پی سی بی کا 2024 کیلئے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2024 کیلئے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہال آف فیم میں مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ایک آزاد اور شفاف ووٹنگ کے عمل کے ذریعے شامل کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہر سال دو کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کرتا ہے تاہم اس مرتبہ چار کرکٹرز اس لیے شامل کیے گئے۔
چاروں اسٹالورٹس کو اس سال باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا اور انہیں یادگاری ٹوپیاں اور خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی تختیاں پیش کی جائیں گی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹرز ہمارے سفیر ہیں اور پی سی بی انہیں یہ اعزاز دینے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے کرکٹرز ان عظیم کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چلیں گے، پی سی بی ہال آف فیم میں اس سے قبل عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہوچکے ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی سی بی
پڑھیں:
2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا
کراچی:سال 2024 سے اب تک تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا۔
اس سے قبل بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز ساجھے دار تھے، پاکستان اب تک 64 میچز میں سے 38 میں ناکام ہوچکا۔
گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں ناکامی سے ٹرافی بھی ہاتھ سے نکل گئی۔
بنگلا دیش اس معاملے میں 63 اور ویسٹ انڈیز 65 میچز میں 37، 37 ناکامیوں کے ساتھ اب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔