پنجاب میں دو سے تین ہزار اساتذہ کو سسٹم سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پنجاب میں دو سے تین ہزار اساتذہ کو سسٹم سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )پنجاب میں دو سے تین ہزار اساتذہ کو سسٹم سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی ارلی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پالیسی تیار کرلی ۔
ذرائع کے مطابق صرف میٹرک تک تعلیم والے اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ریٹائرڈ کیا جائے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے 50 سال تک والے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کا آپشن دے دیا ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پچاس سال تک والے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کے لیے چیف سیکرٹری کو لکھ دیا گیا ہے، موجود پالیسی کے تحت 55 سال یا اس سے زائد عمر کے اساتذہ پری میچور ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اساتذہ کو
پڑھیں:
دریائے سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
پانی کی شدید کمی کے باعث کوٹری بیراج پر پانی کی قلت 30 فیصد تک جا پہنچی
پانی کی قلت کے باعث زرعی مقاصد کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے، محکمۂ آبپاشی
دریائے سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ،دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی کے باعث کوٹری بیراج پر پانی کی قلت 30 فیصد تک جا پہنچی۔محکمہ آبپاشی کے اعداد و شمار کے مطابق کوٹری بیراج کے اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 4600کیوسک جبکہ ڈائون اسٹریم میں محض 190کیوسک اخراج کیا جا رہا ہے ۔ 2023ء کے اپریل میں کوٹری بیراج اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 8900کیوسک اور 2024ء کے اپریل میں 5000کیوسک ریکارڈ کی گئی تھی، یہ اعداد و شمار ہر سال پانی کم سے کم ہونے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔محکمۂ آبپاشی کے مطابق پانی کی قلت کے باعث زرعی مقاصد کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے ، صرف پینے کا پانی دستیاب ہے ۔محکمہْ زراعت کے مطابق پانی کی کمی کے اثرات فصلوں پر بھی مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔خریف کے سیزن میں سندھ کے اندر گزشتہ 5 سال کے دوران پونے 5 سے سوا 6 لاکھ ہیکٹر پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی ہے ۔ اسی طرح 2 لاکھ 79 ہزار سے 2 لاکھ 95 ہزار ہیکٹر پر گنے کی فصل کاشت کی گئی، 7 لاکھ 8 ہزار سے 8 لاکھ 11 ہزار ہیکٹر تک چاول کی فصل کاشت کی گئی ہے ۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سندھ میں پانی کی قلت جاری رہی تو سندھ کی زراعت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔محکمہْ آبپاشی، زراعت اور آبادگاروں کو امید ہے کہ بارشیں ہونے کی صورت میں صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔