ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے 17 کروڑ ڈالر جمع
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری کے انتظام کے لیے 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم جمع کر لی۔ یہ ایک ریکارڈ رقم ہے جس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹروں اور مرکزی عطیہ کنندگان نے اہم کردار ادا کیا۔ مہم کے اختتام تک ٹرمپ کمیٹی 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھا کر سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ نجی عطیات حلف برداری کی تقریب کے ضمن میں ہونے والی سرگرمیوں کے اخراجات کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ 4سال قبل صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے لیے 6.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی مہمان خصوصی تھے
تصویر سوشل میڈیا۔پاک بحریہ کےلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، گن بوٹ بحری سیکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔
لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور وزارتِ دفاعی پیداوار کے حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔