ملک بھر میں شدید سردی، بالائی علاقوں میں برفباری سے پہاڑوں کا منظر حسین
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، اور بالائی علاقوں میں برفباری نے پہاڑوں کا منظر مزید حسین بنا دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے آ چکا ہے۔ لہہ میں پارہ منفی 13، استور میں منفی 12، گوپس میں منفی 11، سکردو میں منفی 10، کالام میں منفی 8، ہنزہ میں منفی 7، بگروٹ اور گلگت میں منفی 6 درجے تک پہنچا۔ دیر، پاراچنار، قلات اور راولا کوٹ میں بھی درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم کا راج ہے، جبکہ لسبیلہ، خضدار اور قلات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مشرقی پنجاب، کشمیر، مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ 2 دنوں کے دوران موسم کیسا ہوگا؟
کراچی:شہر قائد میں اگلے 2 روز کے دوران موسم کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے ماہرین نے پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔
آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت 37 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے امکان ہے۔ شہر میں مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔