2025-09-18@09:06:40 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«سکے پر 50 روپیہ»:
کراچی: مسلسل تیسری مانیٹری پالیسی میں شرح مستحکم رکھے جانے اور دو ہفتوں سے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر کے باعث منگل کو 29ویں دن بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ سیلاب سے سپلائی چینز میں خلل کے باوجود معیشت کو کوئی بڑا نقصان نہ ہونے کی اطلاعات اور حکومت کی درخواست پر سی پیک منصوبوں کے لیے چین سے ممکنہ طور پر 2ارب ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 22پیسے گھٹ کر 281روپے 30پیسے کی سطح پر...
کراچی: مالی سال 2026 میں 3.25 تا 4.25 فیصد کی معاشی نمو، افراط زر کی شرح گھٹنے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے متعلق مرکزی بینک کی پیشگوئی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو اٹھارویں دن بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ مرکزی بینک کی مالی سال 2026 میں ترسیلات زر کی آمد بڑھ کر 40ارب ڈالر تک پہنچنے اور رواں مالی سال 1ارب 80کروڑ کی ادائیگیوں کی صلاحیت حاصل ہونے، چائنیز مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری، عالمی بینک کی پاکستان کے لیے رعایتی قرضوں کے پیکیج، ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرمایہ کاری کے عندیے زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے جس سے منگل کو کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر...
بھارتی روپیہ پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی کم ترین سطح پر بند ہوا، انٹربینک مارکیٹ میں ایک پیسہ کمی کے ساتھ 88 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کیا، یہ گراوٹ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی محصولات کے خدشات اور درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سامنے آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی روپیہ کے لیے دن کا آغاز 88.18 پر ہوا اور دورانِ کاروبار 88.33 تک گر گیا، جو جمعہ کے روز کی ریکارڈ سطح تھی۔ تاہم، مقامی حصص بازار میں بہتری نے کچھ سہارا فراہم کیا اور روپے کو معمولی ریکوری کرنے میں مدد ملی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: امریکی ٹیرف کے بعد جے پور کی جیولری برآمدات بند، صنعت...
امریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری تجارتی محصولات عائد کیے جانے کے بعد بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر گر گیا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 88.19 پر بند ہوا، جبکہ دن کے دوران یہ مزید کم ہوکر 88.30 کی سطح تک بھی پہنچا، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارتی ریزرو بینک نے مارکیٹ میں مداخلت کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد تک تجارتی ٹیرف عائد کیے جانے کا براہِ راست اثر روپیہ کی قدر پر پڑا ہے۔ صرف اسی ہفتے امریکا نے بھارتی برآمدات پر مزید 25 فیصد اضافی ٹیکس لگایا، جس سے مجموعی...
کراچی: مختلف عوامل کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ ایس اینڈ پی کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ ہونے سے عالمی سطح پر پاکستانی یورو بانڈز کی ایلڈ گھٹنے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سال 2025 میں پاکستان کی شرح نمو 2.7فیصد پر آنے کی پیشگوئی اور ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی ترسیلات بھنائے جانے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ حکومت کی جانب سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھانے کی غرض سے نئی اسکیم متعارف کرائے جانے کی صورت میں ترسیلات زر کی نمو میں ریکارڈ اضافے کی توقعات،...
مودی سرکار کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 86.03 روپے کی سطح تک گر گیا جو گزشتہ دو ماہ میں سب سے بڑی یومیہ گراوٹ ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 86.50 کی سطح بھی چھو سکتا ہے۔ بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ بی جے پی کی مسلسل تیسری حکومت بھی ملکی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ اس گراوٹ کی ایک وجہ امریکی تجارتی پالیسی پر غیر یقینی صورتحال ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ تعلقات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ 14پیسے کمی کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کی درخواست کی تھی،بنیادی ٹیرف 31وپے 59پیسے فی یونٹ مقررہو گیا،لائف لائن صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔ کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے نرخ45روپے 43پیسہ ،صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 33روپے 48پیسے ہو گئے۔ 100یونٹ تک بنیادی ٹیرف 10روپے 54پیسے ،101ست 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ13روپے مقررہو گئے۔ ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا 100یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے فی یونٹ22روپے 44پیسے ،101تا200یونٹ نان پروٹیکٹڈپر بجلی کا نرخ28روپے 91پیسے ،201سے 300یونٹ نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے بنیادی ٹیرف...
کراچی(کامرس رپورٹر) مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں6700روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 41ہزار 900روپے کی سطح سے گھٹ کر 3لاکھ 35ہزار 200روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا 5ہزار 745 روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ 87ہزار 379 روپے پرآ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 67ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3168 ڈالر رہ گیا۔ دریں اثناء انٹربنک میں ڈالر 15پیسے گھٹ کر 281.85 روپے رہ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے بڑھ کر 283.75 روپے ہوگیا۔ یورو کی قیمت فروخت 1.26 روپے گھٹ کر318.53 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈ 1.56روپے کم ہو کر 377.76 روپے رہ گیا۔ سعودی ریال75.70 روپے اور یو اے ای...
کراچی: امریکا، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کی مداخلت پاک بھارت کے درمیان جنگ بندی، آئی ایم ایف کی جانب سے 2ارب 40کروڑ ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے اعلان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 80ہزار اوورسیز پاکستانیوں کے نئے کھاتے کھلنے اور انفلوز 10ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34پیسے کی کمی سے 281روپے 37پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن اس دوران معیشت میں طلب بڑھنے اور...
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ کویت کی جانب سے پاکستان کے لیے موخر ادائیگیوں پر 2سال کے لیے تیل کی درآمدات میں توسیع دینے، عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی معاشی استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے 6 سالہ وقفے کے بعد غیرملکی کرنسی کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ اور آؤٹ لک کو مستحکم قرار دینے سے پاکستان کو درپیش ایکسٹرنل فنانشل گیپ مشکلات کم ہونے کی توقعات پر انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی...
کراچی: آئی ایم ایف اجلاس اور درآمدات میں اضافے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک میں ڈالر مضبوط رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ آئی ایم ایف کی اسپرنگ میٹنگز کے باعث پاکستان کو قرضے کی قسط موصول ہونے میں ممکنہ تاخیر اور 3سالہ وقفے کے بعد پاکستان کی ماہانہ نان آئل امپورٹس بڑھ کر 3ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر آنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔ معاشی سرگرمیوں میں بہتری سے رواں سال...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) عید کے بعد پہلے ہی کاروبار دن پر ڈالر کی غیر معمولی بڑی چھلانگ، روپیہ کمزور ہو گیا، جمعرات کے روز عید کی تعطیلات کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے پر ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کا غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں عید کی تعطیلات کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد آج پہلے کاروباری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 280...
کراچی: چین کو ایک ارب ڈالر مالیت کے تجارتی قرض واپس کرنے کے بعد ادائیگیوں کے بوجھ میں کمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پانے سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہوگیا۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ڈالر کی بہ نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے نتیجے میں انفلوز کی امیدوں، رواں سال کے اختتام تک 300ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز متعارف کرائے جانے اور پانڈا بانڈز تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں مزید بانڈز متعارف کرانے کی حکمت عملی، رمضان المبارک اور عیدالفطر کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے جیسے...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 36 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل 5 ماہ سرپلس رہنے کے بعد جنوری کے دوران خسارے میں آنے، درآمدات بڑھنے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباو کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا، جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ ایک بار پھر 281 روپے سے تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 3 پیسے کی کمی سے 279 روپے 23 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی،...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ فروری میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280 روپے پر آنے کی پیشگوئی اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے روپیہ پر دباؤ رہا۔ آئی ایم ایف چیف کے پاکستان کے اسٹرکچرل اصلاحات پر اظہار اطمینان جیسے عوامل کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 279 روپے 10 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی سے ڈالر سپلائی متاثر...
اس وقت پاکستانی روپے کی قدر انتہائی گر چکی ہے اور ایک امریکی ڈالر 280 روپے کے لگ بھگ ہے قیام پاکستان کے وقت یہ تناسب کیا تھا۔ پاکستانی روپے کی قدر میں آنے والی گراوٹ کی وجہ سے عوام شدید ترین مہنگائی کا بوجھ برداشت کیے ہوئے ہیں۔ یوں تو زباں زد عام یہ ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں آگ لگ جاتی ہے مطلب بڑھ جاتی ہے مگر درحقیقت مہنگائی کا دارومدار عالمی کرنسی ڈالر پر منحصر ہوتا ہے۔آج اگر آپ کی جیب میں 280 روپے ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ ایک امریکی ڈالر کے مالک ہیں لیکن قومی کرنسی کی یہ بے قدری ہمیشہ سے نہیں تھی۔ قیام پاکستان کے...