2025-09-18@00:53:27 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«بجٹ کٹوتیوں»:

    پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا اور لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں تقریباً دو لاکھ مظاہرین نے صدر ایمانوئیل میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ پیرس سمیت مختلف شہروں میں کچرے کے ڈبوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ مغربی شہر رینس میں ایک بس کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ مظاہرین نے سڑکوں اور ہائی ویز کو بند کر دیا جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ وزارت داخلہ کے مطابق اب تک تقریباً 500...
    پیرس: فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں تقریباً دو لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے اور صدر ایمانوئیل میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پیرس سمیت مختلف شہروں میں کچرے کے ڈبوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی، جبکہ مغربی شہر رینس میں ایک بس نذر آتش کردی گئی۔ سڑکوں اور ہائی ویز کو بند کر دیا گیا، جس کے باعث ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 500 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔...
    واشنگٹن: امریکی خلائی ادارہ ناسا (NASA) کو اس وقت بڑی مشکل کا سامنا ہے، کیونکہ بجٹ میں کٹوتیوں کے بعد ادارے کے تقریباً 3,870 ملازمین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ ملازمین ناسا کے ’ڈفرڈ ریزائنیشن پروگرام‘ کے تحت رضاکارانہ طور پر ادارہ چھوڑ رہے ہیں۔ اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 3 ہزار ملازمین نے علیحدگی کی حامی بھری، جبکہ پہلے مرحلے میں 870 ملازمین استعفیٰ دے چکے ہیں۔ اس کٹوتی کے بعد ناسا کے مستقل ملازمین کی تعداد 18,000 سے کم ہو کر تقریباً 14,000 رہ جائے گی، یعنی ادارے کے اسٹاف میں 20 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوگی۔ ناسا پہلے ہی ایک عبوری ایڈمنسٹریٹر کے تحت کام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امدادی وسائل میں آنے والی حالیہ کمی کے باعث ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے گزشتہ دہائیوں میں ہونے والی پیش رفت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔گزشتہ سال تک ایچ آئی وی پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر میں نمایاں پیش رفت ہوتی رہی ہے۔ تاہم اب اس بیماری کے خلاف اقدامات کے لیے مہیا کیے جانے والے امدادی وسائل میں اچانک کمی آنے سے حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ اس کا نتیجہ نچلی سطح پر طبی کارکنوں کی تعداد میں کمی، ایچ آئی وی کی روک تھام کے پروگراموں کی معطلی اور علاج معالجے کی سہولیات کے خاتمے کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بجلی کی سبسڈی میں 13 فیصد کمی غریب اور کم متوسط آمدنی والے گھرانوں کو شدید متاثر کر سکتی ہے، ایسے صارفین کو بجٹ کے اقدام کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے ایک جامع طریقہ کار کی ضرورت ہے . ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ نے پچھلے سال کے مقابلے میں مختص میں 376 بلین روپے کی کمی کی، اسے مالی سال 25 میں 1.19 ٹریلین روپے سے کم کر کے مالی سال 26 میں 1.(جاری ہے) 036 ٹریلین روپے کر دیا، جس کے نتیجے میں قومی خزانے میں قابل ذکر بچت ہوئی اس کمی کے باوجود،...
    مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مظفر گڑھ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے سینٹرز پر چھاپوں میں خواتین کی امدادی رقوم میں سے 2 سے 3 ہزار روپے کی ناجائز کٹوتیاں سامنے آگئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز پر چھاپے جاری ہیں۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایک بار پھر برقعہ پہن کر بی آئی ایس پی کے شاہ جمال سینٹر پہنچ گئیں جہاں ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مالی وسائل کی قلت کے باعث دنیا بھر میں امدادی کارروائیاں بند ہو رہی ہیں جس کا نتیجہ لاکھوں لوگوں کی اموات کی صورت میں نکلے گا۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ انتہائی ضرورت مند لوگوں کے لیے امدادی وسائل کی فراہمی روکنا کوئی ایسی بات نہیں جس پر فخر کیا جائے۔ اس سے لاکھوں لوگوں کو جان لیوا خطرات کا سامنا ہو گا۔ Tweet URL افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کے ایک ہسپتال میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ امدادی وسائل میں کمی آنے کے اثرات ملک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 اپریل 2025ء) ایتھوپیا میں اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے لیے امدادی وسائل کی قلت کے نتیجے میں غذائی کمی کا شکار 650,000 خواتین اور بچوں کو ضروری غذائیت و علاج کی فراہمی بند ہو جائے گی۔ملک میں ادارے کے ڈائریکٹر زلاٹن میلیسک کا کہنا ہے کہ اس کے پاس باقیماندہ وسائل سے ان لوگوں کو رواں ماہ کے آخر تک ہی مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔ اگر ہنگامی بنیاد پر مدد نہ آئی تو ملک میں مجموعی طور پر 36 لاکھ لوگ 'ڈبلیو ایف پی' کی جانب سے مہیا کردہ خوراک اور غذائیت سے محروم ہو جائیں گے۔ Tweet URL انہوں نے بتایا ہے کہ ملک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ امدادی مالی وسائل میں غیرمعمولی کٹوتیوں کے باعث زچگی کی اموات روکنے کی جانب پیش رفت کو خطرات لاحق ہیں۔2000 اور 2023 کے درمیانی عرصہ میں ضروری طبی خدمات تک رسائی میں بہتری کے نتیجے میں زچگی کی اموات میں 40 فیصد تک کمی آئی تھی۔ تاہم 2016 کے بعد یہ پیش رفت سست پڑ گئی ہے۔ 2023 میں تقریباً 260,000 خواتین حمل اور زچگی کے دوران ہلاک ہوئیں۔ Tweet URL یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور جنسی و تولیدی صحت کے لیے ادارے (یو این ایف پی اے) نے صحت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مارچ 2025ء) دنیا بھر میں بچے، پناہ گزین اور نقل مکانی پر مجبور ہونے والے لوگ امدادی مالی وسائل کے بحران سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جو امریکہ کی جانب سے بیرون ملک دی جانے والی امداد روکے جانے سے شدت اختیار کر گیا ہے۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ امدادی مقاصد کے لیے مالی وسائل کی شدید قلت کے نتیجے میں لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کا کام خطرے میں ہے۔ Tweet URL اس بحران کے باعث چھوٹے بچوں کی اموات روکنے کی جانب پیش رفت بھی ضائع ہو سکتی ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 مارچ 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) رواں سال امدادی مالی وسائل میں آنے والی 30 فیصد کمی کے بعد کفایتی اقدامات کر رہا ہے جن میں امریکہ کی امداد سے چلنے والے منصوبوں کو محدود کرنا بھی شامل ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ وسائل کی قلت اور خاص طور پر امریکہ کی جانب سے بیرون ملک امداد روکے جانے سے مہاجرین اور پناہ گزین بری طرح متاثر ہوں گے، انسانی بحرانوں میں اضافہ ہو جائے گا اور نقل مکانی کرنے والی آبادیوں کو مدد فراہم کرنے کے نظام کو نقصان پہنچے گا۔کفایتی اقدامات سے دنیا بھر میں ادارے کے عملے میں شامل 6,000 سے زیادہ لوگوں کا روزگار متاثر ہو...
    واشنگٹن: امریکا بھر میں سائنسدانوں، ڈاکٹروں، انجینئرز اور طلبہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تحقیقی بجٹ میں کٹوتیوں، صحت عامہ کے اداروں کی بندش اور سائنسی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ یہ احتجاج واشنگٹن، نیویارک، بوسٹن، شکاگو اور میڈیسن (وسکونسن) سمیت کئی شہروں میں کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے "سائنس کو فنڈ کرو، ارب پتیوں کو نہیں" اور "امریکا سائنس پر کھڑا ہے" جیسے نعرے بلند کیے۔ بوسٹن کے ایک محقق، جیسی ہیٹنر نے مظاہرے کے دوران غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ سب کچھ تباہ کیا جا رہا ہے، میں نے پہلے کبھی ایسا غصہ محسوس نہیں کیا"۔ مظاہرین نے ویکسین مخالف شخصیت، رابرٹ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی سرکاری بجٹ کٹوتیوں کے باعث سی آئی اے کے حساس رازوں کے افشا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، فروری کے آغاز میں وائٹ ہاؤس کو ایک ای میل بھیجی گئی تھی، جس میں ممکنہ برطرفیوں کے لیے کچھ افسران کے نام دیے گئے تھے۔ سی آئی اے اب اس خدشے کا جائزہ لے رہی ہے کہ کہیں یہ ای میل انڈر کور کام کرنے والے ایجنٹس کی شناخت کے افشا ہونے کا سبب تو نہیں بنی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سی آئی اے کی اعلیٰ قیادت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر برطرفیاں ہوئیں، تو یہ سابق ملازمین کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکہ کی جانب سے اپنی مالی مدد روکے جانے سے طبی اقدامات پر مرتب ہونے والے اثرات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے عالمگیر صحت عامہ کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اقدام سے ایچ آئی وی کا علاج متاثر ہو گا، پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا اور افریقہ میں ایم پاکس کی وباؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے درکار مالی وسائل دستیاب نہیں ہوں گے۔ایچ آئی وی/ایڈز پر قابو پانے کے عالمگیر امریکی اقدام 'پیپفر' کے لیے مالی وسائل کی فراہمی معطل ہونے سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) بھارتی وزیرخزانہ نرملا سیتارامن نے ہفتے کے روز کہا کہ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کو سہارا دینے اور کمزور کھپت کو مضبوط بنانے کے لیے انکم ٹیکس میں کمی کی جا رہی ہے۔ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک رواں مالی سال میں کووڈ وبا کے بعد کی سب سے کم معاشی نمو کی توقع کر رہا ہے، حالانکہ گزشتہ سال اس کی ترقی کی شرح آٹھ فیصد سے زیادہ تھی۔ شہری صارفین کو مہنگائی اورکم اجرت جیسے مسائل کا سامنا ہے، جس سے طلب پر منفی اثرات پڑے ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بتایا،''نیا ڈھانچہ متوسط طبقے...
۱