کراچی:

آئی ایم ایف اجلاس اور درآمدات میں اضافے جیسے عوامل کے باعث  انٹربینک میں ڈالر مضبوط رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

آئی ایم ایف کی اسپرنگ میٹنگز کے باعث پاکستان کو قرضے کی قسط موصول ہونے میں ممکنہ تاخیر اور 3سالہ وقفے کے بعد پاکستان کی ماہانہ نان آئل امپورٹس بڑھ کر 3ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر آنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔

معاشی سرگرمیوں میں بہتری سے رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہنے، سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14ارب ڈالر رہنے کی پیش گوئیوں اور مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 4ارب 10کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 04پیسے کی کمی سے 280روپے 42پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

لیکن درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 14پیسے کے اضافے سے 280روپے 60پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 02پیسے کی کمی سے 282روپے 06پیسے سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں میں ڈالر ڈالر کی کے باعث

پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس122,200پوائنٹس کی پر بند

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروباری اتار چڑھاو کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں محدود پیمانے پر تیزی رہی اورکاروبار کے اختتام پر انڈیکس122,200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کے سرمائے میں 54ارب روپے سے زاید کا اضافہ ہوا جبکہ 59.87فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان غالب رہا، کے ایس ای-100 انڈیکس نے ابتدائی سیشن میں 760 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) اور پاور جنریشن سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔بعد ازاں اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کی خبروں پر پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دباو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 81پوائنٹس کے اضافے سے 122,225پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح 72پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 36ہزار956پوائنٹس اور کے آل شیئرز انڈیکس76ہزار55پوائنٹس سے بڑھ کر76ہزار334پوائنٹس پر جا پہنچا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 25ارب روپے مالیت کے 1ارب22کروڑ41لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 29ارب روپے مالیت کے 96کروڑ83لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے، صدرِمملکت
  • سونے کی قیمت میں مزیدکمی
  • فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کی ملاقات سے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، بلاول بھٹو
  • امریکی معیشت کے گلے کا پھندا
  • انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا: چیف جسٹس
  • عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونا سستا ہوگیا
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس122,200پوائنٹس کی پر بند
  • ایران اسرائیل کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی
  • اسرائیل ایران کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگیا