پاک محرم ہال کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ معاہدے ہونے کے باوجود ضلع کرم بگن میں سرکاری اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملے ڈی سی کرم اور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، گھات لگا کر حملہ کرنے والے دہشتگردوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ علاقے میں امن کے خواہاں نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار غزہ کا منظر پیش کررہا ہے، حکمران کی عدم توجہی نے کرم ایجنسی پاراچنار کے مسئلے کو سنگین بنا دیا ہے، مسلمان وہ ہوتا ہے جو ظلم دیکھ کر تڑپ اٹھے، پاراچنار کے عوام خوراک اور دیگر ضروری سہولتوں کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، محاصرے میں ادوات کی کمی 130 سے زائد معصوم بچوں کی شہادتیں ہوچکی ہیں اور زندگی مفلوج ہوگئی ہے، پارہ چنار کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دیئے گئے دھرنوں پر کراچی میں ریاستی شدید کی مذمت کرتے ہیں، اپنے آپ کو جمہوریت کی علمبردار کہنے والی پیپلز پارٹی کی حقیقت قوم کے سامنے ہے، نہتے شہریوں پر دھاوا بول کر سندھ حکومت نے اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری فکر و اقدار کو پامال کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاک محرم ہال پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ مبشر حسن، مولانا اسحاق قرایتی، علامہ ملک غلام عباس، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے حالات دانستہ طور پر کشیدہ کئے جارہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ کرم ایجنسی ملک کا حصہ نہیں فلسطین غزہ بن گیا ہے، لاکھوں کی آبادی محصور انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، ادویات اور اشیاء خوردونوش کی کمی کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضائع ہورہا ہے، محاصرے میں ادوات کی کمی 130 سے زائد معصوم بچوں کی شہادتیں ہوچکی ہیں اور زندگی مفلوج ہوگئی ہے، ضلع کرم میں شیعہ و سنی عوام کبھی بھی لڑائی نہیں چاہتے، پاراچنار میں دونوں فریقین کی رضامندی سے امن معاہدہ ہوچکا ہے، معاہدے پر عمل درآمد کی ذمہ داری اب حکومت پر عائد ہوتی ہے، کرم میں مستقل امن کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا، جن افراد نے کرم کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہیں انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، ٹل پاراچنار روڈ کو مختلف بہانوں سے بند کرنے کی سازش ہورہی ہیں۔

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ معاہدے ہونے کے باوجود ضلع کرم بگن میں سرکاری اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملے ڈی سی کرم اور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، گھات لگا کر حملہ کرنے والے دہشتگردوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ علاقے میں امن کے خواہاں نہیں ہیں، ضلع کرم کی عوام سے اپیل ہے کہ امن کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں، عوام ان فتنہ انگیز عناصر کو بے نقاب کریں جو وطن عزیز کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں، بحیثیت مسلمان ظلم کہیں بھی ہو اس کیخلاف آواز بلند کرنا فرض ہے، پر امن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، پاراچنار کی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے دیئے جانے والے اندرون و بیرون ملک دھرنے کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، گلگت بلتستان میں سخت ترین موسم میں بھی دھرنے ہوئے، پورے ملک میں جاری دھرنے کے شرکاء سڑک کا ایک سائٹ لوگوں کیلئے کھلی رکھیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے کہ انہوں نے مظلوموں کا خون بہایا ہے، پیپلز پارٹی کو اس فسطائیت اور غیر قانونی فیصلوں کی سیاسی قیمت چکانی پڑے گی، پیپلز پارٹی نے دھرنے کے پرامن شہریوں پر تشدد کرکے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے، پی پی لیڈر شپ ماضی میں جھانک لے کہ عام عوام پر تحکمانہ اور آمرانہ انداز حکومت کس کا وطیرہ رہا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے کہ انہوں نے مظلوموں کا خون بہایا ہے جس کا انہیں عوام کو جواب دینا ہوگا، بلاول بھٹو سندھ میں ہونے والی بربریت کا نوٹس لیں اور واقعات کی تحقیقات کرائیں، کرا چی پر امن احتجاجی دھرنوں میں بنائے گئے مقدمات واپس لئے جائیں اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے، پاراچنار میں جاری دھرنے میں شریک محب وطن پاکستانیوں کے صبر، حوصلے، بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں، میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اہلکاروں پر کی کمی امن کے

پڑھیں:

ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم صبح 27ویں ترمیم لا رہے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

—فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم صبح 27ویں ترمیم لا رہے ہیں، آئین کسی بھی ملک کی مقدس دستاویز ہوتی ہے، لیکن حرف آخر نہیں ہوتی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں بہتری کے لیے ترامیم کی جاتی ہیں، آئین پاکستان میں 26 ترامیم ہوچکی ہیں۔ پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت اگر متفق ہو تو آئین میں ترمیم ہوتی ہے، 26ویں ترمیم کے بعد جن چیزوں پر بات ہورہی ہے ہوتی رہے گی۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مثبت بات چیت اور بحث جمہوریت کا خاصا ہے اور وہ ہوتا رہنا چاہیے، مختلف چیزیں ہیں جن پر پارلیمنٹرین اور مختلف جماعتوں کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔

27ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، رانا ثناء

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء...

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے مسلم لیگ ن کو کوئی مسئلہ نہیں ہے، 18ویں ترمیم صوبے اور فیڈریشن کے درمیان وسائل کی تقسیم سے متعلق ہے، 18ویں ترمیم میں صوبوں اور مرکز کے پاس جو وسائل ہیں ان میں بیلنس کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مسائل پر بات بنتے بنتے بنتی ہے، فوری طور پر یہ چیزیں نہیں ہوتیں، 18ویں ترمیم وسائل کی تقسیم پر طویل عرصے بات چیت ہوتی رہی، اس وقت کے حساب سے 18ویں ترمیم میں وسائل کی تقسیم کو بیلنس طے کیا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ اب اگر عملی طور پر فرق آیا ہے تو اس پر بات چیت اور غور و فکر کرنے نہیں تو کوئی عار نہیں، اتفاق رائے ہو جائے گا تو دو تہائی اکثریت سے ترمیم ہو جائے گی، جوڈیشری سے متعلق تنازع کھڑے ہونے والی کوئی بات نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ تمام جماعتیں متفق ہیں کہ آئینی عدالت ہونا چاہیے، آئینی عدالت بننے سے معاملات کو بہتر طریقے سے چلایا جاسکتا ہے، اپوزیشن نے فضل الرحمان کے ساتھ مل کر تجویز دی ہے آئینی عدالت نہیں آئینی بینچ بنا دیا جائے، آئینی بینچ پر اتفاق ہو گیا تو پی ٹی آئی بھاگ گئی اور دستخط نہیں کیے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی ڈاکوئوں کی سرپرستی بند کر ے، جئے قومی محاذ
  • بلوچستان اس وقت سنگین امن و امان کے بحران سے دوچار ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیدیا
  • عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم صبح 27ویں ترمیم لا رہے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • علامہ صادق جعفری کا سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور لرزہ خیز مظالم پر شدید تشویش کا اظہار
  • سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم