2025-06-30@00:20:03 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«کھڑا ہے اور»:

    پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر—فائل فوٹو پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں وفد ایرانی سفارت خانے پہنچا جہاں انکی ایرانی سفیر سے ملاقات ہوئی۔ ایرانی سفیر سے ملاقات میں دو طرفہ سیاسی امور پر مشاورت ہوئی، سینیٹ  کے اپوزیشن وفد میں بیرسٹر علی ظفر، علامہ ناصر عباس، عون عباس بپی، فوزیہ ارشد اور سیف اللّٰہ نیازی شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقاتملاقات میں وزیراعظم نے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارا وفد پاکستان کی جانب سے ایران...
    سابق وفاقی وزیر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے سے بالا تر ہو کر ہر قسم کی جارحیت اور دہشتگردی کو روکنا چاہیے، خدا نے صدر ٹرمپ کو دوسرا موقع دیا ہے، خواہ وہ غاصب بنے یا سیاست دان، یہ سب اب ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امن کے عالمی چیمپیئن کے طور پر پہچانے جانے کیلئے نوبیل انعام جیتنا...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت زیادتی اور ظلم کررہا ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں گے۔ لندن میں ایون فیلڈ کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی ملک ہونا خوش نصیبی ہے اور ہم نے جنگ کیلیے نہیں بلکہ امن قائم کرنے کیلیے خود کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے۔ اسرائیل نے ایران پر زیادتی کی اور یہ جو کچھ ہورہا ہے وہ ظلم ہے، ایسے ہی اٹھ کر کسی پر حملہ کرنا اور جلادینا کوئی بات نہیں ہے، ایسا کون سے معاشرے میں ہوتا ہے۔ نواز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی بھی حملے کو مسترد کرتا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کی بلاجواز اور اشتعال انگیز جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور پاکستان، ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے...
    — فائل فوٹو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک کی صفِ اوّل میں کھڑا ہے۔شیری رحمٰن نے ماحولیات کےعالمی دن پر اپنے بیان میں کہا کہ جرمن واچ کلائمیٹ رسک انڈیکس میں پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گلیشیئرز پگھل رہے ہیں، بارشوں کا نظام بگڑ چکا ہے، فضا میں زہریلا دھواں عام ہو چکا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں حالیہ ژالہ باری اور طوفانی بارشیں اس ماحولیاتی بے ترتیبی کا مظہر ہیں، ہم نے عالمی آلودگی میں معمولی حصّہ ڈالا لیکن سب سے بھاری قیمت ہمیں چکانا پڑ رہی ہے۔ شیری رحمٰن حکام وزارتِ موسمیاتی تبدیلی پر...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک سے کام جاری ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں...
    اسلام آباد / انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر میزائل حملوں کے بعد مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ترک ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر اردوان نے پاکستان کی "پرامن اور تحمل پر مبنی پالیسیوں" کو سراہا اور یقین دلایا کہ ترکی موجودہ بحران میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سے گفتگو میں ترک صدر نے 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پاکستانی تجویز کو "مناسب" قرار دیا۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا، جس کی...
    بھارت کی جارحیت پر ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے: صدر اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد / انقرہ(آئی پی ایس) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر میزائل حملوں کے بعد مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ترک ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر اردوان نے پاکستان کی “پرامن اور تحمل پر مبنی پالیسیوں” کو سراہا اور یقین دلایا کہ ترکی موجودہ بحران میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سے گفتگو میں ترک صدر نے 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے حملے کی غیر...
     اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ایسے وقت میں قومی اتحاد اورقابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے ،عمران خان کا واضح پیغام ہے امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہیں سمجھنا چاہیے تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعدجاری اعلامیہ میں بھارت کی جنگی تیاریوں اور تسلط پسند عزائم کی شدید مذمت کی گئی.(جاری ہے) اعلامیہ میں کہا گیا کہ مودی سرکار کے تحت چلنے والا بھارت نہ صرف پاکستان...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلگام پر اگر بھارت کو افسوس ہے تو ہمیں بھی ہے، مودی اسرائیل کا حامی ہے اور اس کیساتھ کھڑا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی بھی ایک تاریخ ہے، نہتےلاہوریوں نے ان کو ڈنڈے مار مار کر بھگایا یہ بھی تاریخ ہے، اس بار مودی کو ماضی کے تمام واقعات بھلا دیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کوئی ریاست نہیں، فلسطین پر زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے، امریکا اس جبر اور ناجائز قبضہ کا ساتھ...
    ---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سائنس ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے بنیادی ڈھانچے کو قومی ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کا قیام پاکستان کی تکنیکی ترقی کی جستجو میں گیم چینجر ثابت ہو گا، برآمدات پر مبنی معیشت اڑان پاکستان منصوبے کی نبض ہے، پاکستان کی برآمدات کو ٹیکسٹائل سے ٹیکنالوجی کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا کھویا ہوا علمی ورثہ دوبارہ حاصل کرنا ہو گا، آج قومیں تیل اور گیس پر نہیں بلکہ ہنر اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مقابلہ کر رہی ہیں، قوم کا...
    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور ادارے دشمن عناصر کے ارادے ناکام بنا رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور ادارے دشمن عناصر کے ارادے ناکام بنا رہے ہیں اور ہم قانون نافذ کرنے والوں کی بہادری کو سراہتے ہیں۔ شبہاز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے گہری یکجہتی...
    سٹی42: سینئیر سیاستدان شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کے اچانک قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہ جانے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا، ایسا تو ملک کی تاریخ میں کبھی نہین ہوا۔ شرجیل میمن نے کہا، طالبان کی حمایت یافتہ جماعتیں ان کیمرہ اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔ شرم کی بات ہے پی ٹی آئی نازک ترین موڑپر پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی۔ شرجیل میمن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پی ٹی آئی کے شریک نہ ہونے پر  اس کی قیادت کی سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی۔ شرجیل میمن نے  کہا ،  طالبان کی حمایت یافتہ جماعتیں ان کیمرہ اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔ ملک کو دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے۔...
    جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت...
    وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔اعظم نذیر تارڑ سے جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک دیرینہ دوست ہیں۔ وزیر قانون نے انسانی اسمگلنگ کیخلاف حکومتی اقدامات بتادیےوفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات بتادیے۔ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔جاپان کے سفیر نے پاکستان کے ترقیاتی اور اقتصادی اہداف کی حمایت جاری...
    صوبائی کابینہ کے بعد سندھ اسمبلی نے بھی ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا زرعی ٹیکس پہلے بھی عائد تھا اور لوگ یہ ٹیکس دے رہے ہیں، سندھ ریونیو بورڈ نے ہر سال اپنے اہداف پورے کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے بات کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے، آئی ایم ایف سے بات کرنے میں صوبوں کو شامل نہ کرنا غلط ہے، ہم پہلے ہی زرعی ٹیکس جمع کررہے تھے، پچھلے سال مئی میں وفاق نے کہا کہ یہ ٹیکس ایف بی آر جمع کرےگا، وزیر اعظم خود کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ایف بی آر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) فرانس کے جنوبی مغربی شہر پھو میں نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوا بائیرو نے صحافیوں کو بتایا، ’’امریکہ نے ڈالر کے ذریعے، اپنی صنعتی پالیسی کے ذریعے، اس حقیقت کے ذریعے کہ وہ دنیا کی سرمایہ کاری اور دنیا کی تحقیق پر قبضہ کر سکتا ہے، سیاست کی ایک انتہائی جابرانہ شکل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ ٹرمپ کی فتح ریلی: صدارت کے پہلے ہی دن ایگزیکٹو آرڈرز کے بہت سے وعدے گرین لینڈ: ٹرمپ کی دھمکی پر جرمنی اور فرانس کی سخت تنقید فرانسیسی وزیر اعظم کی طرف سے یہ الفاظ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے...
    اسلام آباد: آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد...
۱