ایمان انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ میں سکالر شپ دینے کی تقریب،اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ برگیڈیئر عامر حیات نے طلباء میں سکالر شپ تقسیم کیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ایمان انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ میں سکالر شپ دینے کی تقریب،اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ برگیڈیئر عامر حیات نے طلباء میں سکالر شپ تقسیم کیے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان)اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ برگیڈیئر عامر حیات نے ایمان انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ اینڈ نرسنگ سائنسز میں 35طلبہ کو 42لاکھ روپے کے سکالر شپ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی ترقی تعلیم کے فروغ میں پوشیدہ ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں قیام امن میں افواج پاکستان اور یہاں کے باسیوں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں نے مشترکہ کوششیں کرکے یہاں امن ،رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے ، انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں انکا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمان کے ڈائریکٹر معروف قانون دان ملک طاہر وسیم ڈیال ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس خطہ میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور بی ایس نرسنگ کے شعبہ کا فروغ صرف جنوبی اضلاع ہی نہیں پاکستان کی معاشی خوشحالی میں بھی مثالی کردار ادا کرے گا یہاں مشکلات کو دور کرنے میں افواج پاکستان کا تعاون قابل صد ستائش ہے انہوں نے کہا کہ کوہاٹ سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ضم شدہ جنوبی اضلاع میں ہمارے ہی صرف دو ادارے ہیں جو تمام تر قانونی تقاضوں سے آراستہ ہیں یہاں یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے قیام کا منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا ۔
ایس آئی ایف سی کی مکمل تعاون و تائید حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے جہاں بہت سارے لوگوں کی کاوشیں شامل ہیں وہاں بالخصوص لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ، جنرل لقمان ، جنرل ہارون ، جنرل ندیم ، برگیڈئیر اسد ، اور خصوصا ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل احمد کمال اور برگیڈیئر نجیب گل کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنکی کاوشوں سے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیکل کی اعلی سطحی فنی تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ، تقریب کے اختتام پر ایمان کے ڈائریکٹر ملک طاہر وسیم ڈیال نے اسٹیشن کمانڈر برگیڈیئر عامر حیات ، کرنل علی ڈیال ، گروپ کیپٹن عاصم فاروق ڈیال کو خصوصی شیلڈزبھی پیش کی، تقریب میں طلبہ کے والدین اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسٹیشن کمانڈر میں سکالر شپ
پڑھیں:
چین نے اپنا سب سے کم عمر خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیج دیا
چین نے اپنا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے روانہ کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق یہ مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے بھیجا گیا ہے اور اس میں تین خلاباز شامل ہیں، جن میں چین کے سب سے کم عمر خلاباز بھی شامل ہیں۔
مشن کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا، جہاں راکٹ نے مقررہ وقت پر کامیابی سے اڑان بھری۔ چینی خلائی ادارے کے مطابق خلاباز تقریباً چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے اور اسٹیشن پر مختلف سائنسی تجربات اور سسٹمز اپ گریڈز انجام دیں گے۔
یہ مشن سال 2022 میں تعمیر ہونے والے تیانگونگ خلائی مرکز سے روانہ ہونے والا ساتواں خلائی مشن ہے۔ چینی حکام نے شین ژو-اکیس کو ملک کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔
چین کا کہنا ہے کہ یہ مشن نہ صرف سائنسی تحقیق میں نئی راہیں کھولے گا بلکہ مستقبل میں خلائی اسٹیشن کی توسیع اور طویل المدتی انسانی مشنوں کی بنیاد بھی فراہم کرے گا۔