کلدیپ یادیو کِس بالی ووڈ اداکارہ کی بیٹی کو ڈیٹ کررہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بھارتی ٹیم کے اسٹار اسپنر کلدیپ یادو کی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ روینا ٹنڈن کی بیٹی سے ڈیٹنگ کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بننے لگیں۔
اِن دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے طلاق کی خبروں اور مسلسل شکستوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں تاہم اب اسپنر کلدیپ یادیو کی بالی اداکارہ کی بیٹی کیساتھ ڈیٹنگ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں۔
دونوں کے درمیان قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے دیکھا کہ کلدیپ یادو روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی کی انسٹاگرام پوسٹس پر لائیکس کررہے ہیں، جس نے ڈیٹنگ کی خبروں کو جنم دیا ہے۔
مزید پڑھیں: چہل، دھناشری ورما کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق؟ افواہیں
تاہم، راشا اور کلدیپ دونوں نے ان افواہوں کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پڑھے لکھے کوہلی کو مسلسل خراب فارم نے پنڈت کے در پر پہنچادیا
ڈیٹنگ کی خبریں اداکارہ کی بیٹی کے فلم میں ڈیبیو محض چند ہفتوں قبل شروع ہوئی ہیں، جس میں انہیں لانچ کیا جائے گا۔
دوسری جانب کلدیپ یادو انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی بیٹی
پڑھیں:
کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دھواں دار انٹری، فلم کا ٹیزر جاری
بالی ووڈ اداکار پُلکت سمرات اور اسابیل کیف کی فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی بہن اسابیل کیف رومانوی مزاحیہ فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کے ذریعے انڈسری میں بطور ہیروئن قدم رکھ رہی ہیں۔
اسابیل کے ساتھ فلم میں پلکت سمرات ہیرو کا کردار نبھائیں گے ان کی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جو کامیڈی اور رومانوی کہانی پیش کرتا ہے۔
فلم کی ہدایتکاری دھیرج کمار نے کی ہے، جبکہ کہانی ایک ایسی محبت پر مبنی ہے جو ثقافتی سرحدوں کو عبور کرتی کراس کلچرل کہانی ہے، اور اس میں مزاح، جذبات اور سماجی پیغام کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ فلم 16 مئی 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
View this post on InstagramA post shared by Pulkit Samrat (@pulkitsamrat)
پُلکِت سمرات نے سوشل میڈیا پراپنی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’دو روحیں، دو ثقافتیں، ایک محبت کی کہانی۔‘
فلم کے دیگر اداکاروں میں سہیل وید، پرینکا سنگھ، مرحوم رتوراج سنگھ، میگھنا ملک اور ارون بالی شامل ہیں۔