بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کےلیے ویزا شرائط آسان کردیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کےلیے ویزا شرائط آسان کردی ہیں، اب پاکستانی شہری ویزا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔بنگلہ دیشی سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب میں کہا کہ بنگلادیش کے عوام پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو معاشی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا، بنگلہ دیش نے اہل پاکستان کےلیے ویزا شرائط بہت زیادہ آسان کردی ہیں۔بنگلہ دیشی سفیر نے مزید کہا کہ اب پاکستان کے شہری بنگلہ دیش کا ویزا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
جوبائیڈن نے اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے تقریباً دس لاکھ تارکین کو ملک بدری سے بچا لیا
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلہ دیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں۔محمد اقبال نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی باہمی تجارت بڑھانے کےلیے لاہور چیمبرز نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔دوران تقریب صدر لاہور چیمبر میاں ابو ذر شاد نے کہا کہ ہم بنگلادیش سے تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں، ہمارے وفود جلد بنگلہ دیش جائیں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد قرار
ویب ڈیسک: پاکستان نے یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مستردکرتے ہیں، آج تک یوکرائن حکام نے پاکستان سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ یوکرینی حکام کی طرف سے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت پیش نہیں کیاگیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان یوکرین کے صدر ولادی میرزیلنسک کے بیان کے معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی،پاکستان یوکرین تنازعہ کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان یواین چارٹر کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ یوکرینی صدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ روس کی طرف سے متعدد ممالک کے جنگجو بشمول پاکستانی اور چینی جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا