انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے گزشتہ 15 سال میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے الزام میں سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ، ان کے سابق مشیر دفاع میجر جنرل (ر) طارق احمد صدیقی اور سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بینظیر احمد سمیت 11 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مظفر کی سربراہی میں ٹربیونل نے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔
انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ جمعہ کو جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری پر ان تمام لوگوں کو 12 فروری کو پیش کرے۔ عدالت نے میجر جنرل ضیا الاحسن کو 12 فروری کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا جو کچھ دیگر مقدمات میں گرفتار ہونے کے بعد پہلے ہی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ جبری گمشدگی کے متاثرین کے بہت سے لواحقین اور اہل خانہ مقدمے کی سماعت کے دوران ٹریبونل میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں طلبا تحریک کے دوران شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹ گیا تھا، جس کے بعد وہ بھارت فرار ہوگئی تھیں۔
شیخ حسینہ واجد کی حکومت پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں، جبکہ شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کے بھی ان پر الزامات ہیں، اور کئی مقدمات بھی درج کیے گئے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

سندھ اور بلوچستان کی ہائی ویز پر الگ الگ حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، جب کہ 24 مسافر زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں کنب مہران بائی پاس پر 2 مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں کوچ کی خاتون میزبان جاں بحق اور 20 مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک مسافر کوچ پشاور سے کراچی آرہی تھی، جب کہ دوسری کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی۔

حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو گمبٹ ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں خواتین بچے اور مرد شامل ہیں۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم
بلوچستان کی مکران کوسٹل ہائی وے پر ڈرائیور کو نیند آجانے پر کار ٹرک سے جا ٹکرائی، اس تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر افسوسناک حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج و معالجہ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) اوتھل منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار اور ٹرک کے مابین تصادم ہنگول سپٹ کے مقام پر پیش آیا ہے، مرنے والے چاروں افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے بتایا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جس کی ایک وجہ اس ہائی وے کا دو رویہ نہ ہونا بھی ہے، ایک ہی سڑک پر آنے اور جانے والے ٹریفک کے درمیان ڈرائیورز کی معمولی سی غفلت بھی بڑے حادثے کا سبب بن جاتی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ریڈیو پاکستان حملہ کیس، ایم پی اے سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • یمن، بنگلہ دیش، کینیڈا، پاکستان سمیت ساری دنیا بھارتی دہشتگردی سے واقف ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود
  • قلات، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
  • اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17 افراد پر فرد جرم عائد کر دی
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی کی ملاقات
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی