2025-10-04@16:41:47 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ویں نمبر پر چلے گئے»:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے۔صائم ایوب 4 درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے بھارت کے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ہاردیک پانڈیا ٹی 20 آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد نواز 4 درجے ترقی کے بعد 13 ویں اور فہیم اشرف 4 درجے بہتری کے بعد 35 ویں نمبر پر آ گئے۔ٹی 20 باؤلرز کی رینکنگ میں ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر چلے گئے۔بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے بہتری کے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔صائم ایوب 4 درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے بھارت کے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ہاردیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد نواز 4 درجے ترقی کے بعد 13ویں اور فہیم اشرف 4 درجے بہتری کے بعد 35 ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے بہتری کے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقداما ت احسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلقہ جمعہ کے روز ہونے والے مشترکہ رابطہ کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے ۔سرکاری ریڈیو کے مطابق چین روانگی سے پہلے بیان میں وزیر منصوبہ بندی احس اقبال نے کہا کہ مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صنعتی اشتراک، تکنیکی جدت اورپائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی اورپاک ،چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے کوفعال بنانے کے امورپرغورکیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب اقتصادی ترقی اور قومی خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز کرچکا ہے اورحالیہ مہینوں میں اقتصادی اعشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین نے...
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں بنگلہ دیش کو گزشتہ روز افغانستان کے خلاف فتح کا ثمر مل گیا۔ بنگلہ دیش ایک درجہ ترقی سے نویں جبکہ افغانستان ایک درجہ تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ https://x.com/ICC/status/1968224574803468651 جیکب ڈفی تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ سفیان مقیم چار درجے ترقی سے گیارہویں اور ابرار احمد 11 درجے ترقی سے سولہویں پوزیشن پر آگئے۔ بیٹنگ کی...
لاہور: ایک ٹرافی 8 دعویدار، کس کا چلے گا وار، ٹیمیں ایشیا کپ میں مقابلے کیلیے تیار ہیں، میلہ منگل سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا، افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ابوظبی اسٹیڈیم پر مقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز منگل کو ہو رہا ہے، کپتانوں کی میڈیا کانفرنس اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن صبح ساڑھے گیارہ بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اسی روز ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا ،ٹورنامنٹ میں سب کی نظریں پاکستان اور بھارت کے مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، دونوں ٹیمیں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد پہلی...
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے نوجوانوں کیلئے ملک بھر میں ایمنسٹی وین چلے گی جس میں وہ ننجا تلواروں سے متعلق نئی پابندیوں سے قبل بغیر کسی پوچھ گچھ کے ہتھیار جمع کراسکیں گے۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم چلانے والے فارون پال حکومتی اسکیم کے تحت جولائی میں وین پر لندن، ویسٹ مڈلینڈز اور گریٹر مانچسٹر کا دورہ کریں گے۔ ہوم آفس چیرٹی ورڈ فار ویپنز کے ذریعے بنائے گئے 37 سرینڈر بن کیلئے فنڈنگ بھی فراہم کرے گا جو انگلینڈ اور ویلز کی ایسی جگہ رکھے جائیں گے جہاں چاقو کے جرائم کی شرح 45 فیصد تک ہے، ننجا تلواروں پر پابندی کےلئے مقتول نوجوان رونن کانڈا کے خاندان والوں نے مہم چلائی، نئے قواعد یکم...
مبڑیال، لاہور (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پی پی پی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ سمبڑیال میں پیپلز پارٹی کے امیداوار کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ امانت ہے ووٹ کو اہل امیدوار کے سپرد کریں۔ حلقہ پی پی 52 سمبڑیال سے پیپلزپارٹی ضمنی انتخاب بھرپور طریقے سے لڑرہی ہے جس کیلئے زور و شور سے انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ الیکشن میں فارم 47 والا ڈرامہ نہیں چلنے دیں گے، یکم جون کو پی پی کی جیت ہو گی حلقہ کے عوام ووٹ دینے سے قبل پیپلزپارٹی کی حقیقی خدمات اور قربانیوں کو سامنے رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمبڑیال کے...
اسلام آباد:سینئر سیاستدان اور سابق وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام غیر فعال ہوگیا ہے، لگتا ہے دستور پر اتفاق رائے نہیں رہا، عدم استحکام کا فائدہ حکومت کو ہی ہوتا ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں، پاکستان کو آئی ایم ایف کی اگلی قسط مل جائے گی لیکن ہماری معیشت اس وقت جمود کا شکار ہے، معاشی ترقی نہیں ہورہی ہے، پاکستان کی تمام پارٹیوں کے قائدین کو مل کر کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ علی امین گنڈا پورکو مولانا فضل الرحمان سے متعلق بیان نہیں دینا چاہیے تھا، اس وقت ملک میں 3 لوگ مل...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رٹے رٹائے گواہ آ جاتے ہیں، ہرگواہ ایک ہی بات کرتا اور گواہی دیتا ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، اس لیے وہاں کیسز فکس ہی نہیں کیے جا رہے، خان صاحب نے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملہ کو اٹھایا جائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح پتہ چلا...