بجٹ تخمینوں پر کام شروع ،وفاقی سرکاری ملازمین کی فالتو اسامیاں ختم کی جائیں گی، تفصیلات طلب
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ وزارت خزانہ نے واضح کردیا ہے کہ تمام فالتو اسامیاں ختم کی جائیں گی اور نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی ہوگی۔
وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت جاری کردی ہے اور اسامیوں کی تفصیلات 6 جنوری تک طلب کرلی ہیں۔
فنانس ڈویژن نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ کسی بھی وزارت یا محکمے میں نئی اسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، نئی اسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔
وزارت خزانہ نے 31 جنوری 2025 تک منظور شدہ اسامیوں کا ڈیٹا مانگا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے 3 سال سے زائد عرصے سے خالی تمام اسامیوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسامیوں کی
پڑھیں:
پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
: پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کو منصفانہ اور معیاری طریقے سے جانچا جا سکے۔