ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لائیواسٹاک کارڈکا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ کا باقاعدہ اجرا کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکپتن میں فارمرز کو چیف منسٹر لائیواسٹاک کارڈ تقسیم کیے۔
اس موقع پر وزیر لائیواسٹاک عاشق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے کسان اور فارمرز کے خواب کو تعبیر دی۔
انھوں نے کہا کہ زراعت اور لائیواسٹاک میں ایک سال میں ریکارڈ کام کیے گئے، لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے کسانوں کو چار ماہ کیلئے بغیر سود قرضے دیے جائیں گے۔ لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرز کو فی مویشی 27 ہزار بلاسود قرض ملے گا، چیف منسٹر لائیواسٹاک کارڈ کیلئے 4.
دوسال میں لائیواسٹاک کارڈ کے تحت 11 ارب روپے 15 ہزار فارمرز کو فراہم کیے جائیں گے۔ دو سالوں میں چار لاکھ مویشیوں کو فیڈ لاٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ لائیواسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل پر 1 لاکھ 17 ہزار فارمرز نے اپلائی کیا، جس میں سے 13 ہزار اہل قرار دیے گئے ہیں۔
لائیواسٹاک کارڈ کیلئے 91 ہزار 907 جانور کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے۔ جبکہ اس کیلئے967 ڈیلرز رجسٹرڈ، جانوروں کی خوراک، ونڈہ، سائیلیج اور منرل مکسچر فراہم کریں گے۔ اسکے علاوہ 40 ہزار سے 80 ہزار کسانوں کو لائیواسٹاک کارڈ فراہم کیا جائے گا، 5 جانوروں کیلئے1لاکھ 35 ہزار اور 10 جانوروں کیلئے 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈلیوری بوائے کے ساتھ ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
لاہور:ڈلیوری بوائے کے ساتھ ہونے والی ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈلیوری بوائے خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، جس کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی۔ ملزمان نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈراما رچایا۔
21 جولائی کو ڈلیوری بوائے نجی کوریئر کمپنی کا کیش لے جا رہا تھا، اس دوران ملزمان نے پلاننگ کے تحت ڈکیتی کا ڈراما کیا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھوٹی ڈکیتی و فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں اور چند روز قبل ہی انہوں نے اس واردات کا پلان بنایا تھا۔
ایس پی اخلاق احمد تارڑ نے بتایا کہ ملزمان سے ایک لاکھ 21 ہزار نقدی،2 پستول اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزمان میں ڈلیوری بوائے زین، محسن، احسن شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔