2026-07-24@12:26:54 GMT
تلاش کی گنتی: 24

«آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی»:

    پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے حکمتِ عملی کے تحت ایک 'ایڈہاک گورننس اور مینجمنٹ کمیٹی' کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام ایک ڈھانچہ جاتی تبدیلی کی علامت ہے جس کا مقصد نظم و نسق کو جدید بنانا اور ملک بھر میں ہاکی کے معیار کو بلند کرنا ہے۔ تکنیکی مہارت کے حصول کے لیے ایک اہم پیشرفت کے طور پر، لیجنڈری اولمپینز حسن سردار اور اصلاح الدین 'پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی' کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ ان کے مینڈیٹ میں قومی ٹیم کا انتخاب، خصوصی تربیتی پروٹوکولز کی نگرانی، اور کوچز و کھلاڑیوں کے لیے سخت معیارات کا تعین شامل ہے۔ طویل مدتی انتظامی انتخاب 'پروفیشنل ایڈوائزری کمیٹی' کے ذریعے کیا جائے گا جس کے مشترکہ سربراہ سابق اولمپینز...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے پلیئر آکشن سے قبل ریٹینشن کی آخری تاریخوں کا اعلان کردیا۔اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل میں پہلے سے موجود 6 فرنچائزز 3 فروری تک اپنی ریٹینشن طے کرسکتی ہیں،فرنچائزز 4 مختلف کیٹیگریز میں ایک، ایک پلیئر کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھ پائیں گی جبکہ 6 فرنچائزز میں برقرار نہ رہنے والے پلیئرز کو 2 نئی فرنچائز اپنے اسکواڈ میں شامل کرسکیں گی۔نئی فرنچائزز بھی 4 مختلف کیٹیگری میں ایک، ایک پلیئر شامل کریں گی، انہیں4، 4 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست 6 فروری تک طے کرنے تک کی مہلت دی گئی ہے جبکہ پلیئرز آکشن 11 فروری کو ہوگا۔
    گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے چین کے ساتھ تقریباً 200 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں سے ایک تہائی اب باقاعدہ معاہدوں میں تبدیل ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں 2 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، نائب صدرسینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن یہ بات جمعے کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں پاکستان اور چین کے تعلقات، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور ملک کی اقتصادی سفارتکاری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کو پاک چین تعلقات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں خطے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کی طرف سے برآمدات میں اضافہ کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی نے جو وفاقی وزیر منصوبہ بندی حسن اقبال کی صدارت میں کام کر رہی تھی، ایک ہفتہ تک مسلسل اجلاس منعقد کر کے اپنی ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ اس رپورٹ میں برامدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ ان کے انسداد کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے ہیں، پلاننگ کمیشن نے ان راو نڈ ٹیبلز میں صنعتکاروں، چیمبرز آف کامرس، ماہرینِ تعلیم اور سرکاری اداروں کو یکجا کیا تاکہ پاکستان کی 20 بلند ترین برآمدی صلاحیت رکھنے والی مصنوعات کے لیے ڈیٹا پر مبنی برآمدی روڈ میپس تیار کیے جا سکیں۔ زیرِ بحث آنے والی مصنوعات میں تانبا، قیمتی پتھر...
    فائل فوٹو سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی سربراہ اور ڈنمارک کی مندوب نے کہا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ایک سنگین علاقائی خطرہ بن چکی ہے۔بریفنگ میں کمیٹی سربراہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سرگرم ہیں، جنہیں مقامی حکام کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت حاصل ہے۔کمیٹی سربراہ نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی بڑے اور ہائی پروفائل حملے کیے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
    اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ سعودی عرب میں جاری مقابلوں کے فائنل میں ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی سب سے طویل تھرو کرتے ہوئے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ مسلسل دوسری بار ہے کہ ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ مقابلے کے مختلف راؤنڈز میں بھی انہوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی برتری قائم رکھی۔ دوسری جانب پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی عمدہ کارکردگی کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔ ان کامیابیوں کے بعد گیمز 2025 میں پاکستان کے میڈلز...
    اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے باکسر قدرت اللہ اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں 55 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔کوارٹر فائنل میں قدرت اللہ نے فلسطینی باکسر یوسف عبد العزیز کو شکست دی۔پاکستانی باکسر کے مکمل حاوی ہونے کے بعد ریفری نے دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ روک کر قدرت اللہ کو فاتح قرار دیا۔اس سے قبل عروشہ سعید نے ریاض میں منعقدہ چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کراش (Kurash) میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکار اپنی حقیقت پسندانہ اداکاری اور سوشل میڈیا پر سنجیدہ تاثر قائم رکھنے کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہیں، تاہم بعض اوقات وہ ایسے بیانات بھی دیتے ہیں جو تنازعات کو جنم دیتے ہیں۔ چار شادیوں کا موضوع انہی میں سے ایک ہے جس پر کئی مشہور شخصیات نے حیران کن اور متنازع آراء پیش کی ہیں۔ پاکستانی قانون کے مطابق کوئی مرد پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کرسکتا، تاہم اسلام میں چار شادیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ یہی تضاد بحث اور ریٹنگ بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔ حال ہی میں متعدد پاکستانی اسٹارز نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو خاصی توجہ کا مرکز بن...
    آزاد کشمیر میں ہڑتال کا تیسرا روز، ایکشن کمیٹی کی کال پر مظاہرین کا مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز مظفر آباد:آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، ریاست بھر میں نظام زندگی درہم برہم ہے، جبکہ آج مظاہرین نے ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کی جانب مارچ کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پونچھ اور میرپور ڈویژن کے علاوہ مظفرآباد کے دیگر اضلاع سے بھی احتجاجی مظاہرین ریاستی دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں۔گزشتہ روز وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی، تاہم فریقین کے درمیان ابھی تک کسی بات...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کہا ہے کہ کالج اور جامعات میں بچے بچیاں منشیات استعمال کررہے ہیں، اے این ایف صرف ایک مہینہ دل لگا کر کام کرلے تو ملک سے منشیات ختم ہوسکتی ہے یہ ہماری آنے والی نسلوں کا معاملہ ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت راجہ خرم نواز نے کی۔ اے این ایف کے افسر بریگیڈئیر عمران علی نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ ملک میں پانچ ریجنل ڈائریکٹوریٹ ہیں، 27 تھانے ہیں، 7 ری ہیبلیٹیشن سینٹر ہیں جن میں سے پانچ سندھ میں ہیں۔ چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں بے تحاشا منشیات فروشی ہے، کالجز، یونیورسٹیوں میں بک رہی ہے یہ...
    اسلام آباد: پاکستان کرپٹو کونسل نے ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی اور ریگولیشن و مجوزہ قوانین کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی جبکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین، قانون و انصاف ڈویڑن کے سیکرٹری اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
    بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل داغ دیے، معصوم بچہ شہید، دو شہری زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں ایک معصوم بچہ شہید ہوگیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد پر حملہ کیا گیا جبکہ بہاولپور پر بھی...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کےلیے ایک سنگین خطرہ ہے۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ جنگ ان کی چوائس ہے تو آگے کہاں جانا ہے، یہ ہم بتائیں گے، فوجی ترجمان۔ ایٹمی ہتھیار آخری آپشن، وزیر خارجہاسلام آباد پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد... پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ  ہم...
    قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی تجارت، واہگہ بارڈر اور فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورکہا ہے کہ پانی روکنے کو اعلان جنگ تصورکیا جائے گا۔ کمیٹی نے بھارت کی جانب سے دی گئی درپردہ دھمکیوں کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں سرحد پار قتل اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں پر توجہ دینی چاہیے۔  بلاشبہ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت نے بہت سوچا سمجھا رد عمل دیا ہے۔ بھارت اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ وہ ملک کے...
    — فائل فوٹو سینیٹ میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں حالیہ واقعات پر قرارداد پیش کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے۔آج چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں معمول کی کارروائی معطل کر دی گئی۔’افواجِ پاکستان تیار، میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا ہو گا‘علاوہ ازیں سینیٹ اجلاس سے خطاب میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے سیاسی فیصلے کر لیے ہیں، ہم سیاسی طور پر سب ایک...
    چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ مولا علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ہمیشہ ظالم کے...
    یوتھ سولیڈیریٹی افطار: ترکیہ، پاکستان اور فلسطین کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کی ایک اور کاوش WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد : ترکیہ تعاون و رابطہ ایجنسی (TİKA) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک شاندار یوتھ سولیڈیریٹی افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترکیہ، پاکستان اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے 320 طلبہ اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد تینوں برادر ممالک کے درمیان دوستی، یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو، شمالی قبرص ترک جمہوریہ کی سفیر عزت مآب دلشاد شینول سمیت مختلف جامعات کے ریکٹرز، طلبہ، اور شراکت دار اداروں کے...
    آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وکلا ایکشن کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کو ہر سطح پر متحرک کرے گی، اسلام آباد میں وکلا کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو وکلا کنونشن میں دعوت دی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے لیے وکلا کی ملک گیر تحریک چلائے جائے گی، 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچا، وکلا برادری جدوجہد جاری رکھے گی،...
    صدر مملکت آصف علی زرداری آج  ایک روزہ اہم دورہ  پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری  کو بلوچستان کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال  پر بریفنگ دی جائے گی۔ صدر مملکت سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ اور عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد گزشتہ روز قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ کرلیا۔ ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) 80 برس سے زائد عرصے تک خبریں اور تجزیے پیش کرنے والے معروف امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کی بندش پر پاکستان میں بھی ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وی او اے امریکہ کا سب سے بڑا بین الاقوامی ملٹی میڈیا نیوز ادارہ تھا، جو 45 سے زائد زبانوں میں خبریں دیتا تھا۔ وی او اے کی ویب سائٹ کے مطابق اس کی نشریات کا آغاز سن 1942 میں ہوا اور وی او اے کا سالانہ خرچ امریکی ٹیکس دہندگان اٹھاتے رہے ہیں۔ وی او اے کو بند کرنے کا یہ فیصلہ امریکی حکومت کی جانب سے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی پالیسی...
    —فائل فوٹو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے 25-2024ء کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔پلڈاٹ  کی رپورٹ کے مطابق پہلے سال کا جائزہ پاکستان کے حکومتی ڈھانچے میں ایک پریشان کن رجحان کی نشاندہی کرتا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا پورے سال کے دوران ایک بھی اجلاس نہیں بلایا، قیامِ پاکستان کے بعد یہ پہلا سال ہے جب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ایک بار بھی نہیں بلایا گیا۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ نواز شریف نے 2013ء سے 2017ء کے دوران اپنے دورِ حکومت میں قومی سلامتی کمیٹی کے صرف 8 اجلاس بلائے۔پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اوسطاً قومی سلامتی کمیٹی کے تقریباً 10 اجلاس منعقد کیے، بانیٔ پی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد نےنوید سنا دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد نےکہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیےپشاور میں اجلاس ہوگا،ملک بھرمیں ایک ہی روزرمضان المبارک کےآغازکی تیاریاں کی جارہی ہیں،ایک ہی روز روزہ اورعید کے لیےکامیاب کوشش پرخوشی ہوتی ہے۔ مزید کہا کوشش ہےکہ ملک بھرمیں ایک ہی دن روزہ رکھاجائے،کامیاب کوششوں سےایک ہی دن روزہ اورعیدکی روایت برقراررکھیں گے۔ آئی ایم ایف وفداقتصادی جائزے کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا مزید :
    آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
    امریکا کو نرسوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے دیگر کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے پاکستان سے افرادی قوت کو بھیجے جانے کے امکانات روشن ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 10 لاکھ نرسوں کی کمی سے دوچار پاکستان نرسیں کیسے امریکا بھیجے گا؟ پاکستان سے ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے کیوں کہ حال ہی میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے، امریکی ڈپلومیٹس، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی اراکین کی ایک مشترکہ آن لائن میٹنگ میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل عامر...
۱