کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ہیملٹن(اسپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے مشہور اوپننگ بلے باز اور معروف کرکٹر مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔مارٹن گپٹل کے اعلان کے بعد سے کرکٹ کے مداحوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ گپٹل کا شمار نیوزی لینڈ کے مختصر فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں کئی یادگار اننگز کھیلیں اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ اس موقع پر کرکٹ نیوزی لینڈ کے سی ای او اسکاٹ ویننک نے مارٹن گپٹل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مختصر فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں،جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کو کئی بار فتوحات دلائی ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ مارٹن گپٹل ایک میچ ونر کھلاڑی تھے،جنہوں نے کئی مواقع پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ٹیم کو مشکل حالات سے نکالنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ یادرہے کہ مارٹن گپٹل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 47 ٹیسٹ، 198 ون ڈے اور 122 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی کرافٹ کو ہمیشہ پاکستان کیخلاف استعمال کیا گیا، ان کی تقرری خاص طور پر ہمارے خلاف میچز میں ہی جاتی ہے۔یہ بات سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کے کسی کھلاڑی کو بین کرنا ہو یا کوئی الزام عائد کرنا ہو تو اسی ریفری کو سامنے رکھا جاتا ہے۔سعید اجمل نے بتایا کہ اگر آپ ریکارڈ نکال کر دیکھیں گے تو مجھ پر پابندی لگی تو یہی میچ ریفری تھا محمد حفیظ کے وقت بھی یہی تھا اور جب شعیب اختر کیخلاف کارروائی کی گئی تب بھی یہی تھا اور آج جب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے تو یہی میچ ریفری ہے۔اس کو خاص طور پر پاکستان کیخلاف میچز میں رکھا جاتا ہے، میں کہتا ہوں پی سی بی کو س کیخلاف لازمی ایکشن لینا چاہیے اس نے جان بوجھ کر ایسا کیوں کیا؟ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی مرضی کے مطابق پوری چیمپیئن ٹرافی وہاں لے گیا تھا، پاکستان نے ورلڈ کپ کھیلا کوئی مسئلہ نہیں، لیکن ہمیں کہیں تو اسٹینڈ لینا پڑے گا ناں آخر کب تک کرکٹ کی بحالی کیلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے؟اب ایشیا کپ میں پاکستان کے کسی میچ میں اگر یہ ریفری ہوا تو پاکستان کو کسی صورت نہیں کھیلنا چاہیے۔