Nawaiwaqt:
2025-09-18@11:58:16 GMT
مداح کی احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ملتان سلطانز میں شامل کرنے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے کرکٹ مداح نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا صارف نے علی ترین سے کہا کہ ’آپ ملتان سلطانز کی ٹیم کی جرسی کا ڈیزائن تبدیل کریں، اور اپنی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل کریں۔ توصیف نامی شخص نے مزید لکھا کہ ’برائے کرم ان کا کیریئر بچائیں، مداح کی آپ سے درخواست ہے۔ علی جہانگیر ترین نے بھی فوری طور پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’معاف کرنا بھائی، دونوں درخواست پر میرا جواب نہیں ہے‘۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےکہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔