دکاندار صفاء کوئٹہ کے نام پر ایک روپیہ نہ دیں، تاجر برادری
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اپنے بیان میں انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ صفاء کوئٹہ کے نام نہاد پرائیویٹ ملازمین کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے کسی بھی دکاندار سے کوئی بدتمیزی کی یا زبردستی پیسے لینے کی کوشش کی، تو وہ اپنے نفع و نقصان کا خود ذمہ دار ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین اور دیگر عہدیداروں نے کوئٹہ کے دکانداروں کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صفاء کوئٹہ کے نام پر ایک روپیہ نہ دیں۔ اس سلسلے میں کسی حکومتی ادارے نے انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ سے نہ تو کوئی رابطہ کیا ہے، نہ ہی مشورہ ہوا ہے۔ دوسری طرف کوئٹہ شہر میں ہزاروں دکانیں اور مارکیٹیں ہیں۔ ان سب سے پانچ سو روپے سے لیکر دو ہزار روپے زبردستی لینا، جو کروڑوں روپے بنتے ہیں، کس کے جیبوں میں جاتے ہیں اور ایک عام بندہ کو پانچ پولیس اہلکار کس قانون کے تحت دیئے گئے ہیں، جو پیسے نہ دینے کی صورت میں تاجروں دھمکیاں دیتے ہیں اور دکانیں سیل کرنے کی بھڑکیں مارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس لوٹ مار کا نوٹس لیں۔ بصورت دیگر انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کوئٹہ میں سخت احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صفاء کوئٹہ کے نام نہاد پرائیویٹ ملازمین کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے کسی بھی دکاندار سے کوئی بدتمیزی کی یا زبردستی پیسے لینے کی کوشش کی، تو وہ اپنے نفع و نقصان کا خود ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی قیمت پر کوئٹہ کے تاجروں کو سرعام اور منظم طریقے سے لوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجمن تاجران بلوچستان نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کی سرحد بھارت کی وجہ سے غیر محفوظ ہو گئی ہے، طلحہ محمود
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر پاکستان اور افغانستان کے معاملے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر رابطہ عالمِ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحد بھارت کی وجہ سے غیر محفوظ ہو گئی ہے اور پاکستان اور افغانستان کی محبتیں نفرتوں میں بدل گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل عبدالکریم العیسیٰ 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
’سعودی عرب اور قطر کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن ہمیں افسوس ہے کہ ہماری 40 سال کی قربانیوں کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا۔‘
اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ امتِ مسلمہ کے لیے قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں اور پوری امت کے لیے یکجہتی کی علامت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کو نشانِ پاکستان دینے کے لیے مشاورت کا آغاز کیا ہے اور ہم بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر عیسیٰ کو نشانِ پاکستان دیا جائے۔
مزیدپڑھیں: عالمی عدالتِ انصاف کے اسرائیل کو فوجی کارروائی سے روکنے کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہیں، رابطہ عالم اسلامی
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلی مرتبہ جب ڈاکٹر عیسیٰ کو اگلی مرتبہ پاکستان آمد پر انہیں نشانِ پاکستان سے نوازا جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا کہ رابطہ عالمِ اسلامی دنیا سے اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی کے لیے دعا کی اور 3 مرتبہ ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلاموفوبیا آصف زرداری افغانستان پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی طلحہ محمود نشان پاکستان