مشکل وقت میں جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے: اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ سے جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک دیرینہ دوست ہیں۔
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات بتادیے۔
ملاقات کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
جاپان کے سفیر نے پاکستان کے ترقیاتی اور اقتصادی اہداف کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں اوورسیز ڈیولپمنٹ اسسٹنس کے 70 سال مکمل ہونے کا ذکر کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور جاپان نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ
پڑھیں:
نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ ہو گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گا۔واضح رہے کہ جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔