26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں سے متعلق نئی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں سے متعلق نئی درخواست دائر کر دی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ بار نے فل کورٹ تشکیل دینے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔
متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا کیس انتہائی اہم ہے، آئینی ترمیم کے کیسز کی ماضی میں بھی فل کورٹ نے ہی سماعت کی۔
سیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور نے 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کی تشکیل کے لیے مقرر کی جائیں۔
متفرق درخواست کا یہ بھی کہا گیا ہے کہ فل کورٹ میں تمام ججز شامل ہوں جو آئینی ترمیم کے وقت سپریم کورٹ کا حصہ تھے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی
فوٹوفائلنور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر نے سپریم کورٹ میں سزائے موت کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔
مجرم ظاہر جعفر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کرایا، سزائے موت دینے کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کیا گیا۔
درخواست کے مطابق ویڈیوز ٹرائل کے دوران درست ثابت بھی نہیں کی گئیں حتیٰ کہ ملزم کو ویڈیو ریکارڈنگ فراہم بھی نہیں کی گئی۔
اسلام آباد کی نور مقدم کو ہم سے بچھڑے 4 برس بیت گئے۔ تاہم نور مقدم قتل کیس کے مجرم کو اب بھی سزا نہیں دی گئی۔
دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کے دوران کبھی وہ ویڈیوز چلا کر بھی نہیں دیکھی گئیں، فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، فیصلے پر نظرثانی کی ٹھوس وجوہات ہیں۔
سزا یافتہ مجرم کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دی لیکن عدالت نے متفرق درخواست پر فیصلہ نہیں دیا۔