اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) فرانس کے جنوبی مغربی شہر پھو میں نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوا بائیرو نے صحافیوں کو بتایا، ’’امریکہ نے ڈالر کے ذریعے، اپنی صنعتی پالیسی کے ذریعے، اس حقیقت کے ذریعے کہ وہ دنیا کی سرمایہ کاری اور دنیا کی تحقیق پر قبضہ کر سکتا ہے، سیاست کی ایک انتہائی جابرانہ شکل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

‘‘

ٹرمپ کی فتح ریلی: صدارت کے پہلے ہی دن ایگزیکٹو آرڈرز کے بہت سے وعدے

گرین لینڈ: ٹرمپ کی دھمکی پر جرمنی اور فرانس کی سخت تنقید

فرانسیسی وزیر اعظم کی طرف سے یہ الفاظ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل سامنے آئے ہیں۔ ٹرمپ آج 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسوا بائیرو کے بقول، ''اور اگر ہم کچھ نہیں کرتے ہیں، تو ہماری قسمت بہت سادہ ہے۔

ہم پر غلبہ ہو جائے گا، ہمیں کچل دیا جائے گا، ہمیں دیوار سے لگا دیا جائے گا۔‘‘

فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوا بائیرو کا مزید کہنا تھا، ''اور ہم کس طرح کا ردعمل ظاہر کرتے ہیں، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو مکمل طور پر فرانسیسی عوام اور یورپ پر منحصر ہے، کیونکہ واضح طور پر، یورپ کے بغیر، ہم کچھ نہیں کر سکتے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی حلف برداری، ''ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا سامنا کرنے کا احساس دلاتی ہے۔

‘‘

فرانس کے صدر ایمانوئیل ماکروں نے ٹرمپ کے دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے سے پہلے ہی یورپ کو امریکہ پر انحصار محدود کر کے 'اسٹریٹجک خودمختاری‘ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا، خاص طور پر دفاع کے شعبے میں۔

خیال رہے کہ فرانسوا بائیرو کو گزشتہ سال کے اواخر میں ماکروں نے سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا تھا، اور اب وہ خارجہ اور داخلی پالیسی دونوں میں تیزی سے اپنا مضبوط موقف اختیار کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ آج پیر کے روز ایک بار پھر بطور امریکی صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی صدارت میں امریکہ کے لیے ایک نئے 'سنہری دور‘ کا وعدہ کیا ہے اور ان کے بقول دنیا ان کی غیر متوقع قیادت کی واپسی کے لیے تیار ہے۔

ا ب ا/ک م (اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فرانسوا بائیرو کے لیے

پڑھیں:

   نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لندن (این این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان پہنچ گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔واضح رہے کہ آج جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے، وزیرِ خزانہ
  • دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل تصادم کے امکان پر فکر مند ہونا چاہیئے، خواجہ آصف
  • فضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر
  • فضائی حدود بند، بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر
  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • ٹرمپ ٹیرف کے خلاف امریکا کی 12 ریاستوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
  • چین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی شروع کرنے کا مطالبہ
  • ’فواد خان کی فلم ریلیز نہیں ہونی چاہیے‘، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکار کے خلاف احتجاج