مرغی کا گوشت اور انڈے مہنگے بیچنے والوں کو گرفتار، دکانیں سیل کرنے کا حکم جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مرغی کا گوشت، انڈے اور دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی کرنے والوں کی شامت آگئی، کمشنر کراچی نے ڈنڈا اٹھالیا، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گرفتاریاں کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اشیائے خورونوش کی حکومت کی جانب سے مقررہ قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کہا کہ تمام مجسٹریٹس کو ریٹ لسٹ پر عمل نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری پرائس لسٹ سے زائد قیمتوں پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے، مجسٹریٹس ایسے دکانداروں کو گرفتار کریں جو ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ہوں۔کمشنر سید حسن نقوی نے ہدایات جاری کیں کہ ایسے دکان دار جو مہنگی اشیا فروخت کرنے میں ملوث ہوں، ان کی دکانیں بھی سیل کی جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو اچانک پَر لگ گئے تھے، کراچی، پشاور، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 300 روپے تک کا ہوشربا اضافہ ہوگیا تھا، کراچی میں چکن 740 سے 800 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی تھی۔
نجی چینل نے رپورٹ کیا تھا کراچی میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کےگوشت کی قیمت میں 300 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا، مرغی کا گوشت 740 سے 800 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا تھا۔زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 410 روپے مقرر تھی، لیکن ہول سیل میں زندہ مرغی 480 روپے میں فروخت ہو رہی تھی، انڈوں کی سرکاری قیمت 300 روپے مقرر تھی، لیکن فی درجن انڈے 380 روپے میں فروخت کیے جا رہے تھے۔
پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی مستعفی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسموگ پر قابو پانے کیلیے مارکیٹوں کے اوقاتِ کار تبدیل، رات 10 بجے بند کرنے کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار میں نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو 2023 کے نوٹیفکیشن پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے، نئی ہدایات کے تحت پیر سے ہفتہ تک تمام تجارتی مراکز رات 10 بجے تک بند کرنا لازم ہوگا جبکہ ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک محدود رہیں گی، البتہ ہوم ڈیلیوری سروسز رات 2 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی، میڈیکل اسٹورز، اسپتال، بیکریز، دودھ کی دکانیں، لیبارٹریز، پٹرول پمپ، تندور اور پنکچر شاپس کو اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ نئے اوقات کار پر عمل درآمد لازمی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل کیے جائیں گے اور بھاری جرمانے بھی عائد ہوں گے، اس اقدام کا مقصد توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ اسموگ میں کمی لانا ہے تاکہ شہریوں کی صحت کو درپیش خطرات کم کیے جا سکیں۔