واشنگٹن: امریکا بھر میں سائنسدانوں، ڈاکٹروں، انجینئرز اور طلبہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تحقیقی بجٹ میں کٹوتیوں، صحت عامہ کے اداروں کی بندش اور سائنسی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کے خلاف مظاہرے کیے۔

یہ احتجاج واشنگٹن، نیویارک، بوسٹن، شکاگو اور میڈیسن (وسکونسن) سمیت کئی شہروں میں کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے "سائنس کو فنڈ کرو، ارب پتیوں کو نہیں" اور "امریکا سائنس پر کھڑا ہے" جیسے نعرے بلند کیے۔

بوسٹن کے ایک محقق، جیسی ہیٹنر نے مظاہرے کے دوران غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ سب کچھ تباہ کیا جا رہا ہے، میں نے پہلے کبھی ایسا غصہ محسوس نہیں کیا"۔

مظاہرین نے ویکسین مخالف شخصیت، رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو محکمہ صحت کا سربراہ بنانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ہیٹنر نے کہا کہ "اگر ناسا کا سربراہ کوئی 'فلیٹ ارتھ' کا حامی ہو تو یہ قابل قبول نہیں"۔

ماہرین کے مطابق، یہ احتجاج امریکا میں سائنسی برادری کی بقا کے لیے اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ، مرکزی مسلم لیگ کا بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ میں مظاہرین نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ناکامی کی آڑ میں پاکستان پر آبی جارحیت کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ دنیا کی آنکھیں کھلی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے مفتی محمد قاسم، ادریس مغل و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ بھارتی حکومت کی ناکامی کی آڑ میں پاکستان پر آبی جارحیت کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ دنیا کی آنکھیں کھلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر پر قبضے، ہزاروں کی تعداد میں مسلح فوجیوں کے باوجود ایسے واقعات ان کی سکیورٹی ناکامی ہے۔ بھارت اپنی ناکامی تسلیم کرنے کی بجائے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ زہر اگلنے کے ساتھ ساتھ بھارت اب آبی جارحیت پر اتر آیا ہے۔ جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے باہر مظاہرہ، اندر داخل ہونے کی کوشش: پہلگام واقعہ ’’را‘‘ نے کرایا، مشعال ملک
  • کوئٹہ، مرکزی مسلم لیگ کا بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
  • یمن کیجانب سے ہمارے قیمتی اثاثوں پر حملے جاری ہیں، واشنگٹن کی دہائی
  • واشنگٹن: وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں اور امریکی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • علیمہ خان کاعدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش ، چیف جسٹس سے براہِ راست ملاقات کی خواہش
  • حکومت امریکا سے تجارتی خسارے کو حل کرنے کیلئے بات چیت چاہتی ہے: وزیر خزانہ
  • ایتھوپیا: امدادی کٹوتیوں کے باعث لاکھوں افراد کو فاقہ کشی کا سامنا
  • سائنس دانوں نے ذیا بیطس کی نئی قسم دریافت کرلی
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی