میں نے 8 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے شو کی میزبانی کی: عائشہ عمر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک شو کی میزبانی کر چُکی ہیں۔
عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں جب 8 سال کی تھی تو لاہور میں پی ٹی وی کے ایک شو کی میزبانی کرتی تھی۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت منیزہ ہاشمی پی ٹی وی کی ایم ڈی تھیں اور تب وہ ایک شو ڈیزائن کر رہی تھیں جس کا نام ’میرے بچپن کے دن‘ تھا اور اُنہیں اس شو کی میزبانی کرنے کے لیے اپنے ساتھ ایک چھوٹا بچہ یا بچی بھی چاہیے تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس شو میں بڑی عمر کی میزبان وہ خود تھیں اور میں ان کے ساتھ شو کی میزبانی کرتی تھی۔
عائشہ عمر نے بتایا کہ میں نے اس شو میں بہت ساری نامور شخصیات کا انٹرویو کیا تھا اور مجھے ابھی تک یاد ہے کہ میں نے صرف 8 سال کی عمر میں جاوید میانداد اور عدنان سمیع خان جیسے بڑے ناموں سے بھی انٹرویو لیا تھا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی وی نے بچوں کو بہت اہمیت دی اور اپنے مختلف پراجیکٹس میں انہیں شامل کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شو کی میزبانی ا نہوں نے سال کی
پڑھیں:
وزیراعظم کا دورہ ترکیہ, صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کل ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ قریبی اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل بھی قائم ہے جس کا ساتواں اجلاس رواں سال 12 اور 13 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت ترک صدر اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کی ایک اور مضبوط علامت ثابت ہوگا۔