصلے کا مقصد امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنانا ہے تاکہ ہر صوبے کے طلبہ کو یکساں مواقع میسر آئیں۔فیصلے کے تحت چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے مخصوص...