عمران خان کی بنی گالہ منتقل ہونے کی خواہشات ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں ،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
عمران خان کی بنی گالہ منتقل ہونے کی خواہشات ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں ،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
سیالکوٹ:وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی تھی۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنی گالہ منتقل ہونے کی بانی پی ٹی آئی کی خواہشات ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بتدریج سنبھل رہی ہے۔
وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں امن ہو جائے تو ہم خود کفیل ہو جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف
پڑھیں:
فلسطین کی آزمائش پر عالم اسلام خاموش، اللہ دشمنوں کو نابود کرے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے عید کے موقع پر کہا ہے کہ امت مسلمہ پر ابتلاء کا وقت ہے بالخصوص غزہ اور فلسطینیوں پر آزمائش ہے اور عالم اسلام خاموش ہے ، اللہ دشمنوں کو نابود کرے۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج کے دن فلسطینی بھائیوں کےلیے دعا کریں، کم از کم ان کے لیے دل سے دعا ضرور کریں، اللہ ان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے اور ان کو فتح دے، ہم بھٹک گئے ہیں، اللّٰہ ہمیں سیدھا راستہ دکھائے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ساری امت کیلیے یہ سبق ہے کہ کہیں نا کہیں ہم نے کوتاہی کی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریمؐ کی شفاعت نصیب کرے، اللہ ہم سے ناراضگی دور کرے، قربانی کا جذبہ جو آج کے دن کے حوالے ہے، ساری امت میں اجاگر ہو۔