پی ٹی آئی کا فوری اپنے مطالبات تحریری طور پر نہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا معاملہ، پی ٹی آئی نے فوری طور پر اپنے مطالبات تحریری طور پر نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وطن واپسی پر ان سے ملاقات کے بعد مطالبات دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قویم اسمبلی 13جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔ واضح رہے کہ اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس اور اپنے بارے میں تحفظات کے حوالے سے سخت ردعمل دیا گیا تھا اور اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے فون کال ریسیو نہ کرنے اور ملاقات کا وقت نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ اسد قیصر کے شکوے اور ریمارکس پر اسپیکر ایاز صادق نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
دشمن کو ہماری قومی یکجہتی، اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی ہو گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کی۔اس موقع پر انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو قوم کی کامیابی قرار دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ قوم بلا مذہبی امتیاز دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے،پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ تاریخ اور قومی نصب العین کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا وطن کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔