شہید حکیم محمد سعید کے یوم ولادت پر کیلی گرافی نمائش کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ہمدرد یونی ورسٹی کی ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسیلینس فار انٹرکولوبریشن پروفیسر ڈاکٹر احسانہ ڈار فاروق حکیم محمد سعید کے 105 ویں یوم ولادت پرتقریب کا افتتاح کر رہی ہیں
کراچی (پ ر) شہید حکیم محمد سعید کے 105 ویں یوم ولادت پرہمدرد پبلک اسکول، مدینتہ الحکمہ میں فاونڈرز ڈے بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پرہمدرد یونیورسٹی میں کیلی گرافی نمائش کا بھی انعقاد کا بھی ہوا۔ ہمدرد فائونڈیشن پاکستا ن کی صدر سعدیہ راشد نے کہا کہ حکیم محمد سعید بچوں سے بے حد محبت کرتے تھے۔ا سی لیے انہوں نے ہمدرد نونہال میگزین اور ان کی تربیت کے لیے کا بزم ہمدرد نونہا ل کا اہتمام کیا جو اب تک ہمدرد نونہال اسمبلی کے نام سے جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نونہالوں کی معیاری تعلیم کے لیے ہمدر پبلک اسکول اور مدین الحکمہ کے قریب گوٹھوں کے بچوں کے لیے مفت ہمدرد ولیج اسکول بھی قائم کیا۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسیلینس فار انٹرکولوبریشن پروفیسر ڈاکٹر احسانہ ڈار فاروق تھیں جبکہ ڈپٹی اکا ئوٹنٹ جرنل سندھ ڈاکٹر بابر خان نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ چانسلر سعدیہ راشد نے بیت الحکمہ میں ہمدرد یونی ورسٹی کے طلبہ کے بنائے ہوئے قرآنی آیات کے فن پارے (کیلی گرافی) کی نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کیلی گرافی کے فن پاروں کو بہت پسند کیا اور نوجوان مصوروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ طلبہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گے۔ واضح رہے حکیم سعید 09جنوری 1920کو دہلی میں پیدا ہوئے اور 17اکتوبر 1998 کو کراچی میں شہید کردیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حکیم محمد سعید
پڑھیں:
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید
اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیاں کیں، جن میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مغربی علاقے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 68 ہزار 858 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 664 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
ادھر لبنان میں بھی سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک کار کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوئے۔
عالمی مبصرین کے مطابق اسرائیلی کارروائیاں سیز فائر معاہدے کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔