لاہور بار ایسوسی ایشن انتخابات: حامد خان گروپ کے مبشر رحمان صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا، حامد خان گروپ کے مبشر رحمان لاہور بار کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بار کے سالانہ انتخابات میں مبشر رحمان نے 2 ہزار 400 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جب کہ آزاد امیدوار عرفان حیات باجوہ 2 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار میان فیض ایک ہزار 807 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
سینئر نائب صدر کی نشست پر میاں شرجیل 4 ہزار 476 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، نائب صدر کی نشست پر ملک سیف کھوکھر 3 ہزار 23 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔
اس کے علاوہ جنرل سیکریٹری کی نشست پر نصیر بھلہ 3 ہزار 736 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جوائنٹ سیکریٹری کی سیٹ پر شجاعت علی خان 3 ہزار 147 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔
لائبریری کی سیٹ پر ثمینہ کھوکھر 2 ہزار 884 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں، جیتنے والے امیدواروں کے حامی وکلا نے ایوان عدل کے باہر جیت کا جشن منایا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاہور بار
پڑھیں:
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا۔(جاری ہے)
چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجویشن بورڈز نعمان جمیل نے نتائج کا اعلان کیا۔ ترجمان لاہور بورڈ کےمطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا، 1 لاکھ 80 ہزار 329 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے1لاکھ 9 ہزار 714 کامیاب قرار پائے ہیں ۔