پنجاب: پتنگ بازوں، بیچنے، بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال پنجاب میں 31 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 34 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، 5500 سے زائد پتنگیں اور 300 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق 18مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے ہیں۔
واردات سندر کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر میں ہوئی، متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے
پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 19ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 22 مقدمات درج کیے گئے۔
اسی طرح 70 پتنگیں اور 25 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال پنجاب بھر سے 12525 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا اور 11866 مقدمات درج کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس کے
پڑھیں:
لاہور: اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج
—فائل فوٹولاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے فریقین سے 1 ماہ میں جواب طلب کر لیا ہے۔